find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Shauhar Ke Maut ke Bad Biwi ko Iddat kaha Gujarni Chahiye?

Shauhar Ka inteqal Ho jane ke Bad Biwi Shauhar ke Ghar me Iddat Gujaregi ya Apne Maa Baap ke Ghar?
खाविंद के मौत के बाद बिवी इद्दत कहा गुजरेगी शौहर के घर में या अपने मां बाप के घर पे?
شوہر وفات پا گئے عورت عدت وہی شوہر کے گھر میں گزارے یا اپنے ماں باپ کے گھر میں ؟
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے ، اس کے اپنے خاوند کے گھر میں عدت گزارنے کے متعلق دو قول ہیں۔ ان میں دلائل کے اعتبار سے مضبوط اور قوی موقف یہ ہے کہ وہ اپنے خاوند کے گھر میں ہی عدت گزارے ، یعنی جس گھر میں اپنے خاوند کے ہمراہ رہائش پذیر تھی وہیں عدت کے ایام پورے کرے، جیسا کہ حضرت فریعہ بنت مالک ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا میرا خاوند اپنے بھاگے ہوئے غلاموں کی تلاش میں نکلا، انہوں نے موقع پاکر اسے قتل کردیا ۔ میں نے رسول اللہﷺ سے اپنے والدین کے ہاں منتقل ہونے کے متعلق دریافت  کیا کیونکہ میرے شوہر نے اپنی ملکیت میں کوئی مکان نہیں چھوڑا تھا اور نہ ہی نان و نفقہ کا کوئی معقول بندوبست تھا۔ آپ نے مجھے اپنے میکے چلے جانے کی اجازت دی، دب میں حجرے میں پہنچی تو آپ نے مجھے آواز دی اور فرمایا کہ تم اپنے پہلے مکان میں ہی رہو، یہاں تک کہ تمہاری عدت پوری ہوجائے، حضرت فریعہ ؓ کا بیان ہے کہ پھر میں نے اپنی عدت کی مدت چار ماہ دس دن اسی سابقہ مکان میں ہی پوری کی۔ (ابو داؤد،الطلاق:۲۳۰۰)
صور ت مسئولہ میں اگر خاوند کے دو مکان ہیں تو بیوی کو چاہیے کہ وہ عدت گزارنے کے لئے اس مکان کا انتخاب کرے، جس میں وہ اپنے خاودن کے ہمراہ رہاکرتی تھی دونوں مکانوں میں بیک وقت رہائش نہیں رکھی جاسکتی بلکہ ایک مکان رہائش وغیرہ کےلئے اور دوسرا بطور ڈیرہ یا مہمان خانہ کے طور پر استعمال ہوگاا س لئے عدت کے لئے اس مکان میں رہائش رکھے جس میں وہ خاوند کے ہمراہ رہتی تھی۔ہاں دوسرے مکان  میں بوقت ضرورت جانے میں کوئی حرج نہیں  ہے۔ ضروریا ت کو پورا کرنے کےلئے گھر سے باہر جانے کی شرعاً اجازت ہے لیکن رات گھر واپس آجانا چاہیے۔ وہ ضروری بات بھی ایسی ہو جو اس کے بغیر پوری نہ ہوسکتی ہو۔ بہرحال بیوہ نے سوگ کے ایام نہایت سادگی کے ساتھ اپنے خاوند کے گھر میں گزرانے ہیں اور اسے شدید ضرورت کے بغیر گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔  (واللہ اعلم )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS