Home »
Quran
» Khwab ki Taabeer: Chalte Hue Cycle ki Haindle Ulti Thi Fir Sidhi Karke Chalayi
خواب کی تعبیر ... چلتی سیکل کی ہنڈل الٹی تھی پھر سیدھی کرکے چلائی اسکی کیا تعبیر ہے؟
الجواب بعون رب العباد:
*****************************
كتبه:ابوزهير محمد يوسف بٹ بزلوی ریاضی۔
خریج جامعہ ملک سعود ریاض سعودی عرب
ڈپلوما ان عربک۔
بی اے بی ایڈ جامعہ سعود۔
ایم اے ان اردو مولانا آزاد اردو یونیورسٹی حیدرآباد۔
*****************************
جو شخص خواب میں اپنے آپ کو الٹا سائکل دیکھے پہر اسے سیدھا چلاتے ہوئے دیکھے اسکی تعبیر یہ ہوگی کہ وہ زندگی میں بہت ترقی کرے گا اور اسکی اب تک کی زندگی میں مصائب ومشکلات سب دور ہوجائیں گے اور وہ اب آرام سے زندگی گذارے گا۔
سائکل پر سوار ہونے کی تعبیر یہ بھی ہے کہ انسان زندگی میں ہرمشکلات کا ڈٹ کے مقابلہ کرے گا اور آرام سے اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرے گا۔
اگر کوئی شادی شدہ شخص سائکل چلاتے ہوئے دیکھے اور وہ الٹا سائکل چلائے پہر اسے سیدھا چلائے اسکی تعبیر یہ ہوگی کہ اسکی بیوی جسکے پہلے اخلاق وآداب صحیح نہیں تھے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کرتی تھی اب وہ سدھر جائے گی اور اب وہ شوہر کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے گی۔
اسکی ایک تعبیر یہ بھی ہوگی کہ آپ دوبارہ اچھے طریقے سے اپنی زندگی کا آغاز کریں گے اور اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے اور آپ اپنی زندگی میں کامیاب ہوں گے۔
إن شاء الله تعالى.
ایک اور تعبیر یہ ہوگی کہ اگر آپ آج تک رزق کمانے میں کچھ حرام کماتے تھے آپ کو چاھئے کہ پ حرام ترک کردیں پہر آپ کی زندگی میں حلال روزی آئے گی الٹا سائکل چلانے کے بعد سیدھا چلانے کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ عنقریب حرام کمانا اور کھانا چھوڑ دیں گے اور حلال کمانے کی کوشش کریں گے۔
هذا ماعندي والله أعلم بالصواب.
No comments:
Post a Comment