Angreji Culture ka BTs kya hai?
KPop Culture Musalmano ke aqeede ko barbad Kar raha hai?آج کل kpop کلچر دنیا میں خاص کار نوجوان نسل میں بہت شہرت حاصل کر چکا ہے۔
اسی میں سے ایک بینڈ بہت مشہور ہے "BTS" اس بینڈ کے لاکھوں کی تعداد میں فینز موجود ہیں۔
لوگ انہیں فالو کرتے ہیں انہیں اپنا آئیڈیل بناتے ہیں لیکن میرا ان لوگوں سے سوال ہے کہ کیا وہ اتنے قابل ہیں کہ انہیں آئیڈیل بنایا جائے؟
کیا مسلمانوں کے لیے بس یہی لوگ رہ گئے ہیں جنہیں وہ اپنا آئیڈیل بنائیں؟
میں نے ایک ویڈیو دیکھی ان کی اگر آپ نے تاریخ پڑھی ہے تو اس گانے کے مناظر کو دیکھ کر آپ سمجھ جاؤ گے کہ وہ اس میں کیا دیکھانا چاہ رہے ہیں اس میں ایک کشتی دیکھائی ہے جو ساحل کے کنارے کھڑی ہے اور ارد گرد مختلف جانور موجود ہیں یہ کس کی طرف اشارہ کررہے ہیں؟
سمجھ تو گئے ہوں گے کہ یہاں بات حضرت نوح علیہ السلام کی ہورہی ہے۔
کچھ لوگ کہتے ہیں ہم ان کی جدو جہد سے متاثر ہوئے ہیں لیکن جو شخص آپ کے مذہب اور ان سے جڑیں خاص شخصیت کا مذاق بنائے کیا ان کی زندگی سے متاثر ہونا ایک مسلمان کو زیب دیتا ہے؟
ان کا ایک اور گانا ہے اس گانے میں ان کے ایک ممبر کو شیطان کی عبادت اور یہ تسلیم کرتے دیکھایا گیا ہے کہ اس نے اپنی روح شیطان کو بیچ دی ہے۔
"وہ صرف ایک گانا ہے" لوگ یہی کہیں گے لیکن اگر آپ ان سے اپنی محبت کو سائیڈ پر رکھ کر اپنے دیوانے پن کو بھول کر ریسرچ کریں گے تو آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ اس ویڈیو میں کتنی سچائی تھی اس کے علاوہ بہت سے سنگرز ہیں جو میڈیا کے سامنے یہ اقرار کر چکے ہیں کہ انہوں نے اپنی روح شیطان کو بیچ دی ہے آپ ان سنگرز کے گانے سنیں آپ کو ایک عجیب ہی وائب آئے گی وہ اپنے گانوں میں یہ اقرار کررہے ہیں کہ وہ اپنی روح شیطان کو بیچ چکے ہیں ایک مرتبہ ہالی ووڈ کی ایک سنگر "Rihanna" سے انٹرویور نے سوال کیا کہ آپ کے البم کور پر آپ کا ہاتھ آپ کی آنکھ پر کیوں ہوتا ہے؟
تو وہ ہنسنے لگی اور جواباً اس نے کہا کیونکہ میں شیطان کی عبادت کرتی ہوں۔
یہ سائن جو دِکھنے میں عام لگتے ہیں اس کی بھی ایک تاریخ ہے۔ اور آپ کو تمام بینڈز اور کچھ اداکار اس سائن کے ساتھ فوٹوگرافی کرتے ہوئے دیکھائی دیں گے۔
اس کے علاوہ "Billie ellish" شاید آپ نے نام سنا ہے ہالی ووڈ کی ایک مشہور گلوکار ہے آپ یوٹیوب پر جا کر سرچ کریں "All the good girls go to hell" یہ اس کے ایک گانے کا نام ہے جس میں وہ کہتی ہے کہ ساری اچھی لڑکیاں جہنم میں چلی جائیں کیونکہ اس کا "Lucifer" یعنی شیطان اکیلا ہے۔( بائبل میں شیطان کو "Lucifer" کہا گیا ہے۔ )
اس کے علاوہ اگر "Lucifer" سیریز کے بارے میں بات کی جائے تو اس میں کیا دیکھایا گیا ہے؟
اگر آپ میں سے کسی نے وہ دیکھی ہے تو آپ کو معلوم ہوگا اس میں "Lucifer" کو فرشتہ دیکھایا گیا ہے اور آج بھی کتنے ہی مسلمان ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ شیطان یعنی ابلیس ایک فرشتہ تھا۔
جب کہ قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ ابلیس ایک جن تھا۔
لوگوں کے ذہن میں یہ بات کہاں سے آئی کہ وہ ایک فرشتہ تھا؟
کچھ کہیں گے یہ سیریز تو ابھی بنی ہے مان لیتے ہیں یہ ابھی بنی ہے لیکن کیا انہوں نے صرف اس سیریز کے ذریعے یہ بات مسلمانوں کی ذہنوں میں ڈالی ہے نہیں بلکل نہیں کیونکہ وہ ایک تنظیم چلا رہے ہیں جس میں مسلمانوں کے خلاف ہر روز نئے منصوبے بنتے ہیں"Freemason & Illuminati" شاید آپ نے یہ نام سنیں ہوں ان سب چیزوں کا تعلق ان لوگوں سے جڑتا ہے۔
یہ سب غلام ہیں ان لوگوں کے آپ کس دھوکے میں ہیں؟
آپ کو کیا لگتا ہے کہ وہ آپ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں عید کی مبارکباد دیتے رہیں یا کبھی اسلام کے بارے میں کچھ اچھا کہہ دیتے ہیں تو وہ آپ کے مذہب کی عزت کرتے ہیں یہ سب ایک پلاننگ ہوتی ہے آپ کو اپنی طرف مائل کرنے کی اگر آپ نے ان کے بارے میں پڑھا ہے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ سب ایک معائدہ ہوتا ہے اور جب یہ بینڈ معائدہ کرتے ہیں تو ان کی زندگی پوری ان لوگوں کے کنڑول میں ہوتی ہے اور وہ لوگ اور کوئی نہیں بلکہ "Freemason & Illuminati" والے ہوتے ہیں۔
ایک kpop کے ایک بینڈ نے اپنے ایک شو پر ایک جیکیٹ زیب تن کر رکھی تھی اس پر کلمہ لکھا ہوا تھا انہوں نے کہا غلطی سے ہوا ہے اور فینز نے مان لیا کہ غلطی سے ہوگیا انہیں نہیں معلوم تھا کیا آپ کو لگتا ہے واقع ایسا ہی تھا انہیں نہیں معلوم تھا؟
یہ سب ایک پلاننگ کے تحت ہوتا ہے۔
ہالی ووڈ کی ایک مووی ہے جس کا نام مجھے صحیح سے نہیں یاد اس میں دیکھایا جاتا ہے کہ ایک میوزک بینڈ شیطان سے ڈیل کرتا ہے اور ایک لڑکی کی قربانی دے دیتا ہے تاکہ وہ لوگ مستقبل میں کامیاب ہوسکے۔
اگر آپ نے یہ مووی دیکھی ہوگی تو آپ کو سارا گیم سمجھ آجائے گا یہ چمکتے ستارے جو آپ میں سے بہت سے لوگوں کو بہت عزیز ہیں نا وہ دراصل غلام ہیں ان لوگوں کے یہ تلخ ہے لیکن یہی حقیقت ہے ان کا اٹھنا، بیٹھنا، سونا، جاگنا، پہننا، کھانا سب کچھ ان کی مرضی سے ہوتا ہے۔ اور اسی وجہ سے بہت سے kpop میمبرز نے اپنی جان لے لی وہ جس زندگی جو جینے کا اکثر آپ خواب دیکھتے ہیں وہ زندگی جو جے رہے تھے انہوں نے اپنی جان لے لی اور آپ کو کیا لگتا ہے ان پر اتنا پیسہ کچھ خرچ کیا جاتا ہے تاکہ آپ انٹرٹینٹ ہوسکے؟
نہیں بلکل نہیں یہ صرف اس لیے ہوتا ہے تاکہ آپ دین کو بھول جائیں آپ ہر وقت انہیں دیکھیں انہیں فالو کریں ان کے جیسا بننا چاہیں یہ سب ایک سازش ہے۔
"Illuminati & Freemason"
کا تعلق ابلیس یعنی شیطان سے ہے۔ ان سب کے پیچھے وہی ہے کیونکہ اس نے کہا تھا میں انہیں گمراہ کردوں گا۔
آپ کو کیا لگتا ہے اس کی میٹینگز صرف پہلے کے وقتوں میں ہوا کرتیں تھیں؟
نہیں وہ اب بھی ہوتیں ہیں اور یہ ساری سازشیں جو ہورہیں ہیں وہ کون کروا رہا ہے؟
یوٹیوب پر ایک ڈاکومنٹری ہے "A trip in to the super natural" اس میں وہ شخص بتاتا ہے کہ میں نیوی میں تھا اور ورلڈ وار ٹو ہورہی تھی جب ہم وہ جنگ جیت کر آئے تو میرے ایک سنئیر آفیسر نے مجھ سے کہا کہ میں تم سے بہت خوش ہوا ہوں میں تمہیں کہیں لے کر جانا چاہتا ہوں میں تمہیں اس محفل میں ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں تو Roger نے پوچھا کہ وہاں کیا ہوگا اس محفل میں تو جواباً اس آفیسر نے اس سے کچھ ایسا کہا کہ وہ حیران رہ گیا۔
اس نے اس سے کہا کہ وہاں بڑے بڑے سنگرز، سیاستدان، اداکار، اور دیگر مشہور شخصیات ہوں گی اور اس نے آخر میں کہا کہ وہاں تمہارے ماں باپ بھی ہوں گے۔ roger نے کہا کہ میں ان کے آخری جملے پر چونک کر انہیں دیکھنے لگا کیونکہ میرے ماں باپ کا تو کب کا انتقال ہوچکا تھا تو پھر وہ وہاں کیسے ہوسکتے ہیں؟
میں نے جب ان کی بات مذاق میں لی اور جانے سے انکار کیا تو وہ مجھ سے کہنے لگے کہ تم ڈر رہے ہو اب جب انہوں نے یہ بات کہہ دی تو میرا جانا تو لازم ہوگیا میں وہاں گیا وہاں ان کے کہنے کے مطابق بہت سی مشہور شخصیات موجود تھیں۔
وہاں ایک اسٹیچ بھی بنا ہوا تھا جس کے پیچھے ایک بڑا سا سیاہ پردہ پڑا ہوا تھا اسٹیج پر ایک خوبصورت سی لڑکی کالے لباس میں کھڑی کچھ کہہ رہی تھی وہ لوگوں سے ان کی خواہشات پوچھ رہی تھی۔
میں حیران تھا خیر ایک لڑکی نے کہا کہ وہ اپنی مرے ہوئے دوست سے ملنا چاہتی ہے کیونکہ میں اس سے آخری وقت مل نہیں سکی تھی اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا میں اسے اچھے طریقے سے الوادع کہنا چاہتی ہوں اس لڑکی نے اپنی خواہش ظاہر کی اور اس پردے کے پیچھے سے اس لڑکی کا دوست نکل کر سامنے آ کر کھڑا ہوگیا۔ roger کہتا ہے کہ میں اب حیران رہ گیا تھا۔
خیر میری باری آئی تو میں نے بھی ڈرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے ماں باپ سے ملنا چاہتا ہوں میرے کہتے ساتھ ہی پردے کے پیچھے سے وہ لوگ چلتے ہوئے میرے پاس آگئے میں حیران ہوگیا اور ان سے مل کر رونے لگا میں نے ان سے باتیں کیں اور پھر وہ واپس چلے گئے۔ یہ سب میری سمجھ سے باہر تھا لیکن پھر میرے سنئیر آفیسر نے مجھ سے کہا ہماری میٹنگز ہوتیں ہیں اور ہم آپ سے ایک شخص ملنے آتا ہے میں تمہیں بھی ان سے ملواؤں گا میں پھر وہاں آنے جانے لگا اور ایک دن میری ملاقات ایک شخص سے کروائی گئی جو دیکھنے میں خوبصورت نوجوان سا لڑکا تھا اس نے بلیک پینٹ کوٹ پہن رکھا تھا۔
اس شخص نے مجھ سے جو باتیں کیں وہ مجھے حیران کر گئیں اس نے کہا کہ میں تب سے ہوں جب سے دنیا بنی ہے میں نے جنگیں دیکھی ہیں۔
میں نے بہت کچھ دیکھا ہے میں سیاست کو سمجھتا ہوں۔ تمہارے لیے فائدے مند ہے کہ تم مجھ سے دوستی رکھو تم جو چاہو گے میں تمہیں دوں گا عہدہ، پیسہ، شہرت، جو چاہتے ہو وہ ہمیں ترکیبیں بتاتا تھا ہر شخص کو اس کے شعبے سے وابستہ کام سونپتا تھا درحقیقت وہ فتنہ پھیلانے کے حکم دیتا تھا۔
میں نے بائبل پڑھنا شروع کی اور اس میں جو باتیں "Lucifer" کے بارے میں تھیں اسے پڑھ کر مجھے یوں لگا جس سے میں ملا ہوں وہ وہی تھا ایک دن میں نے اس سے پوچھ لیا کہ تم کون ہو؟
اس نے جواب دیا کیا تم مجھے نہیں جانتے تو roger نے کہا تم ہی "Lucifer" ہو تو اس نے اقرار کیا کہ ہاں وہی "Lucifer" ہے اس نے کہا تم یہ سب کیوں کررہے ہو ؟
تو "Lucifer" نے جواب میں کہا کیونکہ دنیا میں، میں خدا ہوں۔ (نعوذباللہ) اس نے یہ بھی کہا کہ سورج اس کے پیچھے سے نکلتا ہے۔ اور سب "indirectly"مجھے سجدہ کرتے ہیں۔
چرچ میں"Jesus" کی تصویر میں ان کے پیچھے سے سورج نکل رہا ہوتا ہے۔
ہندو مذہب میں ان کی بتوں کے پیچھے سے سورج نکلتا ہے اور میں وہ واحد ہوں جس ہے پیچھے سے سورج نکلتا ہے۔
میں نے بائبل پڑھی اس میں لکھا تھا کہ سورج شیطان کے سینگوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔
اس کے بعد وہ کہتا ہے میں نے وہاں جانا چھوڑ دیا اس کے انٹرویو کے کچھ عرصے بعد ہی "Roger" کی ہارٹ اٹیک سے ڈیتھ ہوگئی۔
اس کی موت کیا طبعی موت تھی یا پھر کچھ تھا جو پردے کے پیچھے چھپا دیا گیا یہ سب باتیں الگ ہیں لیکن کیا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہیں فرمایا کہ سورج طلوع ہوتے وقت اور غروب ہوتے وقت نماز کو ترک کردیا کرو کیونکہ اس وقت شیطان وہاں آجاتا ہے اور سورج شیطان کے سینگوں کے درمیان سے طلوع اور غروب ہوتا ہے۔
کیا ہم نے اپنے بڑوں سے نہیں سنا کہ دجال آخری وقت میں ہمارے ساتھ اسی طرح کھیلے گا وہ ایک شخص کے سامنے اس کے مرے ہوئے ماں باپ لے آئے گا درحقیقت وہ شیاطین ہوں گے جو انسان کو گمراہ کرنے کے لیے اس کا ساتھ دیں گے وہ سب باتیں جو روگر نے کہی اس کی بات میں کتنی سچائی تھی ہم نہیں جانتے لیکن وہ کوئی مولوی نہیں تھا کہ کوئی عالم دین نہیں تھا وہ ایک عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والا ایک عام سا انسان تھا۔
وہ سب یہ باتیں کررہا تھا اگر ہم اس کی بات پر یقین نہ بھی کریں تو حقیقت کچھ اس سے الگ نہیں ہے۔ kpop کلچر کا ایک ڈارک سائیڈ ہے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے اور بہت سے جان کر بھی انجان ہے۔
یہ سب بہت تیزی سے نوجوان نسل کو برباد کرتا چلا جارہا ہے۔
شیطان اپنا کام بخوبی انجام دے رہا ہے اس نے کہا تھا وہ ہمیں برباد کردے گا اور وہ کررہا ہے لیکن کیا ہم وہ کررہے ہیں جس کا ہم نے اپنے اللہ سے وعدہ کیا تھا؟
آنکھیں کھولیں اور دیکھیں اپنے آس پاس یہ سب آپ کو برباد کرنے کے لیے کیا جارہا ہے اور اس سب میں آپ ان کا ساتھ دے رہے ہیں خدارا خود پر ہونے والے اس ظلم کو روکیں اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دے آمین.
منقول