find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya aap bhi Ek sath 4-5 ladkiyo se batein karte hai agar ha to yah jarur padhe?

Ladkiyo ko dhoka Dena Kahi bahut bada gunah to nahi?
Kya aap bhi 4 - 5 ladkiyo se ek sath phone pe bat karke Dil khush karte hai?
Kya aap bhi  Dili Sukoon pane ke liye 4-5 ladkiyo se batein karte hai?

لڑکیوں کو دھوکہ دینا کوئی بہت بڑا گناہ نہیں ہے۔

ایک دن میں اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہا تھا، میں نے نوٹ کیا ہماری ساتھ والی ٹیبل پر ایک لڑکا کھانا کھاتے ہوئے مسلسل فون پر میسجز کررہا تھا۔ میں اُس لڑکے کو اپنا تعارف کرایا کہ میں ایک رائٹر ہوں اور آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں, میری بات سُن کر وہ بہت خوش ہوا لڑکے نے بڑی خوشدلی سے نہ صرف اجازت دی بلکہ کہا آپ مھجے آپ کے بجائے تُم کہہ کر مخاطب کریں گے تو مجھے زیادہ اچھا لگے گا۔

بات کرنے پر پتا چلا کہ وہ ایک مشہور پرائیویٹ کالج میں سیکنڈ ائیر کا اسٹوڈنٹ ہے، میں نے اُس سے پوچھا کہ وہ میسجز پر کس سے بات کررہے ہو؟
تو اُس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا "ایک دوست ہے" میں نے بات کو گھما پھرا کر پوچھنے کی بجائے سیدھا پوچھا کہ کیا کوئی لڑکی تمہاری دوست ہے؟
اُس نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ "کوئی ایک نہیں بلکہ بہت ساری ہیں۔"

میں نے کہا "سچ بتاؤ کیونکہ لڑکوں کے لیے سنگل ہونا ویسے ہی باعثِ بے عزتی ہوتا ہے اس لیے وہ وہ اپنے ساتھ لڑکیوں کی جھوٹی کہانیاں جوڑ کر دوستوں کی داد وصول کرتے ہیں" میرے ایسا کہنے پر اُس نے جلدی سے اپنا واٹس ایپ کھولا اور لڑکیوں سے ہونے والی گفتگو اور تصویروں کے تبادلے کو ثبوت کے طور پر دکھاتے ہوئے کہنے لگا.....کہ "ان ساری لڑکیوں سے میں آج کل بات کرتا ہوں آپ چیٹ ہسٹری چیک کرسکتے ہیں۔"

میں نے کہا "نہیں مجھے کچھ چیک نہیں کرنا بلکہ پوچھنا ہی ہے، صحیح جواب دینا ۔۔ کیا یہ سب لڑکیاں تم سے ملتی بھی ہیں یا صرف فون پر ہی بات کرتی ہیں؟ اُس نے جواب دیا کہ "نہیں سر ابھی ان میں سے کسی سے بھی ملاقات نہیں ہوئی ہے صرف فون تک ہی ہے کئی سالوں سے کوشش کررہا ہوں اور چند کے ساتھ بس ملنے کے اعتبار تک پہنچنے والا ہی ہوں کیونکہ زیادہ تر لڑکیاں یہی کہتی ہیں کہ جس دن تم پر مکمل اعتبار آگیا اس دن ملوں گی۔"

میں نے مزیر پوچھا کہ "تمہارا کیا خیال ہے کہ جو تم کررہے ہو کیا وہ ٹھیک ہے؟
اُس نے جواب دیا "میں نے ابھی تک کسی کے ساتھ کچھ ''غلط,, تو نہیں کیا اور نہ ہی کچھ غلط کرنے کا ارادہ ہے کچھ غلط کرنا کبیرہ یعنی بڑا گناہ ہے جبکہ کچھ دیر کو باتیں کرکے دل بہلا لینا یہ صغیرہ گناہ یعنی چھوٹا گناہ ہے اس کی خیر ہوتی ہے۔"

میں نے پوچھا ایک ہی وقت میں کئی لڑکیوں سے بات کرنا سب کو دل والے میسجز بھیجنا لو یو کہنا لڑکیوں کو دھوکے دینا اسے کون سا گناہ کہتے ہیں؟؟
اُس نے جواب دیا یہ سب چھوٹے گناہ ہیں ویسے بھی یہ کونسا مجھ اکیلے سے بات کرتی ہوں گی اللہ جانے کتنے اور لڑکے کو پھسائی ہوگی لائن میں لگائے ہوئے ہوگی۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ یہ لڑکیاں کسی ایک کی نہیں ہوتی انھوں نے جگہ جگہ جانوں بنائے ہوتے ہیں۔"

میں نے اُس سے کہا کہ جو میں کہنے لگا ہوں اُس پر غور کرنا مجھے نہیں خود کو جواب دینا کہ اگر کل کو تمہیں کوئی اچھی سچی, وفادار, باوقار لڑکی ملے گی تو تب تمہیں اس کی محبت کا کیسے یقین آئے گا؟
یا جب تمہاری شادی ہوگی تو تمہیں کیسے یقین آئے گا کہ تمہاری بیوی صرف تمہاری بیوی ہی ہے کئی لوگوں کی بیوی نہیں ہے؟ کیونکہ تمہارا تجربہ تمہیں یہ بتائے گا کہ لڑکیاں کسی ایک کی نہیں ہوتیں یہ سوچ کر تم قدر کرنے والی کی بے قدری کرو گے مسکراتی آنکھوں کو رلاؤگے۔

تم دل بھلانے کے اچھے اور مثبت طریقے کیوں نہیں ڈھونڈتے کیونکہ جو آج مذاق لگتا ہے کل ماضی بن کر زندگی میں محرومی لائے گا۔

جذبات مذاق نہیں ہوتے...اس لئے انھیں ہر کسی سے نہیں جوڑتے اور نہ لڑکیوں کے جذبات کے ساتھ کھیلو..!

بونس بات اول تو ایک لڑکا اور لڑکی کبھی دوست نہیں ہوتے کیونکہ شریعت اسلامیہ نے ایسے رشتوں کو حرام قرار دیا ہے لڑکیوں سے گزارش ہے اپنی اور اپنے ماں باپ کی عزت کو بچا کر رکھیں اور لڑکوں سے گزارش ہے کہ جن کی عزت آپ خراب کرتے ہو وہ بھی کسی کی بہن کسی کی بیٹی ہوتی ہے جیسے آپ کو اپنی بہن بیٹی کی عزت پیاری ہے ایسے سب کو اپنی بہن بیٹیوں کی عزت پیاری ہے نکاح کریں اگر کوئی پسند ہے ورنہ عزت کے ساتھ نہ کھیلیں۔۔۔۔۔۔!

اگر آپ فیس بک واٹس ایپ کے فضول استعمال سے تھک چکے ہیں، لوگو کے جذبات اور احساسات سے مذاق کرنے والے پیغامات کو فضول سمجھتے ہے  تو آئیے فیس بک واٹس ایپ پر اپنی اور دوسروں کی اصلاح کریں۔
ہمارے بلاگ (Aashiyana-E-Haqeeqat)  پر وزٹ کر  اچھی اچھی تحریریں پڑھیں اور اپنے دوستوں کو بھی دعوت دیں کہ وہ اچھی باتیں آگے پھیلائے۔ جزاک اللہ خیراً ۔

دنیا کو یہ بات جان لینا ضروری ہے..!

¶ اپنی تجارت کے لیے مجھے ایک شئے کے طور پر استعمال مت کرو.

¶ میں تمہاری گرل فرینڈ نہیں بننا چاہتی. مجھے بیوی کی حیثیت دو.

¶ میں ایک قیمتی جواہر ہوں. نظربازی مت کرو.

¶ وراثت میں میرا حق رکھا گیا ہے. اسے منصفانہ تقسیم کرو.

¶ نبی کریم ﷺ اپنی ازواج کی گھریلو کاموں میں مدد کیا کرتے تھے. میں بھی تمہاری مدد کو سراہوں گی.

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS