find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Jahaiz (Dowry) mangane wala bhikhari se bhi jyada Bura hai?

Jahaiz Mangane wala Kisi Fakir aur Bhikhari se bhi bura hai.
Jahaiz ka demand badhnane me sirf ladke wale hi nahi balki Ladki wale bhi Zimmedar hai.
Jahaiz Lena aur Dena dono haram hai.

جہیز لینا اور دینا دونوں حرام ہے۔
جہیز مانگنا بھیک مانگنے سے زیادہ برا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہیز ہمارے معاشرے کا ایک بہت سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔ جہیز کبھی تو لڑکے والوں کی طرف سے مطابہ کیا جاتا ہے ۔کبھی لڑکی والے اپنی شان بڑھائی کی خاطر ، اپنی شہرت ،اور حیثیت کو جتا نےکے لیۓ شادی میں دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لڑکی والے اگر اسکو اپنی شہرت جتانے کے لئے دیتے ہیں تو بھی یہ معاشرے میں برائی پھیلا تا ہے۔ بعض دفعہ لڑکی کو دیۓ ہوے جہیز کو اگر اس کے سسرال والے  استعمال کرتے ہیں تو  وہ انکے لۓ اسکو استعمال نہیں کر نے دیتی، جسکی وجہ سے اس کے ساتھ تکرار شروع ہو جاتی ہے۔ اور گھر میں نا اتفاقی پیدا ہوتی ہے گھر کا چین و سکون ختم ہو جاتا ہے۔  جس کے نتیجے میں رشتہ خراب ہو نے کی نوبت آجاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لڑکے والےجب اسکا مطالبہ کر تے ہیں اور انکے مطالبہ کے موافق اگر جہیز نہ دیا جائے تو انکی طرف سے لڑکی کو اسکا طعنہ دیا جاتا ہے اور اس لڑکی کو بار بار طعنہ دیکر پریشان کر تے ہیں جب لڑکی سے برداشت نہیں ہوتا وہ اپنی میکے تک بات پہنچاتی ہے پھر اس کے میکے والے اس پر ان سے صلح صفائی کی بات کر تے ہیں۔ جس پر بار بار تکرار ہوتی رہتی ہے اور دونوں طرف رنجش ہوجاتی ہے۔ بہر حال دونوں حالتوں میں اکثر جھگڑے کی بنیاد جہیز ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر لڑکے والے جب جہیز کا مطالبہ کر یں اور انکے مطالبہ کو پورا نہ کیا تو پھر وہ شادی کو پسند ہی نہیں کر تے۔  اکثر اپنی گھر آئی دلہن کو پریشان کر تے ہیں جس کی وجہ سے دلہن کو غلط فیصلہ لینے پر مجبور کر دے تے ہیں۔ جس کا نتیجہ ہم ابھی چند دن پہلے ( عائشہ کے مسئلہ میں ) دیکھ چکے ہیں۔ بھکاری اگر بھیک مانگتا ہے اس کو کچھ کوئی نہ دے تو وہ کسی کی جان نہیں لیتا۔ مگر جہیز کے بھکاری کو جہیز کی بھیک نہ ملے تو کسی کی بیٹی کی جان لے لیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہیز کی بری غلاظت، سلگتی ہوئی آتش، بھڑکتے ہوۓ شعلے، دہکتے ہوۓ انگارے، معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہوا طوفان۔ اسکو جلد ختم کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS