find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Hijab aur Sharai Parda karne Par Logo ki Pareshaniya aur Uske Jawab.

Parda karne par Log kaise Kaise Jumle apne Jubaan se nikalte hai?

Kuchh logo ko Muslim Khawateen ke Parde se kya pareshani hai?
Liberals, Leftist aur Radical Modern jaisi soch wale logo ko Muslim Ladkiyo ke Hijab aur Parda se kya Pareshani hai?


#پردہ_اور_رکاوٹوں_کا_حل*

بہت بڑا مسئلہ لوگوں کے طرح طرح کے سوال ہوتے ہیں۔ *آپکو اعتماد سے لوگوں کے جواب دینے آنا چاہیئں۔رب کا حکم ماننے پر شرمندہ نہ ہوں۔

اگر کوئی طنز کرے، سوال کرے، تو سختی سے جواب مت دیجئے لیکن اعتماد سے ضرور جواب دیں۔
*تحمل سے اچھے انداز سے جواب دیں۔ اس طرح آپ پردے کی دعوت بھی دے رہی ہوں گی۔

کچھ طنز اور سوالوں کی مثالیں اور ان کا حل.

اتنی گرمی میں پردہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔

جہنم کی گرمی سے بچنے کیلئے آج کی تھوڑی سی گرمی کو برداشت کرنے میں کیا حرج ہے۔
پردہ کرتے کرتے عادت ہو جاتی ہے گرمی محسوس نہیں ہوتی۔ یونیفارم کے طور پر بھی لوگ شوز اور گرم لباس پہنتے ہیں۔ اہم یہ ہے کہ آپ کو خود پر ترس نہیں آنا چاہیے۔

*❓شادی پر بھی پردہ کرو گی*
پھر بھی آپ اعتماد سے کرکے دکھائیں کہ شادی پر بھی حجاب کیا جا سکتا ہے۔

*❓پردہ کرکے کھانا کیسے کھاؤ گی۔*
آپ یہ نہ سوچیں کہ میں نہیں کر سکتی۔ آپ کو پریکٹس ہو جائے گی۔آپ ایسے کلر رکھیں جن پر داغ جلدی نظر نہ آئے۔ کسی دوسرے کی اوٹ لے لیں۔

*یہ ناممکن نہیں ہے۔آپ کے کرنے سے لوگوں کو بھی آسانی ہو گی۔شادیوں اور ریسٹورینٹ پر بھی نقاب میں رہ کر کھانا کھایا جا سکتا ہے۔* کھانا تھوڑا سا گر بھی جائے، یا کسی کھانے کی قربانی بھی دینی پڑ جائے تو کوئی حرج نہیں۔

*❓پردے میں لڑکی گر سکتی ہے۔*
کوئی بھی گر سکتا ہے ،کسی اور وجہ سے بھی گر سکتا ہے مثلا سلپ ہو کر، ہیلز کی وجہ سے۔
*آپ اللہ کی نظروں میں تو نہیں گریگی گی۔*

*❓رشتہ نہیں ہوگا۔*
شادی میں رکاوٹ پردہ نہیں ہوتی۔ *یہ صرف تقدیر کا معاملہ ہوتا ہے۔*

*❓پردہ کرنے والی کو دین دار اور پردہ پسند کرنے رشتے نہیں ملتے۔*

آپ اپنا سرکل دین دار اور پردے والی دوستوں کا بنائیں۔ دین دار لوگوں سے ملنا جلنا ہوگا تو ایسے معاملات میں بھی آسانی ہوگی۔

*❣️اللہ پر یقین رکھئے اس نے آپ کیلئے نیک انسان رکھا ہوگا اور آپ کو اسکے لئے محفوظ رکھا ہے۔ شادی لیٹ ہونے کی وجہ سے پریشان مت ہوں۔*

♻️شرعی پردہ کرنے پر لوگوں کی باتیں زندگی تنگ کرتی ہیں۔گھٹن ہونے لگتی ہے۔

*‼️تو یاد رکھیں۔*

کسی بھی کام کا اختیار، رشتے شادی کے معاملات سب کچھ اللہ کے اختیار میں ہے۔
*اور اس اللہ کا آپ حکم مان رہے ہیں۔*

✴️جب آپ آزمائشوں کی وجہ نا امید ہونے ہونے لگیں کہ تو اللہ کو یاد کریں جو اتنی بڑی دنیا کا انتظام چلا رہا ہے۔
*آپ کا مسئلہ اللہ کے سامنے اتنا بڑا نہیں۔ جب اس انتظار کے بعد آپکا مسئلہ حل ہوگا تو آپ یہ سارا پریشانی کا وقت بھول جائیں گی۔*
پردے میں جتنی رکاوٹیں ہیں سوچئے اجر بھی تو اتنا بڑھ جاتا ہے۔

*اپنے پردے پر قائم رہیں۔*


آپ دیکھیں گی کہ آپ لوگوں کیلئے مثال بن جائیں گی۔ ان کو بھی پردہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ جب آپ کر سکتی ہیں تو دوسری لڑکیاں بھی کر سکتی ہیں۔

اسی طرح آپ پردہ نہیں بھی کرتے تو پردہ کرنے والوں کیلئے آسانی پیدا کریں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS