Pakistan aur Islamic System.
Pakistan ki buniyad kis liye padi thi?
Pakistan ke Rahnuma aur Wahan ke Awam.
जम्हूरियत वह अज़्दाहा है जिसने मुसलमानो के खून के रिश्तों को भी तार तार कर दिया, आपसी भाई चारे और मुहब्बत को सियासी जमातो के बोझ ने निगल गया।
बेहयाई, बे पर्दगी और हमजिंसीयत का नंगा नाच हो रहा है, यूरोप के चंदे पर बने हमजिंसीयत फिलम जॉयलैंड, अमेरिकी चंदे पर पल रहे मुल्क पाकिस्तान मे रिलीज़ कर दिया गया है।
जॉयलैंड मूवी और पाकिस्तानी रहनुमाओ का रवैय्या.... यूरोप के लोकतंत्र जाल मे फंसा पाकिस्तान की मजबूरी।
اسلام اور پاکستان :
خاتم الانبیاء و المرسلین حضرت محمد رسول اللّٰه ﷺ نے انسانوں کو اس بات کی دعوت دی کہ وہ اللّٰه تعالیٰ کے عطاء کردہ احکام، تعلیمات، اصول، قوانین اور نظام کو اپنے جسم، گھر، معاشرے، ملک اور پوری دنیا پر نافذ کریں۔
چنانچہ حضور اقدس نے جزیرۂ عرب میں اسلامی نظامِ حیات قائم کیا۔
آپؐ کی رحلت کے بعد خلفائے راشدینؓ نے نہ صرف اسلامی نظام کو سنبھالا بلکہ دعوت و جہاد کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے تمام مفتوحہ علاقوں میں نظام خلافت قائم کیا۔
یہ بابرکت نظام صدیوں جاری رہا، لیکن بیسویں صدی عیسوی کے پہلے ربع میں خلافتِ عثمانیہ بھی ختم ہوگئی اور یوں صدیوں بعد مسلمان نظام خلافت سے محروم ہو گئے۔ جس کے نتیجے میں مسلمان دینی، روحانی، اخلاقی، معاشرتی، اقتصادی اور عسکری حوالے سے زوال کا شکار ہیں۔
• اسلامی نظام کے نفاذ سے انحراف •
جب پاکستان بن گیا تو تحریکِ پاکستان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے علمائے کرام اور ان کے رفقاء نے اسلامی نظام کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔ لیکن مسلم لیگی قیادت علماء کرام کے اسلامی نظام کے نفاذ کے مطالبے کو مختلف حیلوں اور بہانوں سے دانستہ ٹالتی رہی۔
ملک کا سیاسی، انتظامی، عدالتی، معاشرتی، اقتصادی، تعلیمی اور عسکری ڈھانچہ اور اس کی بنیادیں مغرب کے باطل افکار و نظریات پر قائم کی گئیں۔ ریاست اور معاشرے کے کسی شعبہ میں بھی اسلام اور اسلامی تعلیمات کو داخل نہ کیا گیا۔
• مغربی نظام تعلیم کے نتائج •
ریاست کے تمام محکموں اور زندگی کے تمام شعبوں اسلامی نظامِ حیات نہ اپنانے کے نتیجے میں سات دہائیاں گذرنے کے بعد صورت حال یہ ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد اسلامی نظام تعلیم و تربیت کو نظر انداز کرتے ہوئے مغربی نظام تعلیم کو اپنا کر کئی نسلوں کو الحاد، بے دینی اور بے راہ روی کی طرف لے جایا گیا اور ان کے عقائد، نظریات و خیالات، احساسات و جذبات، اخلاق و اقدار اور سیرت و کردار کو بالکل بگاڑ دیا گیا ہے۔
چنانچہ اس نظام تعلیم سے تیار ہونے والی کھیپ ہی گذشتہ سات دہائیوں سے ملک کے تمام شعبوں کو سنبھالے ہوئے ہے۔ جس کا یہ نتیجہ ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی محکمہ اور شعبہ ایسا نہیں جہاں کرپشن، بدعنوانی، لوٹ مار، خیانت اور چور بازاری نہ ہو۔
• برطانوی عدالتی نظام کا راج •
پاکستان کے عدالتی قوانین اور نظام آج بھی وہی ہے جو انگریز چھوڑ کر گئے تھے اور عوام سات دہائیوں سے عدل و انصاف حاصل کرنے کے بجائے ظلم و ستم کی چکی تلے پس رہے ہیں۔ تھانہ سسٹم خرابیوں کے ساتھ عوام کو ذلیل و خوار کر رہا ہے۔
• سودی نظام •
قیامِ پاکستان کے بعد اسلام کے معاشی و اقتصادی نظام کے بجائے سرمایہ دارانہ نظام کو اپنایا گیا۔
سودی بنکوں اور سودی تجارتی اداروں کے ذریعے پورے ملک کی معیشت و تجارت کو سودی نظام میں جکڑ دیا گیا۔
عالمی سودی یہودی مالیاتی اداروں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک وغیرہ سے سودی قرضے کی بنیاد پر ملک کے نظام کو چلانے کی روایت ڈالی گئی۔
جس کا یہ نتیجہ ہے کہ آج پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
• جمہوری سیاست کا نتیجہ •
مذہبی جمہوری سیاسی جماعتوں نے ملک کے اندر اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے انتخابات اور ووٹ کا راستہ اپنایا۔
لیکن پاکستان کی تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ جمہوری سیاست کے ذریعے آج تک اسلامی نظام نافذ نہیں ہوا اور آئندہ بھی اس طریقے سے اسلامی نظام قائم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اکابر علمائے کرام نے جمہوری سیاست میں محض اس بنیاد پر حصہ لیا تھا کہ شاید اس طریقے سے اسمبلیوں میں پہنچ کر اسلامی نظام کا نفاذ ممکن بنایا جائے۔
یاد رہے کہ حضرات اکابر علماء کرام جمہوریت کو باطل اور خلافِ اسلام نظام سمجھتے تھے۔ لیکن تاریخ نے ثابت کر دیا ہے کہ انتخابات اور ووٹ کے ذریعے اسلامی نظام نافذ نہیں ہوسکتا۔
• مشکلات و مسائل کا حل اسلامی نظام ہے •
پاکستان جن حالات سے دوچار اور جن مشکلات و مسائل میں گھرا ہوا ہے اس کا حل یہی ہے کہ مسلمانوں کے تمام مسائل کے حل کا ضامن اسلامی نظام قائم کیا جائے۔
اسی طرح قیامِ پاکستان کا مقصد بھی اسلامی نظام کا نفاذ تھا۔
اسلامی نظام کا نفاذ مسلمانوں پر فرض ہے۔ اسلامی نظام کے نفاذ کے نتیجے میں پورا دین اسلام اپنی اصلی و عملی شکل میں ظاہر ہوتا ہے اور ہر باطل عقیدے، نظام اور فتنے کا خاتمہ ہوتا ہے۔
لبرل اور انگریز پرست لوگوں سے کتنے غیر مسلموں نے اسلام قبول کيا ہے ؟؟
پاکستان حکومت امریکا کے خوف سے جائیلانڈ فلم کو دوبارہ چالو کیا ؟؟
No comments:
Post a Comment