find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Deeni Madaris Ka Ummat-E-Muslema par Ek Bra Ehsan.

Deeni Madaris Ka Ummat-E-Muslema par Ek Bra Ehsan.

*دینی مدارس کا امت مسلمہ پر ایک بڑا احسان*
جوشخص ملت کی تعلیم وتربیت میں ذرا بھی دلچسپی رکھتا ھے اس پر دینی مدارس کی اھمیت روز روشن کی طرح عیاں ھے،،اکثر مدارس ایسے ہیں جو کسی سرکاری مدد کے بغیر صرف ملت کے مخیر حضرات کے چندہ پر قائم و دائم ھیں، ھمارے ملک ھندوستان کے اکثر مساجد کے ساتھ مکاتب بھی منسلک ہیں مساجد میں محتاج وغنی ھر قسم کے لوگ آٓتے ھیں، مگر دینی مدارس ومکاتب میں وھی والدین اپنے بچوں  کو بھیجتے ہیں جو انتہائی پسماندہ یا غریب ھوتے بیں یا ان یتیم بچوں کو بھیجتے ہیں جن کو ڈھنگ کے کپڑے اور اچھی غذا میسر نہیں ہیں ان کے ھاتھوں میں چند صفحات پر مشتمل نورانی قاعدہ، بغدادی قاعدہ، یسرناالقران و اردو قاعدہ ہوتی ہیں جن سے وہ اردو کے حروف تہجی اور قرآن کی ابتدائی تعلیم سے روشناس ھوتے ہیں؛ ان کو تعلیم دینے والے کسی مدرسہ سے فارغ حضرات ھی ہوتے جن کی تنخواہیں بہت ہی قلیل ہوتی ہیں ایسے مدارس سے تعلق رکھنے والے اساتذہ صاحب حیثیت مسلمانوں کے گھروں پر دستک دیتے ہیں تاکہ اپنے مدرسہ کی تعمیری وتعلیمی کاموں کے لیے چندہ اکٹھا کر سکیں بعض لوگ ایسے حضرات کو تنقیدی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان پر شک کرتے ہیں نہ تو خود امداد کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو امداد کرنے دیتے ہیں، بعض لوگوں نے چندہ کو دھندا کا نام دے رکھا ہے..... لیکن حقیقت یہ ہے کہ امت کے وہ بچے جو اسکول جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے انہی مدارس ومکاتب کے دم سے کچھ لکھ پڑھ لیتے ہیں یہ دینی مدارس کا امت مسلمہ پر ایک بڑا احسان ہے ورنہ ملت کا ایک بڑا طبقہ ابتدائی تعلیم سے بھی محروم رھتا اور اپنا نام تک نہیں لکھ پاتا، *میری گزارش* ملت کے ان غیور مخیر حضرات سے ھے جس کے پاس دینی حمیت ہے نونہالان قوم کے لئے دل میں تڑپ ہے اپنی گاڑھی کمائی کا ادنیٰ حصہ مدارس اسلامیہ کے لیے مختص کر کے قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے میں علماء دین کاساتھ دیں.,("من عمل صالحا فلنفسه ومن اسآ ءفعلیھا :) 
*اختر حسین فیضی*

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS