Eid ki Namaj Padhne ka Sunnat tarika kya hai?
Eid ki Namaj kaise Padhni chahiye.?Jashn-E-Eid Miladunnabi Manana Kaisa hai Islam me?
Eid ki Namaj se Pahle fitara Nikalane Ke Masail.
Sabse Pahle Eid ki Namaj kab Padhi gayi thi?
Qurbani ke Ahkaam o Masail part 2
Fitra me Hame kya kya dena Chahiye Shariyat ke mutabik?
Lock down me Eid Ul Fitra ya Eid Ul Azaha ki Namaj kaise padhi jayegi?
Eid ki Namaj se pahle aur bad me Kya karna chahiye?
*نماز عیدین پڑھنے کا سنت طریقہ*
*شیخ جیلانی کا موقف*
تحریر: *قاری محمد اسماعیل قادرپوری*
شیخ جیلانی رحمۃ اللّٰہ علیہ نماز عیدین کا سنت طریقہ بتاتے ہوئے لکھتے ہیں:
*اسکی دو رکعت ہیں پہلی رکعت میں سبحانک اللہم کے بعد سات تکبیریں پڑھے اور اس کے بعد آعوذ پڑھے اور دوسری رکعت میں قرات پڑھنے سے پہلے پانچ تکبیریں کہے اور ان کا طریقہ یہ ہے کہ ہر ایک تکبیر کہتا ہوا اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھائے (رفع الیدین کرے)....... اور جب تکبیروں سے فارغ ہو تو آعوذ پڑھے اور اس کے بعد سورۃ الفاتحہ اور پھر سورہ سبح اسم ربک الاعلی اور دوسری رکعت میں ھل اتک پڑھے۔*
(غنیۃ الطالبین باب دونوں عیدوں کے بیان میں، صفحہ نمبر 517)
شیخ جیلانی رحمہ اللّٰہ کی عبارت سے درج ذیل باتیں ثابت ہوتی ہیں:
*1- پہلی رکعت میں ثناء کے بعد سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں قرات سے پہلے پانچ تکبیریں ٹوٹل 12 تکبیریں کہنی ہیں۔*
*2- دونوں رکعتوں میں زائد تکبیرات کے بعد سورۃ الفاتحہ پڑھنی ہے اور تکبیرات میں رفع الیدین بھی کرنا ہے۔*
*3- دونوں رکعات میں وہی سورتیں تلاوت کرنی ہیں جو رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم تلاوت کیا کرتے تھے۔*
*ہمارے جو بھائی شیخ جیلانی رحمہ اللّٰہ کو اپنا غوث الاعظم مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ ہر بات اللّٰہ تعالٰی کے حکم سے لکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ نماز عیدین کا طریقہ درست کریں اور سنت رسول کے مطابق نماز ادا کریں۔*
احادیث سے بھی نماز عیدین کے پڑھنے کا یہی طریقہ ثابت ہے۔
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ سلام اللہ علیہا فرماتی ہیں:
*أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى فِي الْأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ، وَفِي الثَّانِيَةِ خَمْسًا*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی کی پہلی رکعت میں سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہتے تھے۔*
(سنن ابوداؤد حدیث نمبر 1149وسندہ صحیح)
سیدنا عمرو بن عوف المزنی رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:
*كَبَّرَ فِي الْعِيدَيْنِ فِي الْأُولَى سَبْعًا قَبْلَ الْقِرَاءَةِ، وَفِي الْآخِرَةِ خَمْسًا قَبْلَ الْقِرَاءَةِ*
*عیدین میں پہلی رکعت میں قرأت سے پہلے سات اور دوسری رکعت میں قرأت سے پہلے پانچ تکبیریں کہتے تھے۔*
(جامع ترمذی حدیث نمبر 536)
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللّٰہ عنہما بیان کرتے ہیں:
*قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّكْبِيرُ فِي الْفِطْرِ سَبْعٌ فِي الْأُولَى، وَخَمْسٌ فِي الْآخِرَةِ، وَالْقِرَاءَةُ بَعْدَهُمَا كِلْتَيْهِمَا۔*
*اللّٰہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عید الفطر کی پہلی رکعت میں سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں ہیں، اور دونوں میں قرأت (زائد) تکبیرات کے بعد ہے۔*
(ابوداؤد حدیث نمبر 1151)
*قارئین کرام! ان احادیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز عیدین پڑھاتے تو آپ پہلی رکعت میں سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں پانچ، ٹوٹل بارہ تکبیریں کہتے تھے۔ اور دونوں رکعتوں میں تکبیرات قرات سے پہلے کہتے اور قرات بعد میں کرتے تھے اور اہل الحدیث بھی الحمدللہ اسی طریقہ پر سنت کے مطابق پڑھتے ہیں۔*
No comments:
Post a Comment