find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Khudkushi (Suicide) Kar lene se Sare Problemes door ho jayenge?

Suicide karne se koi masala (Problem) hal nahi ho jata.
Islam kya Kahta hai Suicide ke bare me?
Agar Ham Maal - Daulat, Ghar gaari ke jagah Deendari dekh kar Shadi kare to fir aise halat hi paida nahi honge?

ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِالرَّحْمٰنِﺍلرَّﺣِﻴﻢ

नबी अकरम ﷺ ने फरमाया: बेवाओं और मिस्कीनों के लिए कोशिश करने वाला अल्लाह के रास्ते में जिहाद करने वाले की तरह है या उस शख़्स की तरह है जो दिन में रोज़े रखता है और रात को इबादत करता है।
Sahih Bukhari: jild-8, kitab Al-Adab 78, hadith no 6006

طلاق لینے اور دینے میں اتنی جلدبازی نا کرے۔

کیا اسلام میں زبردستی شادی جائز ہے، کیا کسی لڑکی کی زبردستی شادی (نکاح) کی جا سکتی ہے اگر وہ راضی نہ ہو تو؟
دوسروں کی بہن کو گرل فرینڈ بنانے والے کی بہن بھی کسی اور کی گرل فرینڈ ہوگی۔

خود کشی مسائل کا حل نہیں ہے*

*تحریر: حافظ عبدالرشید عمری*

الذي خلق الموت و الحياة ليبلوكم أيكم أحسن عملا و هو العزيز الغفور (الملك: ٢)
اللہ تعالٰی نے موت اور حیات کو اس لئے پیدا کیا کہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے کام کون کرتا ہے، اور وہ غالب(اور) بخشنے والا ہے۔
روح ایک ایسی غیر مرئی (نظر نہ آنے والی) چیز ہے کہ جس بدن سے اس کا تعلق و اتصال ہو جائے، وہ زندہ کہلاتا ہے اور جس بدن سے اس کا تعلق مقطع ہو جائے،وہ موت سے ہم کنار ہو جاتا ہے۔
اللہ تعالٰی یہ عارضی زندگی کا سلسلہ، جس کے بعد موت ہے،
اس لئے قائم کیا ہے تاکہ وہ آزمائے کہ اس زندگی کا صحیح استعمال کون کرتا ہے ۔
جو اس زندگی کو ایمان و اطاعت کے لئے استعمال کرے گا،
اس کے لئے بہترین اجر و ثواب ہے
اور دوسروں کے لئے عذاب و عقاب ہے۔ (تفسیر احسن البیان)

مذکورہ آیت سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ موت و حیات کا خالق و مالک اللہ تعالٰی ہی ہے،
اس لئے کسی بھی انسان کو اللہ تعالٰی کی دی ہوئی حیات کو اپنی طرف سے ختم کرنے کا حق نہیں ہے۔

اسلام میں بعض سخت جرائم کے ارتکاب کی وجہ سے ایک انسان کو بطور حد قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے،
اس کے علاوہ کوئی بھی انسان دوسرے انسان کو یا خود اپنے آپ کو قتل نہیں کر سکتا ہے،
دونوں صورتوں میں ناحق قتل کی سزا جہنم ہے۔
خود کشی کبیرہ گناہوں میں سے ہے جس کی سزا احادیث میں جہنم بیان کی گئی ہے،
لیکن ہم اسلام کا عمومی حکم بیان کریں گے ،
کسی معین شخص کے بارے میں یہ نہیں کہیں گے کہ یہ خود کشی کرنے والا جہنمی ہے۔
کیوں کہ کفر شرک اکبر اور اعتقادی نفاق کے علاوہ باقی کبیرہ گناہوں کی سزا اگر چہ قرآن و سنت میں جہنم بیان ہوئی ہے۔
لیکن قرآن و سنت کے دوسرے نصوص ہی سے یہ بات ثابت ہے کہ شرک کے علاوہ بقیہ کبیرہ گناہوں کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے،
جس کو چاہے معاف کرے اور جس کو سزا دے۔

انسانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی حیات (زندگی) کے شب و روز کو اس مقصد کی تکمیل کے لئے  گزارنے کی کوشش کریں،
جس مقصد کے لئے اللہ تعالٰی انہیں پیدا کیا ہے،
اللہ تعالٰی نے انسانوں اور جنوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے،
جیسا کہ سورہء ذاریات میں اللہ تعالٰی نے فرمایا:
و ما خلقت الجن و الإنس إلا ليعبدون
(الذاريات: ٥٦)
میں نے جنوں اور انسانوں محض اسی لئے پیدا کیا ہے کہ وہ صرف میری عبادت کریں۔

اس لئے ایک مسلمان کو اپنی زندگی
مصیبت و نعمت میں خوش حالی و تنگدستی میں خوشی و غم میں، امیری و فقیری میں، غرض ہر حال میں اللہ تعالٰی کی عبادت کرتے ہوئے گزارنا چاہئے،
اور ہر انسان کی ولادت سے اس کی موت تک اللہ کی عبادت کا تعلق اس کی زندگی میں برقرار رہنا چاہئے،
انسان کی ولادت سے لے کر انسان کے سن شعور اور بلوغت کی عمر کو پہنچنے تک اللہ تعالٰی کی عبادت کے مطابق زندگی گزارنے کی تربیت دینا والدین اور سرپرست حضرات کی دینی ذمہ داری ہے،
اسی لئے شیرخوار بچے کے لئے بھی سونے کی انگوٹھی اور ریشم کا لباس بالغ انسانوں کی طرح حرام ہے،
اور چھوٹے بچوں اور بچیوں کو بچپن ہی سے حرام سے بچنے کی ترغیب دینا اور حلال کو اختیار کرنے کی ترغیب دینا اور اولاد کی خالص اسلامی تربیت کرنا والدین اور سرپرست حضرات کی دینی ذمہ داری ہے،
اور بچپن ہی سے بچوں اور بچیوں کی خالص اسلامی تربیت کرتے ہوئے صحابہ کرام جیسے ایمانی اوصاف کا حامل بنانا والدین اور سرپرست حضرات کی ذمہ داری ہے،
اس نوخیز اور نوجوان نسل کی اسلامی تربیت میں مساجد کے ائمہ کرام کو بھی اپنا کردار بخوبی نبھانے کی ضرورت ہے۔

*جب بچے اور بچیاں بالغ ہو جائیں تو ان کی شادی مالدارری اور خوبصورتی کے بجائے دینداری کی بنیادوں پر کرنی چاہئے۔*
*دینداری کو پیش نظر رکھ کر کی جانے والی شادیاں سکون و اطمینان، مودت و رحمت، خیر و برکت، محبت و الفت اور مسرت و فرحت کا آئینہ دار ہوتی ہیں۔*

*اگر شادی کے بعد کچھ ظاہری و معنوی اور دینی و دنیاوی لاینحل (نہ سلجھنے والے) مسائل جنم لیں،*
*اور دونوں میاں بیوی میں نباہ مشکل ہوجائے تو مرد کے لئے طلاق کا دروازہ کھلا ہے،*
*اور عورت کے لئے خلع کا دروازہ کھلا ہے،*
*دونوں کے لئے یہ آخری صورت ہے،*
*ورنہ دینی نقصان کے بغیر صرف کچھ دنیاوی نعمتوں اور لذتوں کے پیش نظر مسلمان مرد و عورت کو اپنی ازدواجی زندگی کو ختم کرنے کے بارے میں سوچنا درحقیقت شیطان کا ایک زوردار حملہ ہے،*
*اور اسلام میں دینی نقصان کے بغیر یا کسی معقول دنیاوی سبب کے بغیر طلاق دینا یا خلع لینا بڑا گناہ شمار ہوتا ہے۔*

*اور ازدواجی زندگی کی معمولی اور چھوٹی موٹی مصیبتوں اور مسئلوں کی وجہ سے آگر بعض مسلمان مرد و عورت خود کشی کو مسائل کا حل سمجھتے ہیں،*
*تو یہ ان کی لاعلمی اور نادانی ہے،*
*خود کشی کی وجہ سے ایک مسلمان اپنے آپ کو جہنم کا مستحق بناتا ہے،*
*احادیث میں خود کشی کرنے والے کو جہنم میں خودکشی کے لئے استعمال ہونے والی چیز جیسے عذاب کی وعید سنائی گئی ہے،*
خودکشی کرنے والے کی سزا جہنّم میں۔کیسی ہوگی

خودکشی کرنے سے اسلام منہ کرتا ہے، اگر کوئی شخص اللہ کے حکم کے خلاف کام کرتا ہے تو اسکا انجام جہنّم ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS