Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Ramzan Me Khawateen ka Roze Ki Halat me Makeup (Zeb-o-Zeenat) karna.

Ramzan Me Khawateen se Jude Masail. 

Ramzan Me Khawateen ka Roze Ki Halat me Makeup (Zeb-o-Zeenat) karana. 

Roza aur Aurat, Ramzan ke MAsail aur Aurat, Khawateen ke Masail, Ramzan-ul-Mubarak ke Ahem Masail, Ramzan aur Khawateen, Haiz ke Masail,
Ramzan Ke Mutalliq Khawateen ke Masail.

رمضان میں عورتوں کے لئے چند مسائل
1) بحالت روزہ عورتوں کیلئے زیب وزینت کی چیزوں کا استعمال.
وہ چیزیں جن کے استعمال سے عورت کے چہرہ پر حسن وجمال پیدا ہوتا ہے مثلا صابون ،کریم ، پاؤڈر ، تیل،مہندی اور سرمہ وغیرہ تو ان چیزوں کے استعمال سے روزہ پر کو ئی اثر نہیں پڑے گا ۔
2) ہنڈیا کا ذائقہ چکھنا
بعض عورتوں کو کھانا بناتے وقت نمک وغیرہ کا اندازہ نہیں ہو پاتا ایسی صورت میں وہ زبان سے چکھ کر اس کا ذائقہ معلوم کرسکتی ہے . عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں
روزہ دار ہنڈیا یا کسی دوسری چیز کا ذائقہ چکھ لے تو کوئی حرج نہیں،، (صحیح بخاری کتاب الصوم باب:٢٥)۔
(3) خاتون اور مسجد
خواتین مسجدوں میں دینی اغراض ومقاصد کیلئے آسکتی ہیں : مثلانماز میں شریک ہونے کیلئے خواہ فرض نماز ہو یانوافل . اللہ تعالی کی تسبیح وتہلیل، ذکر ودعا کر نے کی خاطریاعلماء کرام کی تقاریر وغیرہ سننے کیلئے،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے
اذا استاذنت أحدکم امرأتہ الی المسجد فلا یمنعہا
اگر تم میں سے کسی کی بیو ی اس سے مسجد جانے کیلئے اجازت طلب کرے تو وہ اسے مت روکے ،، (صحیح مسلم: کتاب الصلاة باب: ٣٠حدیث:١٣٤)
ایک اور حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
لا تمنعوا اماء اللہ مساجد اللہ
اللہ کی باندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے نہ روکو ،،(صحیح مسلم :کتاب الصلاةباب:٣٠حدیث:١٣٦). لیکن یاد رہے مسجد کے چند آداب ہیں جن کا پاس ولحاظ رکھنا ہرخاتون کیلئے از حد ضروری ہے مثلا دخول مسجد کی دعا، تحیة المسجدکی دو رکعتیں ، مسجدکا احترام ، اپنی آوازوں کو پست رکھنا، خوشبو لگاکر نہ جانا ، زیب وزینت کی چیزوں کو ظاہر نہ کرناوغیرہ ۔( تفصیل کیلئے دیکھیے ٫٫فتاوی برائے خواتین اسلام،،ص٢٢٣۔٢٧٤)

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS