Ladkiyo ko jhhanse Me lakar Hawas ki aag mitane wala kaun hai?
اگر کوئی آپ سے کہتا ہے کہ اسے آپ سے محبت ہے*
تو آپ کو اسی وقت اسی لمحے اس سے پوچھ لینا چاہئے کہ کیا وہ محبت کو جائز بنانے کی کوشش میں نکاح کی خواہش رکھتا ہے یا پھر خالی خولی محبت کی باتیں ہی بنانا چاہتا ہے، اگر وہ اسی وقت آپ سے کہہ دے کہ وہ آپ سے محبت تو کرتا ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا مگر وہ آپ سے نکاح نہیں کرسکتا، تو آپ کو یہ فیصلہ اسی وقت کرلینا ہوگا اسی وقت آپ اسے چھوڑ دیں نکال دیں اسے اپنی لائف سے، خود کو خود ہی برباد ہونے سے بچائیں.
مجھے حیرت ہوتی ہے ان لڑکوں پر جو اپنی زندگی میں دس دس لڑکیوں کو ایک ساتھ لے کر چل رہے ہوتے ہیں اور وہی لڑکی اس کے دھوکے کو آخری حد تک سہہ کر فیصلہ کرنے لگتی ہے، جب اسے چھوڑ کر کسی دوسرے لڑکے کو چنتی ہے تو لوگوں کو لڑکی کا کردار نظر آجاتا ہے، لڑکوں کا تو جیسے کردار ہوتا ہی نہیں، سب لڑکی پر چڑھ دوڑتے ہیں کہ وہ تو لڑکا ہے، کرسکتا ہے تم لڑکی ہو، تم سمجھو، لڑکا دھوکہ دے تو جائز ہے لڑکی دھوکہ دے تو بدکردار ہے؟... حد ہے.
میں جانتا ہوں کنارہ کرنا بہت مشکل ہے، مگر یقین کریں یہ برباد ہونا اس برباد ہونے سے بہتر ہے جو آپ اس کے ساتھ رہ کر ہونگے.
ظاہر ہے وہ شخص اپنے کسی عزیز کے نام کی مجبوری بتائے گا آپ کو، اسے محبت ہے آپ سے کہ نام پر جھانسے میں لانے کی کوشش کرے گا، مگر اس کی باتوں میں نا آئیں، اسے وہیں پہ چھوڑ دیں، آپ کے چھوڑنے پر آپ کو بےوفا، دھوکے باز، ڈرامے باز، بہت کچھ کہے گا، آپ اس کی یہ باتیں مسکراتے ہوئے سن لیں، لیکن اس کی اس بلیک میلنگ میں آکر اپنی زندگی برباد مت کریں، اس شخص کیلئے اس کے اپنے عزیز ہیں، تو آپ بھی اس بےقدرے شخص کیلئے اپنے عزیزوں کو داو پر نا لگائیں.
مجھے حیرت ہوتی ہے اس بات پر لوگ کہتے ہیں محبت میں شادیاں کہاں ہوتی ہیں، بہت غلط مطلب لیا ہوا ہے اس جملے کا آجکل لوگوں نے، میں پوچھتا ہوں محبت میں شادیاں نہیں ہوتیں تو پھر محبت میں کیا ہوتا ہے؟
کیا محبت میں یہ ہوتا ہے کہ کسی ہوٹل کے کسی پرائیوٹ گوشے میں لے جاکر محبت کے نام پر دو خاندانوں کی عزت کی دھجیاں اڑائی جائیں؟؟؟
کیا محبت غلیظ ہوتی ہے؟
لڑکیو خود پر بےوفا، دھوکے باز کا لیبل لگوالو مگر کسی ایسے شخص کا ساتھ مت دو جو تمہیں کبھی منزل
نا دے سکتا ہو،
یہی وہ زیادتی ہے جو کل میں نے پوسٹ لگائی تھی کہ مرد زیادتی خود کرکے الزام عورت کے سر تھوپ دیتا ہے.
یقین کریں مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب میں سنتا ہوں، کہ کسی لڑکی نے کسی لڑکے کو دھوکے کے جواب میں دھوکا دیا ہے، ایسا دھوکہ جائز ہے دینا.
اس دھوکے سے جو وہ لڑکا آپ کو دے رہا ہے، یہی وہ لڑکیاں ہیں جو اپن فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیتی ہیں، اور بیشک اللہ سب کچھ دیکھتا جانتا ہے_
لیکن کسی کی زندگی سے نکلیں تو مکمل طور پر ایک بار ہی نکل جائیں چاہے اس کیلئے آئی ڈیز بدلنی پڑیں، نمبرز بدلنے پڑیں، یا پھر شہر، آتے جاتے رہ کر اپنی ساتھ باقیوں کی زندگی کو جہنم مت بنائیں.
جب آپ نے مستقبل چن ہی لیا ہے تو اس مخلص قیمتی شخص کو دھوکہ مت دیں، اللہ نے آپ کو بچایا ہے، تو اسے اللہ کا عظیم احسان سمجھیں، بیشک وہ بہت خوش نصیب لوگ ہوتے ہیں جنہیں اللہ راستے دکھاتا ہے، اور اس سے بھی بدنصیب شخص وہ ہوتا ہے جو واپس اسی راستے پر نظر رکھتا ہے جہاں سے اللہ نے اسے نکالا ہوتا ہے_
پہلی بات، میں کون ہوتا ہوں کسی کو نصیحت کرنے والا کہ میرے اپنے عمل خراب ہیں_
یہ تحریر اس لئے لکھا کہ مجھے کچھ لڑکیاں اپنی پرسنل لائف ڈسکس کرکے کہتی ہیں کہ ہمیں کوئی راستہ بتائیں یا اس موضوع پر کچھ لکھیں_
راستہ دکھانے والی ذات "اللہ" کی ہے، میں بس اپنی سمجھ کے مطابق الفاظ ہی لکھ سکتا ہوں_!!!
اس پوسٹ پر مجھے تنقید نگاروں کے کمنٹس کا انتظار رہے گا_!!
جو مجھے سمجھ نا سکا.
اسے حق ہے وہ مجھے برا ہی سمجھے_!!
😑💯🍁🍁
🌹🌹🌹🌹 کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائیں.
خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے.
اگر آپ کو یہ تحریر (Post) پسند آئی ہو تو اپنے دوست و احباب کو ضرور شیئر کریں.
No comments:
Post a Comment