find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Gusal Karne ka tarika Pak Hone ke liye.

Gusal kaise karna chahiye Pak hone ke liye?
kya Jima Karne ke bad Khana bna Sakte hai?

*🚿 غسل کا طریقہ*
غسل جنابت یا بڑی پاکی کیلیے دو طریقے ہیں:

کفایت کرنے والا طریقہ:

مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اس طریقے کے مطابق غسل کریں گےتو آپ کا غسل ہو جائے گا اور حدث اکبر سے پاکیزگی بھی مل جائے گی، اور اس طریقے میں خلل پیدا ہونے سے غسل صحیح نہیں ہو گا۔

غسل کا مکمل اور مستحب طریقہ:

اس کا مطلب یہ ہے کہ اس انداز سے غسل کرنا مستحب ہے ، واجب نہیں ہے۔

کفایت کرنے والا طریقہ یہ ہے کہ:

1- جنابت، حیض یا نفاس سے پاکی حاصل کرنے کی نیت کرے۔

2- اپنے سارے جسم پر پانی ڈالے، اپنے بالوں کی جڑوں کو اچھی طرح تر کرے اور جہاں پانی پہنچنے میں کچھ دقت ہو وہاں تک بھی پانی پہنچائے، جیسے کہ بغلیں، گھٹنوں کی اندرونی جانب وغیرہ، پھر اہل علم کے صحیح موقف کے مطابق کلی کرے اور ناک میں پانی چڑھا کر جھاڑے۔

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ "الشرح الممتع" (1/423)  میں کہتے ہیں:
"اس بات کی دلیل کہ صرف اتنا غسل کفایت کر جائے گا ، اللہ تعالی کا فرمان ہے: (وَإِن كُنتُمْ جُنُباً فَاطَّهَّرُواْ ) اور اگر تم جنبی ہو تو اچھی طرح پاکی حاصل کرو۔[المائدة:6] اللہ تعالی نے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کہا، لہذا اگر کوئی شخص ایک بار سارے جسم پر پانی بہا لے تو اس پر یہ بات صادق آتی ہے کہ اس نے اچھی طرح پاکی حاصل کر لی ہے" انتہی

غسل کا مکمل طریقہ کار درج ذیل ہے:

1- جنابت، حیض یا نفاس سے پاکی حاصل کرنے کی نیت دل سے کرے ۔

2- بسم اللہ پڑھے، اپنے ہاتھوں کو تین بار دھوئے اور اپنی شرمگاہ کو بھی غلاظت سے صاف کرے۔

3- نماز کی طرح مکمل وضو کرے۔

4- اپنے سر پر تین مرتبہ  پانی بہائے اور بالوں کو ملے حتی کہ پانی بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے۔

5- اپنے پورے بدن پر پانی بہائے اس کیلیے پہلے اپنے جسم کی دائیں جانب پانی ڈالے، پھر بائیں جانب، اور اس دوران اپنے دونوں ہاتھوں سے جسم کو ملے تا کہ ہر جگہ تک پانی پہنچ جائے۔

اس انداز سے غسل کرنے کی دلیل یہ حدیث ہے:

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ : "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت غسل جنابت کرتے تو پہلے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھوتے اور پھر نماز جیسا مکمل وضو فرماتے، پھر غسل کرتے اور اپنے بالوں کا انگلیوں سے خلال کرتے یہاں تک کہ جب آپ کو ظن غالب ہو جاتا کہ آپ  نے اپنی جلد کو تر کر دیا ہےتو تین مرتبہ اپنے جسم پر پانی بہاتے اور سارا جسم دھوتے" بخاری: (248) مسلم: (316)

اسی طرح سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ:  "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت غسل جنابت فرماتے تو دودھ کے ڈول جتنا برتن منگواتے، آپ اسے اپنی ہتھیلی سے پکڑ لیتے اور اپنے سر  کی دائیں جانب سے شروع کرتے پھر بائیں جانب  ڈالتے اور پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر اپنے سر پر ڈالتے" بخاری: (258) مسلم: (318)

اس مسئلے میں اہم احکامات میں سے یہ بھی ہے کہ:

اگر غسل جنابت یا بڑی پاکی کا ہو تو پھر یہ وضو سے کفایت کر سکتا ہے دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اگر دورانِ غسل ناقض وضو کوئی عمل ہو گیا ہے تو پھر دوبارہ وضو کرنا ہوگا.

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS