find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Wo Mulk Jaha Ke logo ki Citizenship Chin Li gayi unka hal Kaisa Hai Aaj?

Kya Hme Tarikh se Kuchh Nahi Sikhna Chahiye?

Jin jin Mulko Me Waha ke logo Ki Shahriyat (citizenship) chhin li gayi unka kya hal hai aaj?

NRC aur CAB Ke Bad Kya Hme Mazhabi Aazadi ya fir Hme Saans lene Diya jayega yaha.

Kya Hme Tarikh se Kuchh Nahi Sikhna Chahiye?

Jin jin Mulko Me Waha ke logo Ki Shahriyat (citizenship) chhin li gayi unka kya hal hai aaj?

NRC aur CAB Ke Bad Kya Hme Mazhabi Aazadi ya fir Hme Saans lene Diya jayega yaha.

کیا ارتداد کی آندھی آتی آپ کو نظر نہیں آرہی ؟
انددلس میں شہریت چھن جانے کے خوف سے بے شمار مسلمان عیسائ بن گئے تھے
بییسویں صدی میں  برازیل و ارجنٹائنا ہجرت کرنے والے لبنانی ,اردنی شامی اور فلسطینی استعمار کے آگے جھک گئے اور عیسائی بن کر آج بھی ان کی اولاد ان ملکوں میں رہ رہی ہے
موجودہ دور میں عراقی شامی مسلمان یوروپ کے شہری بننے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں مرتد ہوچکے ہیں. یونان کا ایتھینس شامی نوجوانوں مرد و عورت کی جسم فروشی کے لئے بڑی مارکیٹ بن چکا ہے
دور کیوں جاتے ہو دہلی کے حوض رانی مالویہ نگر ساکیت وغیرہ کا جائزہ لیں جہاں سٹیٹ لیس افغان مہاجرین رہتے ہیں. بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں کو جاکر دیکھیں جہاں سے دنیا بھر میں غلام اور سیکس ورکر کے طور پر روہنگیاوں کی تجارت ہورہی ہے
شہریت چھن جانے کے بعد یا بے وطن ہوجانے کے بعد اپنا تشخص تو دور اپنا وجود و ایمان بچانا انتہائی متعذر ہے. اس کی مثالیں ایک دو نہیں بلکہ بہت زیادہ ہیں.
پھر بھی آپ آرام سے سورہے ہیں ؟ پھر بھی آپ خاموش رہنے کے لئے کہہ رہے ہیں ؟  آخر کم سے کم باہر آکر یہ تو بتاؤ کہ ہم کیا کریں ؟ کیا اسباب ہیں جن کی وجہ سے آپ خاموش ہیں ؟ آپ کی خاموشی ہمیں کھاۓ جارہی ہے
اور اگر آپ کو یہ سب اس حد تک پریشان کن نہیں لگتا تو اس بدحواس اور مضطرب قوم کے درماں کے لئے کچھ تو کہیں
آخر آپ چپ کیوں ہیں ؟  کچھ تو لائحہ عمل امت کے سامنے رکھو کچھ تو ان بے چارے کاندھوں پر ہاتھ رکھ دو.
آپ کی خاموشی ہمیں ڈس رہی ہے.
والله المستعان وحسبنا الله ونعم الوكيل
محمد طلحہ برنی
ظلم کے خلاف احتجاج
ہم مایوسی چھوڑیں ، آو  مل کے آواز بلند کریں اور  دنیا کو بتادیں کہ  ۔۔۔۔
*لاکھ گرتے ہیں ، پھر سنبھلتے ہیں
*اہلِ حق مشکلوں میں پَلتے ہیں
*اپنی شدت پہ جب  ہوائیں ہوں*
*تب  ہمارے چراغ  جلتے  ہیں*
*حق پہ مرنا ،، ہماری موت نہیں*
*ہم فنا سے بقا میں ڈھلتے ہیں*
*سرفروشی ہے قوم کی معراج*
*ہم تو سولی پہ بھی مچلتے ہیں*
*زندہ  رہنا  ہماری  فطرت  ہے*
*ہم سدا  ڈوب کر نکلتے  ہیں*
*ہںمکو  آتا  ہے خـار  پر  چلنا*
*راستے ،، ہم نہیں  بدلتے ہیں*
*جب ہو فرعونیت کا دور خزاں*
*باغِ موسٰی اُسی میں پَھلتے ہیں*
*کـِھلتے  ہیں ،، گلشنِ  بَرَاہیمی*
*آگ  ، نمرود جب اگلتے ہیں*
*میری سوکھی زمیں کو مت دیکھو*
*حق کے زمزم ، یہیں اُبلتے ہیں*
*ہم چلے جب بھی متحد ہوکر*
*کوہ ، باطل کے سب پِگھلتے ہیں*
         
*خودہی دیتے ہیں راستے ، طوفاں*
*جب سفینے ہمارے چلتے ہیں*
*اِس پہ تاریخ پوری  شاہد  ہے*
*ظلم کا سر ، ہمی کُچَلتے ہیں*
                                                  
*کربلا ، پھر  بلارہا  ہے  ہمیں
*اے فریدی ،، چلو نکلتے ہیں
Share:

1 comment:

  1. Masha Allah
    Aap aisa hi likhte rahe Allah aapki madad karega

    ReplyDelete

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS