Hm Sb Musalmano ko Ek hokar Zulm Ke khilaf Aawaj Uthana chahiye.
Chahe Mazhab koi bhi ho (Hindu Musalman Sikh isai yah Sb hai hmare bhai Bhai) Hme ek sath milkar Zalimo ko Be Nakab Karne ki Jarurat hai.
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا
تم کو پیغمبر خدا کی پیروی (کرنی) بہتر ہے (یعنی) اس شخص کو جسے خدا (سے ملنے) اور روز قیامت (کے آنے) کی اُمید ہو اور وہ خدا کا ذکر کثرت سے کرتا ہو
سورہ الاحزاب آیت ۲۱
بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی حیات مبارکہ میں ہمارے لئے دنیا و آخرت کی بھلائیاں ہیں
سیرت رسول کا ہم مطالعہ کرینگے تو وہ پہلو جو مدینہ منورہ کا ہے موجودہ حالات میں ہمارے لئے صحیح سمت میں جانے کی رہنمائ کرتا ہے.
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ منورہ تشریف لائے تھے تو اس وقت کے حالات بھی ٹھیک نہیں تھے ایک وہ قوم( مشرکین مکہ ) جو آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے جان و مال کی دشمن بنی ہوئ تھی تو دوسری طرف مدینہ منورہ میں بھی منافقین کا ٹولہ تھا یہ منافق اصل میں اعتقادی منافق تھے اور یہاں قوم یہود کے قبیلے بھی تھے گرچہ یہ لوگ اللہ کے رسول کو اللہ کا پیغمبر تسلیم نہیں کرتے تھے مگر تھے تو آسمانی دین کو ماننے والے
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بہتر دین کو کوئ نہیں سمجھ سکتا
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ سلم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ
*اگر مدینہ منورہ پر باہر سے حملہ ہوا تو ہم سب ( مومنین ،منافقین و قوم یہود ) ڈٹ کر مقابلہ کرینگے*
یہاں آپ ذرا سوچیئے مومنین سے اختلاف کس درجہ کا تھا منافقین کو اور یہود کو ، اس کے باوجود اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ساتھ لیا اور ساتھ دیا اور انہوں نے بھی شروع شروع میں مدینہ منورہ کے تحفظ کے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیا
آج ملک عزیز بھارت میں بھی ضرورت ہے سب مل کر اسلام دشمنوں سے قلم زبان سے جدوجہد کریں دوسری طرف ہمیں چاہیے کہ وہ ہمارے بھائ جو اسلام سے واقف نہیں اسلامی تعلیمات سے واقف نہیں
ہمارا رب کون ہے نجات کی راہ کونسی ہے آخرت میں حساب کتاب ہونے والا ہے کس کی راہ پر چل کر ہم اپنے رب کئ رضا پا سکتے ہیں وغیرہ سے آگاہ کریں
ان کو دعوت فکر دیں کہ آپ کی پیدائش پر غور کریں آسمان زمیں اور اس میں سے اگنے والی چیزوں بارش کا نازل ہونا وغیرہ
انسان کیوں آتا جاتا ہے کہاں سے آتا اور کہاں جاتا ہے کیوں آیا یہاں اس کا مقصد کیا ہے ۔۔
پھر ان کو بتائیں کہ یہ قرآن جو اس رب نے نازل کیا ہے اس میں ( قرآن و حدیث ) میں ان سب باتوں کا جواب ہے
ہمیں چاہیے کہ اپنے ملک عزیز میں سیرت رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر لکھی گئی کتاب الرحیق المختوم کو عام کریں اس کی بھی بہت ضرورت ہے
No comments:
Post a Comment