find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ek Masjid Me Do Jmatein Ho Sakti Hai Ya Nahi?

ایک مسجد میں دو جماعتیں ہوسکتی ھے یانہیں ؟؟؟
الجواب بعون رب العباد:
جس مسجد میں ایک جماعت ہورہی ہو اس مسجد میں دوسری جماعت قائم کرنا جائز نہیں کیونکہ ایک مسجد میں دو جماعتیں قائم کرنے سے نمازیوں پر تشویش ہوگی جس وجہ سے انہیں نماز پڑھنا مشکل  ہوگا۔
اسلئے ایک مسجد میں دو جماعتیں قائم کرنا جائز نہیں ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک ایک مسجد میں دو جماعتیں قائم کرنا حرام ہے۔[فتاوى الأزهر - ج 9 / ص 141 ، المدونة181/1]۔
فتاوی نور علی الدرب میں ہے کہ ایک ہی مسجد میں دو جماعتیں قائم کرنا جائز نہیں البتہ اگر پہلے ایک جماعت قائم کی جائے پہر دوسری جماعت تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یعنی انکے کہنے کا مطلب بھی یہی ہے کہ ایک مسجد میں دو جماعتیں بیک وقت قائم کرنا جائز نہیں ہے۔[197/12]۔
اسے ثابت ہوا کہ ایک مسجد میں دو جماعتیں  بیک وقت قائم کرنا جائز نہیں ہے اور ایک مسجد میں دو جماعتیں قائم کرنے سے  آپسی فساد اور نفرت بھی ہوسکتی ہے۔
اس لئے اسے اجتناب کرنا بے حد ضروری ہے۔
هذا ماعندي والله أعلم بالصواب.
كتبه/حافظ ابوزهير محمد يوسف بٹ ریاضی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS