find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kaise logo par Namaj Maaf kar diya gaya hai, Namaz kis ke liye maaf hai?

Namaj kin logo ke liye Maaf kar diya gaya hai?

Kaise logo par Namaj maaf hai?

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ

نماز صرف اسی صورت میں معاف ہے جب تم ہوش و ہواس کھو بیٹھو :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

️ : مسز انصاری

کسی بھی مریض سے نماز اس وقت تک ساقط نہیں ہوگی جب تک مریض کے ہوش و ہواس قائم ہوں ، کسی مریض کا مرض نماز میں سستی کرنے کے لیے قابل قبول نہیں ہے، شرعئی عذر وہ ہوتا ہے کہ مریض اپنے ہوش و ہواس کھو دے ۔ حالتِ مرض میں اگر طہارت کے لیے پانی مئوجبِ ہلاکت یا مرض کے اضافہ کا سبب ہے تو مریض تیمم کرے گا بلکہ شریعت میں اتنی آسانی ہے کہ جب مریض کے لیے طہارت حاصل کرنے میں ناقابلِ برداشت مشقت ہو اور نمازوں کو ان کے اوقات میں ادا کرنا مشکل ہو تو وہ جمع بین الصلاتین کرے گا، یعنی  ظہر اور عصر کی نمازاور مغرب اور عشاء کی نماز کو آسانی کے مطابق پہلے وقت میں یا دوسرے وقت میں جمع کرے گا ۔

اگر قیام پر قدرت رکھتا ہے تو قیام کرے ، بصورت دیگر بیٹھ کر پڑھے، اگر بیٹھ بھی نہیں سکتا تو قبلہ رخ پہلو کے بل ، اگر پہلو پر بھی ادا کرنے کی طاقت نا ہو تو ٹانگیں قبلہ رخ کر کے پیٹھ پر ٹیک لگائے،
اور اگر ان سب میں آسانی نا ہو تو اپنی حالت کے مطابق سہولت اختیار کرے ، اور اشاروں سے رکوع و سجود ادا کرے، اور مریض کا سجدہ اسکے رکوع سے پست ہوگا ، اگر بدن کے ساتھ اشاروں سے رکوع و سجود مشکل ہوں تو اپنے سر کے ساتھ کرے ۔ اللہ تعالی کافرمان ہے :
لا يكلف الله نفساً إلا وسعها
(البقرة: 286)

اللہ تعالی کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلف نہیں کرتا ۔

عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے بیان کیا کہ مجھے بواسیر کا مرض تھا اس لئے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے بارے میں دریافت کیا تو آپﷺ فرمایا:

صَلِّ قَائِمًا، فإنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا، فإنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلَى جَنْبٍ.
کھڑے ہو کر نماز پڑھا کرو اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر اور اگر اس کی بھی نہ ہو تو پہلو کے بل لیٹ کر پڑھ لو۔
( صحيح البخاري : ١١١٧ )

اس حدیث کا اطلاق اس بات کا متقاضی ہے کہ بواسیر کا مرض ہو یا کوئی اور تکلیف یا عذر لاحق ہو جس وجہ سے کھڑے ہونے کی طاقت نہ رکھنے والا شخص بیٹھ کر جس حال میں چاہے نماز پڑھے۔

فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS