Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Woh Log Jo Ghar Se Nikalte Hi Manzil Tak Pahuch Jate Hain.

Wah Kaun Se Log Hai Jo Ghar Se Nikalte Hi Manzil Hasil Kar lete hai?

Manzil Tak Pohanchne Wale Log – Viral Success Story
We Kaun Se Log Hai Jo Sari Zindagi Khali Hath Rahata Hai?
Who Are the People That Reach Success Instantly? | Viral Motivation & Life Goals.
Who Are the People That Reach Their Destination the Moment They Step Out?
Discover who are the people that achieve success the moment they step out of their home. Inspiring journey, motivational vibes, and viral wisdom for dreamers and achievers.
कुछ लोग खाली हाथ निकलते हैं और मंज़िल पा जाते हैं… जबकि कई उम्रभर हाथ खाली ही रह जाते हैं! जानिए इसकि वजह…
This post has been shared with the full permission of the original author, who encouraged its publication to spread Islamic knowledge and reflections. All views and insights are credited to the author, whose intention is to benefit the Ummah through thoughtful sharing.
   Author: MRS Arshad Ansari 
  Reference: Facebook (Gurupe)
#JourneyToSuccess, #ViralThoughts, #LifeGoalsUnlocked, #InspirationHub, #MotivationDaily, Urdu quotes, Islamic Quotes, Islamic thoughts,
The Secret of Instant Success Revealed.
السَّــــــلاَم عَلَيــْـــــكُم وَرَحْمَــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــاتُه
نکلتا ہے کوئی گھر سے تہی دست اور پالیتا ہے منزل 
اور گزار کر عمر ساری رہتا ہے کوئی یونہی ہاتھ خالی
۔┄┅════════┅┄
وہ کون ہے جسے گھر سے نکلتے ہی منزل خود تلاش کرتی ہے۔
----------------------------------
🖋: مسز انصاری

- یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی تنگدستی ، رنج و غم اور مصائب و آلام کو صبر و استقامت کی سفید چادر میں چھپائے رکھتے ہیں اور جب رکوع و سجود میں گرتے ہیں تو صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے ہی گرتے ہیں ، اور گریہ وزاری کرتے ہیں ۔
- یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کو اپنے دنیاوی فائدوں پر فوقیت دیتے ہیں ۔ ، جب اللہ تعالیٰ کا ایک بندہ دعوتِ صلاہ و فلاح کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو یہ عروج پر چلتے اپنے نفع بخش کاروباروں کو اور سارادن کی ذہنی و بدنی تھکان کو اور سکون دیتی نیندوں کو خیر باد کہہ کر اپنے مالک کے دربار میں حاضری دیتے ہیں ۔
- یہ وہ لوگ ہیں جنہیں فجر کی یخ بستہ سرد ہوائیں بھی نرم بستروں اور گرم کمبلوں میں سکون بخش گرمائی نہیں دے پاتیں ۔ 
- یہ وہ لوگ ہیں جنہیں بھوک کی شدت بھی حرام کھانے پر آمادہ نہیں کر پاتی ۔ 
- یہ وہ لوگ ہیں جو شیطان کو ناکام و نامراد اور شرمندہ کر دیتے ہیں ۔ 
- یہ وہ لوگ ہیں جو نیکی پر سبقت لے جانے کے لیے اپنے نفسوں کو شکست دے دیتے ہیں ۔
- یہ وہ لوگ ہیں جنہیں مالوں اور اولادوں کی آزمائشیں زیر نہیں کر پاتیں ۔
ایسے لوگ جب دنیا سے رخصت ہوکر آخرت کے سفر پر روانہ ہوتے ہیں تو ان کے ہمراہ ان کے اعمالِ صالحات بہترین زادِ راہ ہوتے ہیں

وہ کون ہے جو ساری عمر لٹا کر بھی خالی ہاتھ رہتا ہے 

- یہ وہ لوگ ہیں جن کے دونوں ہاتھ لوگوں کے سامنے پھیلے رہتے ہیں ۔
- یہ وہ لوگ ہیں جو ان لوگوں سے مانگتے ہیں جن کے اختیار میں خود اپنی سانسوں کی ڈوریاں نہیں ۔
- یہ وہ لوگ ہیں جو خالق کے حقوق بھول جاتے ہیں اور زمانے کے زرداروں کو ، زمین کے سینے پر چلتے لوگوں کو ، زمین کے اندر لیٹے مجبوروں کو اور اونچی دستاروں کو اپنے مشکل کشا اور حاجت روا سمجھتے ہیں ۔
- یہ وہ لوگ ہیں جن کے ماتھے اللہ ( لیس کمثلہ شی) کے بجائے اپنے جیسے لوگوں کے سامنے ٹیک دیے جاتے ہیں ۔
- یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے اوامر سے چشم پوشی کرتے ہیں اور اس کے نواہی کا مذاق اڑاتے ہیں ۔
- یہ وہ لوگ ہیں جن کی رگ رک میں مصائب و تکالیف کا لہو دوڑ رہا ہوتا ہے اور جب کوئی شخص صلاہ و فلاح کی صدا کے لیے کھڑا ہوتا ہے ، خوشحالی اور آسانی کی طرف دعوت دیتا ہے تو یہ غفلت میں ڈوب جاتے ہیں ۔ 
- یہ وہ لوگ ہیں جنہیں شیطان فجر سے روک کر کامیابیوں سے محروم کر دیتا ہے 
- یہ وہ لوگ ہیں جو شیطان کو ناراض نہیں ہونے دیتے اور انہیں اپنے اللہ کی ناراضگی خوف نہیں دلاتی ۔
- یہ وہ لوگ ہیں جو نیکیوں سے تغافل برتتے ہیں اور گناہوں کی طرف کھنچتے چلے جاتے ہیں ۔
- یہ وہ لوگ ہیں جن کے اموال و اولاد اور دنیا کی رونقیں انہیں اللہ تعالیٰ کی یاد سے غافل کر دیتی ہیں ۔
- یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے آپ کو اپنے نفوس کے حوالے کر دیتے ہیں ۔
- یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے آقا ، اپنے خالق ، اپنے مالک اور اپنے رازق کے بجائے نفس کو اِلٰہ بنا کر اس کی پرستش کرتے ہیں ۔
- یہ وہ نفس پرست اور دنیا پرست لوگ ہوتے ہیں جو ہزاروں سجدوں میں اپنی کامیابیاں ڈھونڈتے ہیں اور جس ایک سجدے میں ان کی کامیابی ہوتی ہے اس سے محروم رہتے ہیں ۔ 
ایسے لوگ جب دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تو ناکام و نامراد اور اعمالِ حسنہ سے تہی دست ہوتے ہیں ۔
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS