find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ek Zalim aur Magroor BADSHAH ka waqya Jisne Allah ki Takhlik ka Majak banaya.

Jab BADSHAH ne Allah ki takhlik ka Mazak banaya.

"آج کی سبق آموز کہانی"

ایک بادشاہ بہت ظالم اور جابر قسم کا تھا ...

وہ بہت مغرور بادشاہ تھا اسے اپنی طاقت پر بہت مان تھا ...

ایک دن جب وہ شکار پر گیا تو جنگل کے بیچو بیچ گزرتے ہوئے جا رہا تھا کے اسے زمین پر کچھ حرکت دکھائی دی ...

غور کرنے پر معلوم ہوا کہ وہا ایک کیڑا غلاضت کھا رہا تھا بادشاہ نے دیکھتے ہی منہ بسورا اور بہت حقارت سے کہا " کہ اگر اللہ تجھے نہ بھی پیدا کرتا تو کیا تھا "

بس یہ کہ کر چند قدم آگے گیا ہوگا کہ اسکے گھوڑے نے ٹھوکر کھائی اور بادشاہ گر کر زخمی ہو گیا...

محل واپس پہنچ کر مرہم پٹی تو کردی گئی لیکن آرام نہیں آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے چند دنوں میں وہ چھوٹا سا زخم پورے جسم پر پھیل گیا...

بہت سے حکیموں کی سمجھ سے بالاتر تھا یہ مرض کیونکہ انہوں اس سے پہلے ایسا کوئی مرض نہیں دیکھا تھا اس لیے ان میں سے بیشتر لوگوں نے بادشاہ کو موت پیش گوئیاں دے دی تھی...

اب اپنی موت کا انتظار کرنے کی بجائے بادشاہ نی دوسرے شہر کے ماہر حکیموں کو بھی طلب کرلیا ...

اسی دوران ایک حکیم نے بادشاہ کا غور سے معائنہ کیا تو بتایا "کہ بادشاہ سلامت اصل میں آپ جس جگا گرے تھے وہاں کوئی غلاضت پڑی تھی  جس کے جراثیم زخم میں لگے ہیں اس کا ایک ہی حل ہے جنگل سے مخصوص قسم کا کیڑا ڈھونڈ کر اسے زخم پر لگایا جائے "

بادشاہ نے بغیر کسے انتظار کے سپاہیوں کی زیرنگرانی حکیم کو جنگل روانہ کردیا اور وہ کیڑا ڈھونڈ لایا...

بادشاہ نے جب کیڑا دیکھا تو اسے یاد آیا کہ وہی کیڑا تھا جسے حقارت بھرے لفظ بول کر اسنے اللہ کی تخلیق میں غسطاخی کی تھی اس لیے اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا اس نے اللہ سے معافی مانگی اور سجدہ ریز ہو گیا اور چند دن بعد شفا یاب ہو گیا جیسے کوئی مرض تھا ہی نہیں...

تو دوستوں اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ نے اس دنیا میں بے شک کوئی بھی چیز بیکار یا بے مقصد پیدا نہیں کی آج جو چیز ہمیں بری اور عجیب لگ رہی ہو کیا پتا کل کو ہمیں  اسی کی ضرورت سب سے زیادہ ہو اس لیے کبھی کسی کو حقیر مت جانوں.

اپنی خاص دعائوں میں یاد رکھیے گا
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو.
**پردہ کیسے مینیج کروں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS