Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Mojo Par Masah Karne Ki Ijazat – Quran Aur Hadees Ki Raushani Mein. Part 9.

Kya Moje Aur Zurabo Par Masah Sirf Sardi Ke Mausam me hi Jayez Hai?

Mojo Par Masah Karne Ki Ijazat – Quran Aur Hadees Ki Roshni Mein. Part 9.
This post has been shared with the full permission of the original author, who encouraged its publication to spread Islamic knowledge and reflections. All views and insights are credited to the author, whose intention is to benefit the Ummah through thoughtful sharing.
   Author: MRS Arshad Ansari (مسز انصاری)
  Reference: Facebook (Gurupe)
Zurabo par masah, Moje par masah, Sardi ke mausam me Wuzu, Wuzu Ke masail,
Zurabo Par Masah Kab Jayez Hai?
کیا موزے یا جرابوں پر مسح ٹھنڈ کے موسم میں ہی جائز ہے؟
پوسٹ # 9
موزوں اورجرابوں پر مسح کے جواز پر دلالت کرنے والی حدیثوں کی عمومیت گرمی اور سردی دونوں موسموں میں مسح کے جواز پر دلالت کرتی ہے اور مجھے کوئی ایسی شرعی دلیل معلوم نہیں جو صرف سردیوں کے موسم کی تخصیص پر دلالت کرتی ہو ۔ ہاں جر ابوں وغیرہ پر صرف شرعا معتبر شروط کے تحت ہی مسح کیا جاسکتا ہے اور وہ یہ ہیں ۔ جراب محل فرض (وضو) کی ساتر ہو۔‘‘(یعنی اتنی باریک نہ ہو کہ پاؤں نظر آرہا ہو ) اور طہارت کے بعد پہنی جائے اورمدت کالحاظ رکھا جائے، جو مقیم کے لیے ایک دن رات اور مسافر کے لیے تین دن رات ہے اور مدت کا شمار علماء کے دو اقوال میں سے صحیح ترقول کے مطابق حدیث کے وقت سے شروع کیا جائے… اور توفیق دینے والا تو اللہ تعالیٰ ہی ہے۔
[ دیکھیے : فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ || جلد :اول || صفحہ : 46]
اللہ تعالیٰ نے سورہ مائدہ میں وضو اور تیمم کے بیان کے بعد فرمایا ہے۔
﴿ما يُريدُ اللَّهُ لِيَجعَلَ عَلَيكُم مِن حَرَجٍ وَلـٰكِن يُريدُ لِيُطَهِّرَكُم وَلِيُتِمَّ نِعمَتَهُ ...﴿٦﴾... سورةالمائدة
’’اللہ تعالیٰ تم پر زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا ہےکہ تمھیں پاک کرے اور تم پر اپنی نعمت پوری کرے۔‘‘
اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری مجبوریوں کا لحاظ رکھتے ہوئے ہمیں آسانیاں عطا کرتا ہے مثلاًجس مریض کو پانی کے استعمال سے تکلیف کا یا تکلیف کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو تو وہ وضو یاغسل کی ضرورت کے وقت تیمم کر سکتا ہے۔یا ایسا مسافر جسے وضو یا غسل کے لیے پانی نہ مل رہا ہو اس کے لیے بھی یہی رعایت ہے،اس طرح سردی کے موسم میں اگر کسی کو پاؤں دھونےمیں تکلیف ہے تو موزوں یا جرابوں پر مسح کرسکتا ہے،جرابوں پر مسح کرنے کی سہولت کئی ایک احادیث سے مروی ہے
تساخین کے متعلق امام ابن ارسلان فرماتے ہیں:"جو چیزوں کو گرمی پہنچائےخواہ وہ چمڑے کے موزے یا جرابیں ہوں انہیں تساخین کہا جاتا ہے۔
[عون المعبود،ص:56،ج1۔عون المعبود،ص:56،ج1۔]
اس حدیث سے معاملہ بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ ہر وہ چیز جس سے پاؤں کو سردی سے بچایاجا سکتا ہے اس پر مسح کرنا جائز ہے۔ امام ابن قدامہ رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں۔"چونکہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے جرابوں پر مسح کیا اور دور صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین میں کسی سے ان کی مخالفت منقول نہیں لہٰذا یہ متفق علیہ مسئلہ ہے۔
[مغنی ص:151،ج1۔ ]
آخر میں ہم حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عمل پیش کرتے ہیں جو اس مسئلہ میں فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔
ازرق بن قیس رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کودیکھا وہ ایک دفعہ بے وضو ہوئے تو انھوں نے وضو کے لیے اپنا منہ اور ہاتھ دھوئے اور اون کی جرابوں پر مسح کیا، اس نے عرض کیا آپ ان پر مسح کرتے ہیں؟انھوں نے جواب دیا۔اس میں تعجب کی کونسی بات ہے یہ بھی موزے ہیں لیکن چمڑے کے بجائے اون کے ہیں۔
[الکنی والا سماءللدولابی، ص:181۔ج1۔]
واللہ اعلم ۔۔۔۔۔۔
🖋️: مسز انصاری
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS