Aeitekaf Kitne Dino ka hota hai?
Koi Shakhs Aeitekaf Me jyada se jyada aur kam se kam kitne Dino tak baith sakta hai?Aeitekaf ki minimum aur Maximum timing kitne dino ki hai?
Kya koi Shakhs 1 din ke liye ya 1 ghante ke liye Aeitekaf me baith sakta hai?
Kya Har Roja ke liye alag se niyat karna hoga?
Doodh Pilane wali Aurat ke liye roze ka hukm.
Kya Na Paki Ki halat me Sehri kha sakte hai?
Nak se Khoon aane par ya Aankh me drops dalne par roja toot jayega?
Kya Haiz wali aurat Aeitekaf me baith sakti hai?
Kya koi khatoon Ghar me hi Aeitekaf ke liye baith sakti hai?
Laylatul Qadar ki fajilat aur Ahamiyat.
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
اعتکاف کتنے دن کا؟؟؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
️: مسز انصاری
گو کہ اعتکاف صرف دس دن سنت ہے ، آپﷺ نے رمضان کے آخری عشرہ میں دس دن میں اعتکاف کیا ہے۔ لیکن اپنی وفات کے سال آپ نے 20 دن کا بھی اعتکاف کیا تھا۔
اب اگر کوئی رمضان میں دس دن کا اعتکاف کرے، تو یہ سنت کہلائے گا اور اگر 20 دن کا اعتکاف کرے تو یہ بھی جائز کہلائے گا ۔ اسی طرح دس دن سے زیادہ یا کم مثلاً سات دن، پانچ دن، تین دن، ایک دن یا کچھ گھنٹوں وغیر کےلیے جو اعتکاف کرتا ہے۔ تو یہ بھی جائز و درست ہے۔ کیونکہ کتاب وسنت میں عام اعتکاف کی کوئی مدت مقرر نہیں بلکہ اس کا حکم عام ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
وَعَهِدْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ أَنْ طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالعَاكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ۔ (البقرة:125)
’’ اور ہم نے ابراہیم و اسماعیل کو تاکید کی کہ وہ میرے گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع وسجود کرنے والوں کے لئے صاف ستھرا رکھیں ‘‘
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک رات اعتکاف بیٹھنے کی نذر مانی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب اس نذر کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
" اوف بنذرك واعتكف ليلة " ( صحیح بخاری مع الفتح 4/333، صحیح مسلم 11/134)
یعنی اپنی نذر کو پورا کرو اور ایک رات کا اعتکاف کرو۔
سلف صالحین سے بھی یہ عمل ثابت ہے مثلاً صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
" اني لامكث في المسجد وما امكث الا لاعتكاف " (المحلی لابن حزم5/180)
یعنی میں ایک گھڑی مسجد میں بیٹھتا ہوں مگر یہ کہ میری نیت اعتکاف کی ہوتی ہے۔
حافظ ثناء اللہ مدنی سے سوال پوچھا گیا
اعتکاف کم از کم اور زیادہ سے زیادہ کتنے دنوں تک ہو سکتا ہے؟
شریعت مطہرہ میں اعتکاف کے لیے وقت کی کوئی پابندی نہیں۔ البتہ رسولِ کریمﷺ کی اقتداء میں مستحب یہ ہے کہ رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف کیا جائے۔
امام عبدالرزاق نے یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے بسندہ بیان کیا ہے، وہ فرماے ہیں ، میں تھوڑے سے وقفہ کے لیے بہ نیت اعتکاف مسجد میں ٹھہر جاتا ہوں۔ (فتح الباری،ج:۴،ص:۲۷۳)
( دیکھیے : فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی/جلد:3/کتاب الصوم/صفحہ:277 )
No comments:
Post a Comment