Ba-Wuzu ho aur Jurab ko Utar de, fir Wuzu Tootne Se Pahle Zurab Pahan le to Kya Is Surat Me US par Masah Jayez Hoga?
Mojo Par Masah Karne Ki Ijazat – Quran Aur Hadees Ki Roshni Mein. Part 8.
This post has been shared with the full permission of the original author, who encouraged its publication to spread Islamic knowledge and reflections. All views and insights are credited to the author, whose intention is to benefit the Ummah through thoughtful sharing.Author: MRS Arshad Ansari (مسز انصاری)Reference: Facebook (Gurupe)
| Zurabo Par Masah Ka Sharai Tareeqa. |
جب باوضو ہو اور جراب کو اتار دے ، اور پھر وضو ٹوٹنے سے پہلے دوبارہ پہن لے تو کیا اس صورت میں اس پر مسح جائز ہوگا؟
پوسٹ # 8
جب جراب کو اتار کر دوبارہ پہن لے اور وہ باوضو ہو تو یہ معاملہ دو حالتوں سے خالی نہ ہوگا۔
۱۔یہ وضو پہلا ہی ہو یعنی جراب پہننے کے بعد وضو ٹوٹا نہ ہو تو انہیں دوبارہ پہننے اور وضو کرتے وقت مسح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
۲۔جب یہ وہ وضو ہو جس میں اس نے اپنی جراب پر مسح کیا ہو تو یہ جائز نہیں کہ اسے اتارنے کے بعد دوبارہ پہن لے اور اس پر مسح کرے، کیونکہ یہ ضروری ہے کہ اس نے اسے پانی کے ساتھ وضو کر کے پہنا ہو اور یہ وضو مسح کے ساتھ ہے۔ اہل علم کے کلام سے یہ بات اس طرح معلوم ہوئی ہے لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ جب وہ حالت طہارت میں دوبارہ پہن لے، خواہ اس نے یہ طہارت مسح ہی کے ساتھ حاصل کی ہو تو وہ مسح کر سکتا ہے بشرطیکہ مدت باقی ہو اگرچہ یہ قوی قول ہے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ کسی نے یہ بات کہی ہو کیونکہ مسح کے ساتھ حاصل کی گئی طہارت کامل ہے۔ لہٰذا یہ کہنا چاہیے کہ جب پانی کے ساتھ وضو کی صورت میں پہنی ہوئی جرابوں پر مسح کیا جا سکتا ہے تو مسح کی صورت میں کیے ہوئے وضو کی صورت میں بھی مسح کیا جا سکتا ہے، لیکن میرا خیال نہیں کہ کسی نے یہ بات کہی ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
[ دیکھیے : فتاویٰ ارکان اسلام || عقائد کے مسائل || صفحہ : 212
پوسٹ نمبر 7-1 کے لنکس






No comments:
Post a Comment