find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Shauhar biwi ko Suhagrat me kaun si bato ka khyal rakhna chahiye?

Haiz (Periods) ke halat me Sex karna haram hai.
Shauhar aur biwi ko pahli rat ko kin bato ka khyal rakhna chahiye?

حیض کی حالت میں جماع کرنا حرام ہے۔
💞 سہاگ رات ...؟؟

سہاگ رات (شبِ زفاف) زندگی کی سب سے پیاری، خوبصورت اور یادگار رات اس لئے ہوتی ہے کیونکہ ایک عورت اور مرد، میاں بیوی کی صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ پہلی بار یکجا ہوتے ہیں اور اپنے مستقبل کی خوبصورت محل کی بنیاد رکھتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف یہ رات جتنی بھی حسین، خوبصورت اور خوشیوں سے لبریز ہوتی ہے، کچھ حد تک تکلف اور جھجک والی رات بھی ہوتی ہے۔ اسلئے کہ اس رات دو ناواقف لوگ بدنی اور جذباتی آزمائش کے ساتھ ساتھ ایسے بے تکلفی سے یکجا ہوتے ہیں جیسے کافی عرصے سے ایک دوسرے سے واقف ہو اور امید رکھتے ہیں کہ اُن کی آئندہ زندگی کامیاب اور راحت والی ہوگی۔
سہاگ رات کے بارے میں بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں جن میں جدا نظریات اور دلائل پیش کئے گئے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ میاں بیوی شرعی حدود میں رہتے ہوئے جس طرح چاہے یکجا ہو سکتے ہیں۔ یہ کام انکی اپنی مرضی سے جڑا ہوا ہے۔ اور اس میں کسی کو تنقید کرنے کی اسلئے ضرورت نہیں ہے کیونکہ میاں بیوی کو چاہیئے کہ وہ اپنی مرضی، چاہت اور حالات کو مدنظر رکھیں۔

یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ اگر ایک عورت ایسی حالت (مثلا حیض کی حالت میں) ہو جس میں جماع اُسے نقصان پہنچاتا ہو یا اسکے شوہر کا دل نہ چاہ رہا ہو تو چاہیئے کہ اس رات بھی جماع یا مباشرت سے دور رہے۔ اسلئے کہ کامیاب اور بہترین مباشرت وہی ہے کہ جس میں دونوں لذت حاصل کریں اور دونوں کی رضا اور خوشی سے کامیابی سے انجام پائیں۔
سہاگ رات میں مرد کو چاہیئے کہ وہ مکمل بہادری اور بے تکلفی سے عمل کے میدان میں اترنے کیلئے پہل کریں اور اس رات کی ابتداء نماز سے کریں۔ اور بیوی کی ناواقیفیت اور اجنبیت کو دوستی اور واقفیت میں تبدیل کریں۔ چاہیئے کہ بیوی کے ساتھ اخلاق کے دائرہ میں گپ شپ، مزاح کرنا چاہیئے اور اس سے پیار و محبت کا اظہار کرنا چاہیئے۔

سہاگ رات عورت کیلئے اس لئے ایک آزمائش کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ ایک تو اجنبیت کی وجہ سے اپنے شوہر کے سامنے ننگا ہونا اور برہنہ ہونا اور دوسرا یہ کہ پردہ بکارت کا پھٹنا ہوتا ہے۔ اور پھر یہ کہ بعض لوگ کم علمی اور جہالت کی وجہ سے پردہ بکارت کی موجودگی کو عورت کی پاکدامنی سے تعبیر کرتے ہیں اور نہ ہونے کو بدچلنی اور بدکاری!

لیکن اسلام، طب اور جدید سائنس اس بات کو غلط تصور کرتی ہے اور کہتی ہے کہ عورت کا پردہ بکارت مستی اور جوش کی زیادتی، چھلانگ لگانے اور کنوارپن میں وقت کے زیادہ گزر جانے سے بھی پھٹتا ہے۔ اگر جماع کے وقت یہ پردہ نہ ہو تو آدمی کو چاہیئے کہ وہ پریشان نہ ہو اور اپنی شریک حیات پر بدچلنی اور بدکاری کا مہر نہ لگائے۔

ہر عورت اپنے بدن کے بعض حصوں کے ساتھ مرد کے ہاتھ پھیرنے اور چھیڑ چھاڑ سے (جیسے ران، ہونٹ، سینے، بٹک، گردن، بغل، ناف، گال وغیرہ) کے ساتھ ہاتھ پھیرنے کی وجہ سے لذت حاصل کرتی ہے اور جنسی ابھار پاتی ہے۔ جنسی طور پر جب عورت اچھی طرح جاگ جائے اور لذت کے عروج کو پہنج جائے تو درج زیل باتیں ظاہر ہونے لگتی ہیں۔

1۔ اس کے سینوں کے نپل کھڑی ہوجاتی ہیں
2۔ فرج (عورت کے آگے کی شرم گاہ) میں پانی آ جائے۔
3۔ آنکھوں میں سرخی آ جائے۔
4۔ فرج کے اندر کے چھوٹے ہونٹ پھول جائے۔
5۔ فرج کی وہ نالی جس میں مرد کی شرمگاہ داخل ہوتی ہے سخت اور تنگ ہوجاتی ہے۔
6۔ چاہتی ہے کہ اپنے شوہر کو گلے سے نزدیک لگائے۔
7۔ بعض اوقات عورت ایسی حرکتیں کرنے لگتی ہے جو اس سے پہلے برا مانتی تھی۔
8۔ سانس پھول جائے اور دل کی دھڑکن تیز ہوجائے۔

ایک عورت کے جنسی ابھار اور جگانے میں دس، بارہ منٹ لگتے ہیں۔ لیکن اگر درج بالا نشانیاں پائی جائے تو فوراً مباشرت شروع کرنی چاہیئے یعنی جماع۔
لیکن اس شرط پر کہ عورت کو حیض نہ ہو (عورت کے ساتھ حیض کی حالت میں جماع حرام ہے)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہیں:
"تم حیض کی حالت میں عورت کے ساتھ اس وقت تک جماع نہ کرو جب تک کہ پاک نہ ہوجائے"
تو اس سے معلوم ہوا کہ اس وقت ایک تو عورت ناپاک ہوتی ہے اور دوسرا یہ کہ عورت اس وقت جماع کی وجہ سے اندر سے زخمی ہوجاتی ہے، اس کی رگیں کمزور ہوجاتی ہیں، ہمیشہ کیلئے حیض کی بندش کا اندیشہ بھی پیدا ہوجاتا ہے، رحم کی سوزش اور دوسری بیماریوں کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
اور ہوسکتا ہے کہ اس سے مرد کو خارش کی بیماری وغیرہ بھی پیدا ہوجائے۔ لہذا جماع سے اس وقت تک دور رہنا چاہیئے جب تک عورت کو خون آنا بند نہ ہو جائے، عورت غسل کر لے اور پاک ہوجائے۔
اس سے ایک تو اللہ کی رضا اور خوشی حاصل ہوگی اور دوسرا اس کے نتیجہ میں ایک محبت بھری اور لذت سے بھرپور جماع انجام پائے گا۔ تاکہ بیماریوں سے بھی بچ جائے اور صحبت بھی کامیاب ٹھہرے۔
🌹🌷 مقصد زندگی و ضروریات زندگی🌹🌷

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS