Musalman kaise Angrejo ki andha dhundh nakal kar rahe hai?
Musalmano ka Khandani nijam aur Europe Ka Cultral Dron.
مرد کے کپڑوں میں عورت کی صفائی دکھائی دیتی ھے
عورت کے لباس میں مرد کی مردانگی ظاھر ھوتی ھـــــے۔۔۔
اور لڑکیوں کے لباس میں ماں کے اخلاق نظر آتے ھیـــــں...
لڑکوں کی نیچی نگاہیں ماں باپ کی تربیت بتاتی ہے.
ھم محبت، رواداری، وفاداری، احترام اور تمام اعلیٰ اقدار پر پلی ھوئی نسل ھیـــــں۔۔۔
ھم ان مردوں اور عورتوں کے درمیان رھتے تھے جو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے، لیکن انہوں نے تعلقات اور احترام میں مہارت حاصل کی تھی...
ہم ان بچوں میں سے ہیں جو ہفتوں رشتے داروں کے گھر بغیر کسی ڈر کے قیام کرتے تھے .
ہم ان بچوں میں سے ہیں جو لڑکی اور لڑکے کے فرق کو نہیں جانتے تھے سب اکٹھے کھیلتے تھے.
انہوں نے ادب نہیں پڑھا لیکن ھمیں ادب سکھایا۔۔۔
انہوں نے فطرت کے قوانین اور حیاتیات کا مطالعہ نہیں کیا، لیکن انہوں نے ھمیں شائستگی کا فن سکھایا۔
انہوں نے رشتوں کی ایک بھی کتاب نہیں پڑھی لیکن اچھا سلوک اور احترام سکھایا۔۔۔
انہوں نے مذھب کا گہرائی سے مطالعہ نہیں کیا لیکن ھمیں ایمان کا مفہوم سکھایا۔۔۔
انہوں نے منصوبہ بندی کا مطالعہ نہیں کیا، لیکن انہوں نے ھمیں دور اندیشی سکھائی...
ھم میں سے اکثر کو گھر میں اونچی آواز میں بولنے کی ھمت نہیں ھوئی...
ھم وہ نسل ھیں جو گھر کے صحن میں بجلی بند ھونے پر سو جاتے تھے...
ھم آپس میں ایک دوسرے سے بات کرتے تھے مگر ایک دوسرے کے بارے میں باتیں نہیں کرتے تھے...
میری دلی محبت اور تعریف ان لوگوں کے لیئے جنہوں نے ھمیں یہ سکھایا
کہ
والدین کی عزت ھوتی ھـــــے...
استاد کی عزت ھوتی ھـــــے...
محلے دار کی عزت ھوتی ھـــــے...
رفاقت کی عزت ھوتی ھـــــے...
رشتوں کی عزت ھوتی ھے
اور دوستی کی عزت ھوتی ھے...
ھم ساتویں پڑوسی کی عزت کرتے تھے.. اور بھائی اور دوست کے ساتھ اخراجات اور راز بانٹتے تھـــــے...
ان لوگوں کے لیئے جنہوں نے وہ خوبصورت لمحات گزارے، اور اس نسل کے لیئے جس نے ھمیں پرورش اور تعلیم دی، اور میں ان سے کہتا ھوں :کہ آپ میں سے جو زندہ ھیـــــں اللہ رب العـــــزت ان کی حفاظت اور صحت عطا فرمائـــــے
*جو ھمیں چھوڑ کر اس دنیا فانی سے چلے گئے ان کی بخشش فرمائـــــے۔۔
آمیـــــــــــــــــن یا رب العالمــــین
No comments:
Post a Comment