find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Ramadhan Me Har Roz Koi Na Koi Dua Padhni chahiye,iski Daleel?

سوال:بعض لوگ وٹس اپ سوشل میڈیا پر یہ بات پھیلاتے ہیں کہ رمضان میں ہر دن دعاء پڑھی چاھئے سوال ہے کہ کیا رمضان میں ہر دن کسی نہ کسی دعاء کا پڑھنا احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ نہیں رہنمائی فرمائیں۔ سائل:ابن یوسف
مثلا:ارمضان کی ساتویں:اللهم اعني فيه على صيامه وقيامه وجنبني فيه من هفواته واثامه وارزقني فيه ذكرك وشكرك بدوامه وبتوفيقك يا هادي المضلين۔
کیا اس طرح کی دعائیں صحیح ہیں؟
الجواب بعون رب العباد:
یہ مذکورہ دعائیں کسی بھی حدیث صحیح سے ثابت نہیں ہے۔
لھذا یہ دعائیں من گھڑت اور موضوع ہیں۔
دعاء عبادت ہے اور کوئی عبادت کرنی جائز نہیں الا کہ وہ عبادت قرآن وسنت سے ثابت ہو۔
رمضان میں ہر دن کسی معین دعاء کا پڑھنا کسی بھی حدیث صحیح سے ثابت نہیں لھذا اس طرح کی دعائیں کرنا صحیح نہیں ہے۔
نبی علیہ السلام نے فرمایا کہ دعاء عبادت ہے۔[مسند احمد وغیرہ]۔
لہذا اس طرح کی دعائیں کرنا جو احادیث سے ثابت نہ ہو بدعت ہے اور بدعت گمراہی ہے اور گمراہی کا انجام جھنم ہے۔
نبی علیہ السلام نے فرمایا کہ جس نے کوئی ایسا کام کیا جس پر ہمارا حکم نہ ہو وہ عمل مردود ہے۔[بخاری]
ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ اتباع کرو بدعت ایجاد نہ کرو۔
اسلئے رمضان میں ہر دن کی کوئی مخصوص دعاء ایک بدعت ہے کیونکہ ایسا کسی بھی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔
اور جو شخص اس طرح کا دعوی کرے اسے چاھئے کہ دلیل پیش کرے۔
یاد رہے کہ رمضان میں ہر دن کے بدلے جنہوں نے بھی یہ دعائیں ذکر کی ہیں کسی نے بھی ان دعاوں کو کسی بھی صحیح حدیث سے ثابت نہیں کیا اور نہ کسی نے کوئی حوالہ پیش کیا ہے۔
لھذا ثابت ہوا کہ یہ دعائیں خود ساختہ دعائیں ہیں اس طرح کی دعائیں نبی علیہ السلام سے ثابت نہیں ہے۔
اس طرح کی موضوع ومن گھڑت دعاوں سے بچئے۔
هذا ماعندي والله أعلم بالصواب.
کتبہ/حافظ ابوزھیر محمد یوسف بٹ ریاضی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS