find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Europe ka Cultural Drone Islamic Tahjib par valetine day ki Shakal me.

Valentine day aur hamara Muslim Muashera.

Magribi festivals "valentine day" aur Muslim Naw jawan.



ویلنٹائن ڈے ”باب گناہ“ ہے.

یہ تہوار اسلامی غیرت کے منافی اور مسلم معاشرے پر یہود و نصاریٰ کا ثقافتی ڈرون حملہ ہے.

ایسے بیہودہ اور اخلاق سوز تہوار کی اسلام میں قطعاً گنجائش نہیں، اس کا منانا حرام‘ کبیرہ گناہ اور غیر مسلم قوم کی مشابہت اختیار کرنا ہے جو قرآن و حدیث کے فرمودات ”رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرتا ہے وہ انہیں میں سے ہوتا ہے۔

“ اسی طرح سورة النور آیت نمبر 19 کے مطابق
”بے شک جو لوگ چاہتے ہیں کہ اہل ایمان میں بے حیائی پھیل جائے ان کے لیے دنیا وآخرت میں درد ناک عذاب ہے۔

“ یعنی وہ تمام ذرائع اور وسائل جس سے فحاشی و عریانی اور بے حیائی کی اشاعت‘ بے راہروی اور اخلاق باختگی کے دروازے کھلیں ممنوع‘ حرام ہیں۔

ویلنٹائن ڈے کے نام پر جس محبت کا مغربی و مشرقی تصور اس وقت معاشرے میں فروغ پا رہا ہے اسلام قطعا اس کی اجازت نہیں دیتا۔

حیا‘ عفت و عصمت اور پاکدامنی مسلم معاشرے کی پہچان اور اہل اسلام کا طرہٴ امتیاز ہیں۔

جبکہ ویلنٹائن ڈے یوم بے حیائی اور محبت کے مصنوعی‘ غیر اخلاقی اور بناوٹی اظہار کا نام ہے۔

یہ تہوار خاندانی نظام کی تباہی اور جنسی بے راہ روی کا موجب ہے۔

ویلنٹائن ڈے پر محبت کے اظہار کے جو طریقے اپنائے جاتے ہیں وہ معاشرے میں بے حیائی اور فتنہ فساد کا سبب بنتے ہیں۔

یورپ حیا سے عاری ان تہواروں کے نتائج بھگت رہا ہے اور ان تہواروں سے اپنی جان چھڑانے کے درپے ہے۔

جبکہ مقام افسوس اور لمحہ فکریہ ہے کہ مسلم نسل نو اپنی سنہری اسلامی تہذیب و ثقافت کو نظر انداز کر کے ”حیا سوز کلچر“ کی دلدل میں پھنستی چلی جا رہی ہے۔

ویلنٹائن ڈے معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دینے اور مسلم نوجوانان کو بے راہ روی کی طرف دھکیلنے والا ”غیر شرعی“ تہوار ہے۔

  والدین اور معاشرے کا ہر فرد فحاشی و عریانی کے اس بڑھتے ہوئے سیلاب کے آگے بند باندھنے کے لیے کمربستہ ہو جائے ورنہ تباہی و بربادی اور عذاب الٰہی ہمارا مقدر بنے گا.
کاپی پیسٹ

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS