find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kokab Noorani Ne Kari Khalil-Ur-Rahman Ke Salaam Ka Jwab Kyu N Diya.

کوکب نورانی نے قاری خلیل الرحمان سے سلام کیوں نہ لیا؟
تحریر : عمر فاروق قدوسی
ابهی چند روز قبل بول چینل پر معروف اور نامور بریلوی عالم کوکب نورانی اوکاڑوی نے اہل حدیث عالم دین قاری خلیل الرحمان جاوید سے سلام نہ لیا. قاری خلیل پروگرام میں تشریف لائے تو شرکاء سے سلام کیا گلے بهی ملے. جب کوکب نورانی کی نشست پر پہنچے تو ان صاحب نے صرف اتنا کہا بس مہربانی آپ کی اور ہاته ملانا بهی گوارا نہ کیا. کوکب نورانی کا یہ فعل لوگوں کو حیران کر گیا کہ ایک عالم  دین اور یہ عمدہ اخلاق کہ اپنے سے مختلف عقیدے کے حامل شخص سے سلام کے بهی روادار نہیں. لیکن یہ تصویر کا ایک رخ ہے. آئندہ سطور میں اس کا دوسرا رخ آپ ملاحظہ فرمائیں گے. پهر آپ کوکب نورانی کے اس عمل پر حیران نہیں ہوں گے. کوکب نورانی نے کهل کر اپنے مسلک کا اظہار کیا ہے. کسی طرح کی منافقت سے کام نہیں لیا.
شرعی اعتبار سے جو شخص سواری پر ہو وہ پیدل کو سلام کرے، جو کهڑا ہو وہ بیٹهے ہوئے کو سلام کرے، جو باہر سے آئے وہ اندر والوں کو سلام کرے. اس لیے سلام کرنا قاری خلیل الرحمان کا ہی بنتا تها. انهوں نے تو شریعت کے مطابق سلام کر لیا. رہی بات کوکب نورانی کی، کہ ان صاحب نے سلام کا جواب کیوں نہ دیا تو اس کی وجہ وہ فتوے ہیں جو اہل حدیث کے بارے میں دئیے گئے ہیں. آپ اگر یہ فتوے پڑهیں تو آپ حیران ہوں گے کہ ہمارے دوست جن کے علم پر ناز کرتے ہیں، جن کی تعلیمات کو امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور ان کے لائق احترام تلامذہ کرام  پر بهی ترجیح دیتے ہیں، وہ اہل اسلام کی تکفیر میں کس قدر پیش پیش تهے. ان کے نزدیک وہابی مرتد بهی ہیں اور اہل نار بهی یعنی جہنمی. وہ بے تکان ان پر لعنتیں بهیجتے ہیں. یہ بے دین بهی ہیں. پکے شیطان ہیں  بحکم فقہ کفار اور مرتدین ہیں. ان سے میل جول حرام ہے. ان کا نکاح حیوان سے ہو سکتا ہے نہ کسی انسان سے. جس سے ہوگا [زنائے خالص] ہوگا. اب اس گروہ یعنی وہابیوں کے ایک نمایندہ قاری خلیل الرحمان ہیں. اور اعلی حضرت احمد رضا خاں بریلوی صاحب کے یہ فتوے ان پر منطبق ہوتے ہیں. فتاوی رضویہ اور ان کی دیگر کتب میں یہ باتیں عام ملتی ہیں. جب کسی سلام کرنے والے شخص کا یہ پس منظر ہو اور کوکب نورانی اس سے مصافحہ نہ کرے، سلام کا جواب نہ دے تو اس میں حیرت کی کیا بات ہے؟
رہی بات اہل حدیث سے سلام نہ کرنے کی، تو اس بارے میں بهی اعلی حضرت کے فتوے سن لیجئے. پهر خود ہی فیصلہ کیجئے کہ کوکب نورانی ایسا ان کا سچا پیروکار کس طرح قاری خلیل الرحمان  سے مصافحہ کرتا. فرماتے ہیں :
وہابیہ اصلا مسلمان نہیں. ان کے پیچهے نماز باطل محض ہے. ان سے مصافحہ ناجائز و گناہ ہے. جس نے کسی وہابی کی نماز جنازہ پڑهی تو تجدید اسلام اور تجدید نکاح کرے.
مزید :
ان سے مصافحہ کرنا حرام قطعی و گناہ کبیرہ ہے، بلکہ اگر بلا قصد بهی ان کے بدن سے بدن چهو جائے تو وضو کا اعادہ مستحب ہے.
تو جناب من !
ان فتووں کی موجودگی میں اعلی حضرت کے سچے پیروکار کوکب نورانی کس طرح قاری خلیل الرحمان سے سلام کرتے؟ کیسے ممکن تها کہ وہ ایک قطعی حرام فعل اور گناه کبیرہ کے مرتکب ہو جاتے؟ معانقہ کا تو سوال ہی پیدا نہ ہوتا. پروگرام کے دوران انهیں وضو کرنا پڑتا.
گوجرانوالہ میں ایک صاحب ہوتے تهے. وہی مسلک، جن کا ذکر خیر اعلی حضرت نے فرمایا ہے. بیچ چوراہے آنے جانے والوں سے مصافحہ کیا کرتے تهے. کوئی پوچهتا تو ہنستے ہوئے کہتے کہ ان کے نکاح توڑ رہا ہوں. پهر بات کی وضاحت کرتے تو ان سے سلام کرنے والے سیدهے سادے مسلمان انہی قدموں پر اس فتوے سے براءت کا اظہار کرتے. مجهے مولوی طفیل یاد آگئے. اللہ جانے حیات ہیں یا نہیں. اپنی تو دعا ہے کہ جہاں بهی ہوں خوش ہوں. کئی برس پرانی بات ہے. نظامیہ رضویہ اندرون لوہاری دروازہ (لاہور)  میں ہوتے تهے. لائبریری کے نگران تهے. ہمارے ہاں کتب کی خرید کے لیے آیا کرتے تهے. خوش اخلاق بهی تهے اور ملنسار بهی معلوم ہوتے تهے. لیکن اپنے عقیدے کے ایسے پکے تهے کہ کبهی ہم سے سلام نہ کیا. آتے ہوئے بهی اور جاتے ہوئے بهی. اس لیے کہ ان کے نزدیک ہم مسلمان نہیں مرتد تهے.
وہ لوگ جو کوکب نورانی اوکاڑوی کے قاری خلیل الرحمان سے روئیے کو بداخلاقی قرار دے رہے ہیں اور انهیں ہدف تنقید بنا رہے ہیں،  امید ہے مندرجہ بالا گذارشات سے ان کی تسلی و تشفی ہو چکی ہوگی اور انهیں کوکب نورانی کی مجبوری بهی پتا لگ گئی ہوگی.
میں نے کوکب نورانی یا ان کے ممدوح اعلی حضرت کے بارے میں کسی بهی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے. اور اپنی کوئی رائے نہیں دی. صرف بطور وضاحت قارئین کے علم میں اضافے کے لیے مندجہ بالا تحریر لکهی ہے. تاکہ لوگوں کے سامنے تصویر کا اصل رخ واضح ہو. آپ لوگ بهی براہ کرم کسی قسم کا منفی تبصرہ نہ کریں. صرف مطالعہ کریں اور جو بهی کہنا ہے اپنے دل میں کہیں. یہ قوم پہلے ہی فرقہ وارانہ نفرتوں میں الجهی ہوئی ہے اور مذہبی انتہا پسندی کا شکار ہے. اسے مزید نہ الجهائیں.
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS