find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Islamic Parda: Yah Modern Fashion Aazadi hai ya Barbadi? Part 1

Yah Modern Fashion Aazadi hai ya Barbadi?

Allah ka Deen aaj Musalman Auraton ke liye itna Mushkil Ho gaya hai ke Gairo ke Tahjib ko Apna Idol Samajhne lagi hai.

ھر اک کی طبعیت کے موافق نھیں ھوں میں

کڑوا ضرور ھوں, منافق نھیں ھوں میں..!.

یہ آزادی ہے یا بربادی✨✨

۔۔۔ قسط نمبر 1

حمنہ اپنی موبائل پر نظریں جمائے بیٹھی تھی اس میں ایک ویڈیو چل رہا تھی کہ برہنہ  عورت کا جسم ظاہرہو رہا تھا  ہم کیوں پردہ کریں مرد نظری جھکائیں حمنہ ایسے ویڈیوز شوق سے دیکھتی اور فیشن کرنے کی بہت سی ویڈیوز کپڑوں کی ڈیزائن کے ویڈیو سرچ کرکے دیکھتی رہتی تھی اور ایسے کپڑے اور بنانے کا شوق ہوتا جارہا تھا اس کی خواہش تھی کہ وہ اداکارہ عائزہ ۔سجل ۔منشا  پاشا۔ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مائرہ خان کی  طرح فیشن ایبل بننا چاہتی تھی  لوگ اس کی بھی تعریفیں کریں اسے پسند کریں ۔۔۔وہ خوبصورت تو تھی اس میں قابلیت بھی تھی مگر پیسا نہیں تھا.

مگر لڑکیاں بھی زد کی پکی ہوتی ہیں نا ,, ٹھیک اسی طرح وہ بھی اپنی پسند کی ہر چیز  بھی خرید لیتی تھی کوئی باپ کی اسے فکر نہیں تھی کہ وہ کتنی مشکل سے پیسے کماتا ہوگا اسے اپنی ماں کی سپورٹ تھی اس کی ماں خود فیشن ایبل تھی   روز روز اس کی یہ خواہشات کا شوق بڑہتا جارہا تھا وہ آزادی چاہتی تھی وہ آزاد گھومنا پھرنا چاہتی تھی.

وہ اپنی سوچ میں چہرے پر پریشانی میں بیٹھی تھی۔۔  تو اچانک کسی نے اسے پیچھے سے آواز دی کہ میڈم کون سے خیلات میں کھوئی ہوئی ہیں اس کی بیسٹ فرینڈ تھی فریحہ جو اس کا پریشان چہرہ دیکھ چکی تھی.
فریحہ ایک دیندار گھرانے سے تھی اور وہ مکمل پردہ کرتی تھی ۔۔۔۔۔۔ اب اسکی شادی تھی حمنہ مخاطب ہوئی زیادہ کجھ بھی نہیں تمھاری شادی کے بارے میں سوچ رہی ہوں کون سے کپڑے پہنوں کون سے بالوں کے اسٹائل بناؤں صبح سے ویڈیوز دیکھ رہی ہوں ۔۔۔ یہ کیا بات ہے پریشان ہونے کی سب اللّٰه سبحان و تعالیٰ پر چھوڑ دو سب ٹھیک ہوجاۂے گا اور ہاں میری شادی پر مکمل لباس پہننا  میں نہیں چاہتی میری دوست کو  کوئی  بھی وحشت بھری گندی نگاہوں سے دیکھتے اور دوپٹہ لازمی پہننا ہے ۔۔۔

فریحہ نے اس کو اپنی پسند  بتاتے ہوئے کہا مگر حمنہ یہ سب سن کر غصے میں آگئی کہ پھر سے یہی فضول مولویوں والی باتیں شروع کردی  سوری لیکن میں ہمیشہ کی طرح اپنی چوائز پر تیار ہونگی.

وحشت کس بات کی اور مجھے طعنے طنز نہیں سننے لوگوں کے کہ سادہ مولیانی ٹائپ پاگل وغیرہ وغیرہ.

   فریحہ اس کی یہ بات سن کر کجھ حیران ہوئی اور اسے غصہ بھی آرہا تھا وہ ظبط کرتے نرم لہجے میں مخاطب ہوئی کہ اگر پردے کرنے پر لوگ طعنے دیتے ہیں تو فیشن کرنے دنیا کے ساتھ چلنے پر بھی کہتے ہیں کہ یہ لڑکیاں بے حیا ہوگئی ہیں دنیا آپ کو چالاک ماڈرن کہے تو آپ فخر کرینگی اپنے آپ پر ؟

پردہ کرنا قید اور فیشن اور آزادی کے خیالات کو آزادی کا نام دینا , قید فیشن اور اسلام کا حکم اپنے رب کا حکم قید لگتا ہے آپ کو ؟

یہ کیسی زندگی ہے سارا دن خود کو سنوارنے میں فیشن کرنے میں آئینہ کے سامنے خود کو دیکھ کر میک اپ کرکے خوشبو لگا کر آزاد گھومنا دقیانوسی اسلام کا پردہ نہیں آزادی ہے جس میں نجانے کتنی لڑکیوں کی عزت گئی ہے دراصل غیروں کے طور طریقوں پر چل کر فخر کرنا رب کو ناراض کرنا یہ زندگی نہیں بہت سارا آپ کا ٹائم ضائع ہوتا ہے مجھے تو حیرت ہوتی ہے کہ یہ زندگی ہے خود کو سنوارنے سجانے میں اتنا ٹائم پیسے ضائع کرنا وہ بھی غیر محرم مردوں کیلئے ہر آتا جاتا آپ کو وحشت سے دیکھے اور کچھ حیا دار مرد آپ کو نفرت سے دیکھیں.

یہ ناہی عورت کی پہچان ہے نا ہی عورت کا مقام ہے اس راستے پر چل کر آپ اپنی دنیا و آخرت برباد کر رہی ہیں اپنی عزت کی حفاظت کریں اسے پہلے کہ کوئی دردندہ آپ کی عزت نوچ لے آپ کو ساری زندگی پچتاوا نا رھ جائے میں یہ باتیں دوست ہونے کی حیثیت سے آپ کو نہیں کھ رھی ہوں بلکہ آپ کو یہ باتیں ایک مسلمان ہونے کے ناطے سمجھا رہی ہوں ۔۔

آپ نے ہمیشہ ماڈرن بننے کے خواب دیکھے ہمیشہ یہی خواہش رکھی جس میں بربادی ہے آپ اپنے ذہن میں کبھی اسلام کی شہزادی بننے کا خواب کیوں نہیں دیکھتی ہیں آپ اپنی امی عائشہ رضہ اللّٰہ تعالٰی عنہا کی زندگی پر امی سؤدہ رضہ اللّٰہ تعالٰی عنہا کی زندگی مبارکہ پر چلنے کے خواب کیوں نہیں بسائے.

اپنے دل میں ہمارا دین اسلام بہت سی قربانیوں سے ہمیں ملا ہے اس کی قدر کیوں نہیں کرتے پھر ہم ؟

روز محشر اگر سوال کیا امی فاطمہ الزہراء رضہ اللّٰہ تعالٰی عنہا نے کہ کیا میرا بابا کا دین اتنا مشکل تھا کہ آپ پردہ بھی نا کرسکی آپ اسکو اپنے دل تک میں نا رکھ سکی غیروں کا دین دل میں تو رکھا میرے دین کے عمل کو قید دقیانوسی مشکل کا نام دے دیا کیا میری ازواج مطہرات نے پردہ نہیں کیا اپنی شرم گاہوں کی حفاظت نہیں کی انہوں نے کبھی دین کو مشکل کہا کبھی پردے کو قید کہا نہیں نا ....

✨جاری ھےاگلی قست نیکسٹ پوسٹ میں ✨✨

منقول

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS