Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Mojo Par Masah Karne Ki Ijazat – Quran Aur Hadees Ki Raushani Mein. Part 6.

Moza ya Zurab Par Moja Pahanane Se Masah Kis par Kiya Jayega?

Mojo Par Masah Karne Ki Ijazat – Quran Aur Hadees Ki Roshni Mein. Part 6. total 11.
This post has been shared with the full permission of the original author, who encouraged its publication to spread Islamic knowledge and reflections. All views and insights are credited to the author, whose intention is to benefit the Ummah through thoughtful sharing.
   Author: MRS Arshad Ansari (مسز انصاری)
  Reference: Facebook (Gurupe)
Sardi me wuzu, Moja aur zurab par masah, Moja par masah, Masah ke masail,
Moja Ya Zurab Pahanne Se Masah Kis Par Kiya Jayega?
موزہ یا جراب پر موزہ پہننے سے مسح کس پر کیا جائے گا ؟
پوسٹ 6
اہل علم کے ہاں یہ بات معروف ہے کہ جب انسان اوپر یا نیچے کے ایک موزے پر مسح کرے تو حکم اسی کے ساتھ متعلق ہوگا، دوسرے کی طرف منتقل نہیں ہوگا اور بعض اہل علم کی رائے یہ ہے کہ ایک موزے سے دوسرے کی طرف حکم منتقل ہو جائے گا جب کہ مسح نیچے والے پر کیا گیا ہو اور مدت باقی ہو اور یہی قول راجح ہے۔ لہٰذا اگر اس نے وضو کیا، جرابوں پر مسح کیا اور ان کے اوپر اور جرابیں پہن لیں یا موزے پہن لیے اور اوپر والوں پر مسح کر لیا تو راجح قول کے مطابق اس میں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ مدت باقی ہو اور مدت پہلے مسح سے شمار کی جائے گی، دوسرے مسح سے نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
[ دیکھیے : فتاویٰ ارکان اسلام | عقائد کے مسائل | صفحہ212]
موزے پر موزہ پہن لے، یا جراب پر موزہ پہن لے تو کس کو معتبر سمجھا جائے گا؟ اس حوالے سے الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"1- اگر کوئی شخص جراب یا موزہ پہنے اور اس کے بعد وضو ٹوٹ جائے، پھر وضو کرنے سے پہلے ایک اور جراب یا موزہ اوپر سے پہن لے تو ایسی صورت میں پہلا موزہ معتبر ہو گا۔
یعنی: اب اگر وضو کرتے ہوئے مسح کرنا چاہتا ہے تو پھر پہلے پر مسح کر ے گا، اوپر والے یعنی دوسرے پر مسح کرنا جائز نہیں ہو گا۔
2- جب جراب یا موزہ پہنے اور وضو ٹوٹ جائے اور وضو کر کے مسح کر لے پھر اس پر دوسرا موزہ یا جراب پہنے تو ایسی صورت میں صحیح موقف کے مطابق یہ شخص دوسرے یعنی اوپر والے پر مسح کر سکتا ہے۔ جیسے کہ صاحبِ فروع کہتے ہیں: جواز کا موقف وجیہ ہے، امام مالک کا موقف بھی یہی ہے۔
امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
یہی موقف واضح طور پر پسندیدہ ہے؛ کیونکہ دوسرا موزہ یا جراب بھی اس نے طہارت کی حالت میں پہنا ہے۔ یہاں مخالفین کا یہ کہنا کہ یہ طہارت ناقص تھی تو یہ ناقابل قبول بات ہے۔
جب ہم دوسرے پر مسح کرنے کو جائز کہہ رہے ہیں تو پہلے مسح سے ہی مدت شمار کی جائے گی۔ اور نمازی اس حالت میں پہلے موزے پر بھی یقینی طور پر مسح کر سکتا ہے۔
3- جب موزے پر موزہ ، یا جراب پر موزہ پہنے اور پھر دوسرے پر مسح کر کے اسے اتار دے تو کیا بقیہ مدت نیچے والے پر موزے یا جراب پر مسح کر سکتے ہیں؟ مجھے اس مسئلے میں کسی فقیہ کی صراحت نہیں ملی، تاہم نووی رحمہ اللہ نے ابو العباس سریج سے نقل کیا ہے کہ کوئی موزے پر جرموق [ٹھنڈے علاقوں میں سردی سے بچانے جرابوں اور موزوں پر پہنا جانے والا لباس]پہن لے تو اس کی تین چیزیں ہیں: پہلی بات یہ ہے کہ: دونوں ہی ایک ہی موزے کی طرح ہوں، تو اوپر والے کو ظہارہ اور نیچے والے کو بطانہ کہتے ہیں۔ میرا موقف یہ ہے کہ: اس بنا پر اوپر والے موزے کے مسح کی مدت ختم ہونے تک نیچے والے موزے پر مسح کرنا جائز ہے، بالکل اسی طرح جیسے ڈبل موزے کی اوپر والی تہہ اتار دی جائے تو نیچے والی تہہ پر مسح کیا جا سکتا ہے۔"
[ دیکھیے : "فتاوى الطهارة" از الشیخ ابن عثیمین ، صفحہ: (192)]
جرموق: موزے پر پہنا جانے والا موٹا موزہ جو کہ ٹھنڈے علاقوں میں پہنا جاتا ہے، یعنی یہ ڈبل تہہ کا موٹا موزہ ہوتا ہے ، اوپر والی تہہ کو ظہارہ اور نیچے والی تہہ کو بطانہ کہتے ہیں۔
[ دیکھیے : الشرح الممتع" (1/211)]
اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ جو شخص جراب پر موزہ پہنے اور پھر اوپر والے کو اتار دے تو اس سے مسح نہیں ٹوٹے گا، ایسا شخص شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کی ذکر کردہ تینوں حالتوں میں نیچے والے موزے یا جراب پر مسح ، مسح کی مدت ختم ہونے تک کر سکتا ہے۔
[ ماخذ : الاسلام سوال و جواب ]
🖋️: مسز انصاری
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS