Kya aapka Shauhar bhi kisi na Mehram ko dekhta hai?
Agar Aapka shauhar kisi Dusri aurat ko chahata hai to.... yah Tahreer aapke liye hai.
کیا آپ کا شوہر دوسری عورتوں میں ملوث ہے تو۔۔۔ یہ پوسٹ آپ کے لئے ...!!!
اگر آپ کو شک یا یقین ہے کہ آپ کا شوہر دوسری عورت یا عورتوں میں ملوث ہے یا پھر آپنے اسکے فون پر نا مناسب پیغامات یا ناجائز تصاویر دیکھی ہیں تو یقینا یہ آپکے لئے ایک کڑا وقت ہے۔
غصہ، بے یقینی، بے اعتباری کے ملے جلے جذبات کی بھرمار ہوگی۔
🔥 آپکا دل چاہے گا آپ اسکے سامنے اسکا کچھا چھٹا کھول کر اس سے جوابدہی کریں۔ اس سے پوچھیں کہ اگر ایک وفا شعار بیوی گھر میں موجود ہے تو حرام کی ضرورت کیوں پڑی؟؟؟۔
💯 آپکے سارے جذبات اور خدشات بہت جائز اور وقت کی ضرورت کے عین مطابق ہیں۔
البتہ فوری ردعمل حکمت کے خلاف ہے۔ فوری رد عمل بہت شدید ہوتا ہے اور اس سے کوئ خاطر خواہ نتیجہ نہیں برآمد ہوتا۔
📍آپ گہرا سانس لیں۔
📍چند دنوں تک اپنا خوب خیال رکھیں۔
📍اپنے شوہر کا مشاہدہ کریں۔
📍اپنے روز مرہ کے معمولات جاری رکھیں۔
❄ پھر چند دنوں بعد جب آپکے جذبات قابو میں آجائیں تو بہت سکون سے الزام دہی کے بغیر باز پرس کریں۔
❄ دھمکی یا شرم دلانے سے گریز کریں۔
❄ رونے دھونے سے بھی حتی الامکان گریز کریں۔
❄ التجا بھی ہر گز نہ کریں۔ بچوں کا واسطہ بھی نہ دیں۔
💞 پہلے اپنی محبت کا اظہار کریں۔
📝 اس سے پوچھیں کہ اسکی آپ سے کیا توقعات ہیں
آپ اب تک اسکی کونسی ضرورت پوری نہیں کرسکیں؟؟؟ ؟؟؟؟
اس سے پوچھیں کہ عام طور پر مرد غیر عورتوں کی طرف کیوں راغب ہوتے ہیں۔
پوچھیں کہ آپ ایسا کیا کرسکتیں ہیں کہ وہ آپکا وفادار رہے؟؟؟؟ ؟۔
💯 یقینا وہ بات کو ٹالے گا۔
⚖ ہوسکتا ہے وہ آ پے سے باہر ہوجائے لیکن آپ کو پرسکون رہنا ہے۔
آپ کا غصہ آپکے حق میں نقصان دہ ثابت ہوگا۔
"اگر وہ ابھی تک آپکی بات سن رہا ہے تو پھر اسکو بتائیں کہ آپ کیوں غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں"۔
اور اگر نہیں تو چند دنوں کے بعد دوبارہ اس موضوع پر آئیں بہت "حکمت اور تحمل مزاجی'' کے ساتھ۔
کسی دوسرے شخص سے اسکے بارے میں بات نہ کرے، یاد رکھے کے ہر کوئی آپکی کمزوری کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریگا۔ ہر کسی کے پاس زخم پے مرہم لگانے کے لیے ہو یہ نہ ہو مگر ہر کسی کے گھر میں نمک ضرور ہوتا ہے، کسی فیمنزم والے کی باتوں میں آکر اپنے تعلقات ختم نہ کرے، جن ملکوں میں فیمنزم کی ہوا چلی وہاں نسل کشی شروع ہو گئی، اولڈ ہاؤس بننے شروع ہوئی اور اس میں ماں باپ کی پرورش ہونے لگی، کافروں کی بات میں آکر اپنے نفس کی غلامی نہیں کرے بلکہ صبر سے کام لے اور اللہ سے دعا کرے۔
یاد رکھیں آپکا "تحمل اور حکمت آمیز گفتگو" آپکو کربناک صورتحال سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
اللہ آپ سب کو شاد آباد رکھے اور مسلم مرد و خواتین کو زنا سے بچائے۔
No comments:
Post a Comment