find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

CAB Pas Hone Ke Bad Musalman Ko kya karna chahiye kaise ek dusre ki Madad Kare?

CAB bill ab pass ho gya ab hme kya karna chahiye?
سی اے بی (کیب) بل پاس ، اب کیا کریں ؟
از قلم : ابو محمد مصلح الدین المحمدی
پہلا طریقہ :
یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ مصیبت میں ایمان کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عمل صالح میں پائیدار ہونے کی ضرورت ہوتی ہے، اسلاف کرام مصائب میں ایمان کے ساتھ ساتھ عمل صالح کی ترغیب دلاتے اور خود اس پر کار بند ہوتے تھے۔
لہذا ہمیں اللہ سے لو لگانے ، ایمان کو مضبوط کرنے ، عمل صالح میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔
دیکھا یہ جارہا ہے کہ لوگ دن رات بل کی مخالفت میں حصہ لے رہے ہیں مگر نہ نماز کی پابندی ہو رہی ہے نہ دعا و مناجات الہی ، جب کہ نصرت الہی صبر و توکل کے ساتھ عمل صالح کرنے سے ملتی ہے۔
دوسرا طریقہ : آج ہی تمام احباب اپنے اپنے رشتہ داروں ، دوست و احباب اور گاؤں کے لوگوں کو کال کریں، ان سے ان کے کاغذات سے متعلق بات چیت کریں ، کاغذات نہ ہونے یا درست نہ ہونے کی صورت میں جمعیت و جماعت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ لوگوں کے کاغذات بنوانے یا درست کروانے میں بھر پور مدد کریں ، نہ کچھ ہو سکے تو آپس میں مل کر ایک دوسرے کی مدد کریں، یقینا اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہوگا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : اللہ اس بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک کوئی بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے ۔
تیسرا طریقہ : کل جمعہ کا دن ہے ، خطباء کرام خطبہء جمعہ میں مصائب سے نجات کیسے ہو اس پر لب کشائی کریں اسی کو اپنا عنوان بنائیں ۔
اس میں بل سے متعلق ضروری معلومات دیں اس کا حل بتائیں۔
پیش قدمی کرتے ہوئے مسجد کے ممبران و کمیٹی سے بات کریں اور مسجد میں یا مسجد کے صحن ہی میں کیمپ لگوائیں اور لوگوں کے اندر بیداری مہم چلاتے ہوئے ان کے کاغذات درست کروائیں ، نہ ہو تو بنوائیں ۔
جلسے جلوس کے لیے کروڑوں روپیہ جمع ہوتے ہیں، جہاں کی جمعیت کمزور ہے وہاں لوگوں سے چندہ کرکے غرباء کے کاغذات بنوائیں ۔
یہ سب کام یقینا ثواب کا کام ہے ۔
چوتھا طریقہ : جمعیت و جماعت کو بیدار کریں ، ان کے امراء و اراکین کو کال کریں ، ملاقات کریں ان سے اس کا حل تلاش کرنے کو کہیں ، اس کی مخالفت میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو کہیں ، وکلاء و افسران کی ٹیم تیار کروانے کو کہیں جس سے ان تمام کے کاغذات کی درستگی اور ان کے لیے حل تلاش کیا جائے جو اس میں مبتلاء ہیں ۔
ان کو نہ سونے دیں نہ خود سوئیں ، سستی و کاہلی چھوڑیں ، ورنہ پھر جاگ بھی جائیں گے تو بڑی دیر ہو چکی ہوگی پھر کف افسوس کے سوا کچھ نہ ملے گا ۔
پانچواں طریقہ : بھگوا تنظیم و سنگھیوں کی سیاست ہندو مسلم پر منحصر ہے ، اوریہ بل بھی ہندو مسلم پر منحصر ہے ، مگر ہمیں چاہیے کہ ہم جمہوریت کے حوالے سے لوگوں میں یہ شعور پیدا کریں کہ یہ لڑائی ہندو مسلم کی نہیں یہ لڑائی عدل و انصاف اور حق باطل کی لڑائی ہے ، اس کو ہندو مسلم مخالفت کا رنگ نہ دیں ۔
اس سے ہمیں ان سبھی کا سہارا ملے گا جو حق و انصاف کو قبول کرتے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں ۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS