find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Islam 360 Application Ahlehadees (Salafi) manhaz Ko badalne ka App.

Islam 360 Nam ka Application Gum rahiyo ka Mazmuaa.

Ahle hadees aur Kitab o Sunnat ke nam par Salafi bhaiyo ko Dhoka dene ki Sajish.
Islam 360 Application ka pardafash.

Roman Urdu Me yahan se padhe. 


اس قسم  کا نعرہ لگا کر سلفیوں کو اہل بدعت کی کتاب پڑھنے اور ان کی تقریریں سننے کی ترغیب دینا بالکل ویسے ہی جیسے کوئی شہد میں زہر ملا کر دے

السلام علیکم
کاپی

*اسلام 360 نامی ایپلیکیشن گمراہیوں کا مجموعہ*.

آج کل عام طور پر لوگ اپنی دعوت وغیرہ کا آغاز کتاب و سنت سے کرتے ہیں، شروع میں خالص سلفیت اور اہل حدیثیت کے نام پر اپنا پرچار کرتے ہیں، اہل حدیث کے بڑے علمائے کرام کا تقرب حاصل کرتے ہیں، اپنے کام کو عالمی اور ورلڈ لیول کا بتا کر ان علما کا اعتماد حاصل کرتے ہیں، ان سے اپنے کام کیلئے تزکیہ حاصل کرتے ہیں، اہل حدیث عوام اپنے علمائے کرام کی نصیحت پر چلتے ہوئے ایسے لوگوں کی دعوت یا ایپلیکیشن پر اعتماد کرلیتے ہیں اور اس سے استفادہ کرنے لگتے ہیں، لیکن ایسے لوگ بہت زیادہ دیر سلفی منہج پر قائم نہیں رہ پاتے، کیونکہ سلفیت نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے نہج پر غلط کو غلط بولنا اور اس سے دور رہنا اور صحیح کو صحیح بولنا اور اس کا ساتھ دینے کا نام ہے، اپنی خواہشوں کے خلاف چلنے کا نام ہے، لیکن اس قسم کے لوگوں کو جب علمائے اہل حدیث کے تزکیہ کے بنیاد پر شہرت اور پذیرائی مل جاتی ہے تو یہ دیوبندی، بریلوی، جماعت اسلامی، منکرین حدیث وغیرہ سے اتحاد کے نام پر ہاتھ ملا لیتے ہیں، پھر سلفیت کے نام پر بریلوی، منکرین حدیث، دیوبندی اور جماعت اسلامی کے افکار کو اہل حدیث عوام کے درمیان نشر کرنے لگتے ہیں،

جب انہیں ٹوکا جاتا ہے تو کہتے ہیں: ہمارا کام ہر عالم کی بات کو عوام کے سامنے رکھ دینا ہے، لوگ خود ہی غلط اور صحیح کی پہچان کر لیں گے، یہ تو وہی بات ہوئی کہ ایک شخص نے سونے کی دکان کھول رکھی ہے جس میں اصلی سونا، جعلی سونا اور تھوڑے  سے پیتل کا کاروبار چلاتے ہیں، بس مشکل یہ ہے کہ وہ دونوں قسم کے سونا اور پیتل کو ایک ساتھ ملا کر لوگوں کے سامنے رکھ دیتے ہیں، اب لوگ اسے سونا ہی سمجھ کر اس کا بھاؤ کرتے ہیں، جب کوئی ان پر اعتراض کرتا ہے کہ بھائی ایسا لگ رہا ہے کہ اس میں ملاوٹ ہے ، تو اس قسم کے دوکاندار کہتے ہیں کہ بھائی جو اصلی سونا ہے وہ لے لو اور جو نقلی سونا یا پیتل ہے اسے چھوڑ دو، اب بیچارا خریدار اس شش و پنج میں مبتلا ہے کہ مجھے جب اصلی  سونے کی پرکھ نہیں تو میں جعلی سونا اور پیتل کی پہچان کیسے کروں؟

اس قسم  کا نعرہ لگا کر سلفیوں کو اہل بدعت کی کتاب پڑھنے اور ان کی تقریریں سننے کی ترغیب دینا بالکل ویسے ہی جیسے کوئی شہد میں زہر ملا کر دے اور کہے کہ اللہ رب العالمین نے شہد میں شفا رکھی ہے، تم کو شہد سے مطلب ہونا چاہیے زہر سے نہیں...

اسلام 360 نامی ایپلیکیشن والوں نے بھی اپنے اپلیکیشن کی شروعات اہل حدیثیت کے نام پر کی، علمائے اہل حدیث سے اپنے اپلیکیشن کیلئے تزکیہ اکٹھا کرکے اہل حدیث عوام کو سمجھانے میں کامیاب ہو گئے کہ علمائے اہل حدیث نے ہم پر اعتماد کر لیا ہے اس لئے آپ عوام کو بھی اعتماد کرنا چاہیے، جب اہل حدیث عوام اس ایپلیکیشن سے فائدہ اٹھانے لگی تو اس ایپلیکیشن کی انتظامیہ نے ایپلیکیشن کا پورا فارمیٹ ہی چینج کر کے رکھ دیا، دھیرے دھیرے علمائے اہل حدیث کی تفسیر کو نکالنا شروع کیا اور

ان کی جگہ:

*صحابہ کرام کو گالی دینے والا منکر سنت انجینئر علی مرزا جہلمی رافضی کی تفسیر کو رکھ دیا.

*شرک و قبر پرستی کو فروغ دینے والے طاہر القادری کا ترجمہ قرآن بھی اس ایپلیکیشن میں موجود ہے.

دیوبندی علما، نیز مولانا مودودی، مولانا وحید الدین خان، مولانا امین احسن اصلاحی، نعمان علی خان اور ان جیسے دیگر اہل بدعت اور منکرین سنت کی تفاسیر کو اس ایپلیکیشن میں جگہ دے دی گئی ہے، یعنی اہل حدیثیت کے نام پر رافضیت، خارجیت، اعتزال، اشعریت، وحدت الوجود، انکار سنت، قبر پرستی اور شرک و بدعت کو کھلے عام فروغ دیا جا رہا ہے، بلکہ اس قسم کے اہل بدعت سے اہل حدیث عوام کا رابطہ جوڑا جا رہا ہے.....

ہند و پاک کے کبار اہل حدیث علمائے کرام سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ اس فتنہ کی خبر لیں، کیونکہ یومیہ اس ایپلیکیشن پر پانچ لاکھ لوگ جاتے ہیں، یعنی اتنی کثیر تعداد کو روزانہ کے حساب سے شرک و بدعات اور رفض و انکار سنت کا زہر دھیرے دھیرے دیا جاتا ہے، اتنے بڑے پیمانے پر ضلالت و گمراہی کا کاروبار چل رہا ہے، اگر وقت رہتے اس فتنہ کا تدارک نہیں کیا گیا تو خطرہ ہے کہ اہل حدیث عوام ان کے فتنے میں مبتلا ہو جائے.

محترم قارئین: مفضل بن مہلہل فرماتے ہیں کہ: اگر کسی بدعتی کی مجلس میں بیٹھوگے تو وہ شروع سے ہی اپنی بدعت کو بیان نہیں کرے گا، کیوں کہ اگر وہ بدعت سے ہی مجلس کی شروعات کرےگا تو تم ان کی مجلس سے اٹھ کر چلے جاؤگے، اس لئے وہ مجلس کی ابتدا ان احادیث سے کرتا ہے جو عظمتِ سنت پر دلالت کرتی ہوں، پھر اس کے بعد دوران گفتگو اپنی بدعات کو قدرے چالاکی سے پیش کرے گا، اگر وہ بدعت سنت کے نام پر تمہارے دل میں جگہ بنا لے تو پھر کیسے باہر نکلے گی؟

[ الابانۃ لابن بطہ (ص140، رقم الاثر 394)]

مثال کے طور پر مولانا مودودی کی کتاب "خلافت وملوکیت" کو لے لیں، شروع کے صفحات قرآنی آیات اور اس کے ترجمہ سے مزین ہیں، احادیثوں کا انبار ہے، لیکن بعد میں جاکر انہوں نے جو گل کھلایا ہے وہ کسی صاحب عقل و خرد پر پوشیدہ نہیں ہے، خاص طور سے جنہوں نے ان کی اس کتاب کا مطالعہ کیا ہے۔

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: اہل بدعت کی کتابوں سے دور رہنا چاہیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کتاب کے مطالعہ کی وجہ سے فتنہ میں مبتلا ہو جائے، اور بدعتیوں کے کتابوں کی لوگوں کے درمیان ترویج و اشاعت بھی نہ کی جائے، ان کتابوں میں گمراہی ہوتی اور گمراہی کی جگہوں سے دور رہنا واجب ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم علیہ وسلم نے دجال کے بارے میں بتاتے ہوئے فرمایا: (( من سمع به فلينأ عنه فوالله إن الرجل ليأتيه وهو يحسب أنه مؤمن فيتبعه مما يبعث به من الشبهات )) رواه أبو داود قال الألباني: وإسناده صحيح.
مفہومِ حدیث: جو دجال کے آنے کی خبر سنے وہ اس سے دور رہے، اس کے قریب نہ جائے، اللہ کی قسم ایک آدمی اپنے آپ کو مؤمن سمجھے گا اور اس کے پاس مقابلہ کرنے کے لیے جائے گا، لیکن دجال اس کو اپنے شبہات میں ایسا الجھائے گا کہ وہ اسی کا پیروکار بن کر رہ جائے گا۔
[مجموع فتاوى ورسائل فضيلة الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمه الله ( 5/89 )]

اس لئے جن کتابوں میں بدعت وضلالت ہے اس سے دور رہنا چاہیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی اپنے آپ کو بڑا دقاق سمجھ کر ان کتابوں کا مطالعہ کرنا شروع کرے اور کہے کہ میں تو خذ ما صفا ودع ماکدر پر عمل کروں گا، اور بعد میں پتہ چلے کہ وہ اس فکر سے ایسا متاثر ہوا کہ خود اس کو بھی پتہ نہیں چلا.

خلاصہ کلام یہ کہ: اسلام 360 نامی ایپلیکیشن ضلالت و گمراہی کا مجموعہ ہے، اپنے ایمان و عقیدہ کی حفاظت کیلئے اس سے دوری اختیار کریں، اپنے اپنے علاقے کے اہل حدیث علمائے کرام سے رابطے میں رہیں، کسی ایپلیکیشن یا سائٹ کی بات پر اس وقت تک یقین نہ کریں جب تک اہل حدیث علما سے اس کے تعلق سے پوچھ کر مطمئن نہ ہو جائیں، یہ آپ کے دین و ایمان اور عقیدہ و منہج کا مسئلہ ہے، اس کی حفاظت کیلئے پہرہ دینا آپ کا کام ہے، آپ کی تھوڑی سی غفلت آپ عقیدہ و ایمان کے فساد کا باعث ہو سکتی ہے، اس لئے خود بھی اس سے بچیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس سے بچانے کی کوشش کریں.

واللہ اعلم بالصواب

ابو احمد کلیم الدین یوسف
جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS