find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Mulk ke Halat Aur Hukumat ka Rookh Musalmano ki Taraf.

Kachra, Corruption aur Current yah Tin kaf Kya Hai?
    (کچرا ،کرپشن ، کرنٹ)
تحریر : حافظ عبدالحسیب عمری مدنی ( بنگلور )

کچرا سماج کا ایک ایسا لازمی جزء  ہے جس سے پیچھا چھڑانا ناممکن ہے ۔۔انسان کے ساتھ اس  کا رشتہ بھی بڑا عجیب ہے ۔۔ نا چاہتے ہوئے بھی اس کے ساتھ نباہ کرنا انسان کی مجبوری ہے ۔۔  اسی لئے انسان نے ہمیشہ اس حقیقت کے ساتھ سمجھوتہ کرکے جینے والی تدبیریں ہی اپنائی ۔۔

گھر اور آنگن سے لیکر گلی کوچوں تک ماحولیات کی صفائی برقرار رکھنے کے سلسلے میں اور پیدا ہونے والے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور اس کے مضر اثرات سے سماج کو پاک اور محفوظ رکھنے کے سلسلے میں نہ جانے کیا کچھ لکھا گیا پڑھا گیا ، سمجھا گیا سمجھایا گیا ، سمینار ہوئے ، اسکیمیں متعارف کروائی گئیں،  اس کے لئے حکومت کے تحت محکمہ جات وجود میں آئے اور کام کیا ۔۔

کچرے کے مسائل اور انسانی زندگی سے اس کے رشتہ کی کہانی بڑی طولانی ہے ۔۔ اور یہ حقیقت ہے کہ کچرے سے جڑی جتنی بھی باتیں ہوں اور انسان نے چاہے جو تدبیر اپنائی ہو ان ساری باتوں نے کچرے کو کچرا اور سماج کا مسئلہ ہی رہنے دیا ۔۔
مگر
ان تمام سے آگے انقلابی سوچ یا کریٹیو تھنکنگ (creative thinking )یہ تھی کہ کچرے کو سماج کا بوجھ نہ سمجھ کر کچرے سے توانائی کشید کرنے کی جانب انسان نے قدم بڑھایا ۔۔ یاد نہیں وہ کونسا مغربی ملک ہے جہاں گندے پانی کے نالے میں گندگی کے بہاو کی مدد سے برقی توانائی (کرنٹ) کشید کرنے کی کوشش کی گئی ۔۔
سماج کے مسئلہ کو سماج کے لئے ایک موقعہ بنا لینا اپنے آپ میں بڑی انقلابی سوچ  ہے ۔

کچھ ایسی ہی کہانی کرپشن کی بھی ہے ۔۔ کرپشن سماج اور سسٹم کے لئے ناسور ہے ۔۔

کرپشن کی وجہ سے ایک مضبوط ملک سے لے کر ایک معمولی ادارے تک سب کے سب ترقی اور تعمیر کی راہ سے بھٹک جاتے ہیں اور اکثر مختصر سی مدت میں ڈھیر بھی ہوجاتے ہیں۔۔
اسی لئے ہر مہذب سماج نے کرپشن کے خلاف جنگ کو سماجی خدمت کے زمرے میں رکھا ہے ۔۔ خود ہمارے ملک میں عام آدمی پارٹی نے اسی مدعے کی بنیاد پر اقتدار تک رسائی حاصل کی ۔۔
مگر جس طرح کچرے سے توانائی کشید کرنے والی انقلابی سوچ نے ایک نئی راہ سجھائی کرپشن کو بھی اپنی مقصد برآری کے لئے پاور ہاوس کے طور پر استعمال کرنے والی سوچ اس دور کا ایک انقلابی اقدام ہے ۔۔ یہ سچ ہے کہ کوئی بھی اخلاق، شرافت ، دیانت کا حامل اور اصول پسند مہذب معاشرہ جسے اخلاقی اقدار پر بھروسہ ہو اس راستے پر چلنا مجبوری میں بھی گوارہ نہیں کرتا ۔۔
مگر جب اقتدار مجرمانہ بیک گراونڈ کے حامل ہاتھوں میں چلا جائے تو سیاست بھی اسی جرم کی دنیا کے اصولوں پر چلائی جاتی ہے ۔۔
کرپٹ سیاست دانوں اور کرپٹ میڈیا کی گردن دبوچ کر جس طرح موجودہ حکومت اپنے مقاصد کی تکمیل میں لگی ہے یہ صورت حال کچرے سے کرنٹ (برقی توانائی) پیدا کر لینے والی سوچ ہی کی عکاس ہے بس اس فرق کے ساتھ کہ ایک تعمیر کی بنیاد ہے تو دوسری سراسر تخریب کی اساس ۔۔۔۔

  موجودہ حکومت کا رخ فی الوقت مسلمانوں کی طرف ہے ۔۔ مگر دیر نہیں لگے گی کہ یہ آگ پورے سماج کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی ۔۔۔ تب مسلم و غیر مسلم کا کوئی فرق نہیں رہ جائیگا ۔۔۔
کرپشن سماج کے لئے ناسور ہے تو کرپشن کو توانائی سمجھنے والی سوچ اس سے بڑا خطرہ ۔۔
قوم کے سمجھدار وقت رہتے اگر تخریبی عناصر کو روکنے کے لئے ہاتھ نہ بڑھائیں تو پھر وہ وقت دور نہیں جب یہی ہاتھ سر پیٹنے کے کام آئینگے  ۔۔۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS