Islam me "liv in relationship" Haram hai?
Shadi se Pahle Ladkiyo ko bistar Tak lane walo ki Qabar me Saja.
Ladke Ladkiyo ka Dating ke liye hotel, Park aur Resturent me milna.
Mai apna ghar aur Apne Shauhar ko Bachane ke liye Parda karti hoo.
Aeisi Ladkiya jo na Mehram ki Muhabbat ke Zal me Fansi hui hai?
Aaj kal ki Shadiyo me Dulhe aur Dulhan ka Dance karne ka riwaj Muslim Mushare me.
Parda karna Koi Fashion hai, Choice hai ya Islam ka hukm hai?
Social Media ke Zariye Muslim Ladkiyo ki Barbad hoti zindagiyaan.
CO Education system me Padhai ke sath sath ladke aur Ladkiyaan kya kya kar rahe hai?
Muslim Ladkiya hindu ladko ke sath bhagkar Kyu Shadi kar rahi hai?
گورنمنٹ سکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کے پراٸمری اور ہاٸ سکول علیحدہ علیحدہ ہیں ، لیکن جب لڑکے اور لڑکیاں میڑک پاس کر لیتے ہیں ، تو پھر اس وقت وہ سب بلوغت کی عمر میں بھی پہنچ جاتے ہیں ، اور ایک دوسرے کی طرف جنسی کھچاٶ بھی محسوس کرتے ہیں ، لیکن پھر اس کے بعد گورنمنٹ کالج اور یونیورسٹیوں میں لڑکے اور لڑکیوں کو ایک ہی بینچ اور ایک ہی روم مہیا کر دیتے ہیں ، اس کو حکومت کی بےوقوفی سمجھیں یا پھر شیطان کی چال ، کیونکہ انہیں لڑکے اور لڑکیوں کے والدین اپنے اپنے گھروں کے کسی کمرے میں غیرمحرم مرد اور عورتوں کو اکٹھا نہیں بیٹھنے دیتے ، تو پھر کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ایسا مخلوط ماحول کیوں پیدا کیا جاتا ہے؟
ریاست کی سب سے بہترین حکمت عملی انسانوں کو اپنے رب کی نافرمانی سے بچانے کے لیے حکمت عملی بنانا ہے ، نہ کہ ہر وقت رزق رزق کا شور ڈالنا۔
رزق کا مالک تو اللہ خود ہے ، وہ تو اپنی اس جاندار مخلوق کو بھی رزق دیتا ہے کہ جو کام دھندا ، یا کاروبار نہیں کرتی ، لیکن انسان کا سب سے بڑا دشمن شیطان ہے ، اور اس کا کام انسان کو اپنے رب کے احکامات سے دور کرنا ہے ، اسے اس بات سے کوٸ غرض نہیں کہ انسان امیر ہے یا غریب ، اسے تو بس اس بات کی غرض ہے کہ یہ انسان کتنا اپنے رب کا نافرمان ہے ، لوگ اپنی اولاد کو آگ سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہیں ، اس لیے کہ کہیں یہ آگ ان کے جسم کو نہ جلا دے ، لیکن لوگ اپنی اولاد کو اللہ کی نافرمانی نہ کرنے کی تلقین نہیں کرتے ، کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اللہ کی نافرمانی ان کی روح کو نہ جلا دے۔
Dating
الفاظ کو سنتے ہی دماغ میں یہی خیالات آتے ہیں کہ ایک نا محرم لڑکا اور ایک نا محرم لڑکی کا آپس میں گھر والوں سے چھپ کر ملاقات کرنا Dating کہلاتا ہے۔ ہر شخص اس بات سے واقف ہے کہ Date کسے کہتے ہیں۔
#بھائی_میری_بات_سنئیں۔
آج آپ کسی کی بہن کو، بیٹی کو باتوں میں الجھا کر، پیار کا ڈرامہ دیکھا کر، کسی کی بہن کو بے وقوف بنا کر، چاہے آپ کہ کزن ہو، رشتہ دار ہو، ہمسائی ہو،محلے کی ہو، دوست کی بہن ہو، یا آپ کی اپنی منگیتر ہی کیوں نا ہو، اسے ملاقات کرو گے ، ہوسکتا ہے کسی public place میں لے جاو،یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی private place پہ لے جاوگے اور جسمانی تعلقات قائم کرو گے ۔۔۔اس کے جسم کو حرام، گھٹیا اور ناجائز طریقے سے استعمال کروگے ۔۔۔اپنا منہ کالا کروگے اور پھر جب دل بھڑ جائے گا تو کسی دوسری کی زندگی برباد کرنے لگ جاوگے، ایسے ہی تیسری چوتھی۔۔۔ ایک بات بتاو ذرا گھر میں موجود اپنی بہن سے نظریں ملا پاوگے؟
جو نادان سمجھتی ہے کہ میرا بھائی بہت اچھا ہے؟
اپنی ماں سے کیسے نظریں ملاوگے جو سمجھتی ہے میرا بیٹا دنیا کا سب سے اچھا بیٹا ہے؟
اپنی بیوی سے کیسے آنکھ ملا پاو گے جو سمجھتی ہے میرا شوہر نیک ہے، باقیوں سے الگ ہے؟
کل کو اپنی بیٹی سے کیسے آنکھ ملا پاوگے جسکی نظر میں تم دنیا کے سب سے اچھے باپ ہوگے؟
اور ناجانے کتنی بہن بیٹیوں کی زندگی کے ساتھ کھیلا ہے تم نے، ان سب کو ورغلا کے بستر تک لائے ہو، کیسے بچو گے ان کی بد دعا سے؟
ہر صبح ہر رات انھوں نے اذیت میں رو رو کر جو درد و تکلیف سہی ہے اس سے کیسے بچ پاوگے؟
صرف کچھ دیر کی لذت کے لیئے تم نے کتنی لڑکیوں کے جسم کو نوچا ہے، کیا ڈر نہیں لگتا ؟ ؟
کیا موت نہیں آنی؟
کیا حساب نہیں دینا؟
کیا قبر کے اندھیرے یاد نہیں؟
کیا اللّٰه کے سامنے پیشی کو بھول گئے ہو؟
کیا تمہیں پتہ نہیں ہے کہ یہ وہ گناہ ہے جس کی سزا آخرت میں تو ہے ہی پر دنیا میں بھی ملے گی؟
کیا مکافات عمل سے خوف نہیں آتا ؟
بہن ہے نا تمہاری؟بیوی ہوگی نا تمہاری؟بیٹی ہوگی نا تمہاری؟جیسے آج تمہاری وجہ سے تمہارے کہنے پہ کوئی لڑکی اپنے گھر والوں کو دھوکا دے کر تم سے ملنے آئی ہے ایسے ہی اگر تمہاری بہن بیٹی بیوی بھی کرے تو؟؟
وہ بھی کسی کی جوٹھی اور استعمال ہوئی تو ؟
کیوں کسی کی زندگی کے ساتھ کھیلتے ہو؟
غیرت مر چکی ہے کیا تمہاری؟
ہر روز پیاسے بھوکے بھڑیئے کی طرح شکار ڈھونڈتے رہتے ہو؟
کیا تمہارا باپ ایسا تھا؟
تمہاری ماں نے ایسی تربیت کی ہے؟
نہیں
تو پھر کیوں حرام کام کرتے ہو؟
#میری_بہن_ہوش_کر
وہ مرد اکیلا ذمہدار نہیں ہوگا، تم۔ بھی برابر کی ذمہدار برابر کی گناہگار ہو،اس کو اجازت نامہ تم نے ہی دیا تم کیسے اپنے والدین کی عزت کا تماشا بنا سکتی ہو؟
کیسے بھول جاتی ہو کہ تم کس عظیم اور عالی شان مذہب سے ہو؟
افسوس ہے تمہیں بھی شرم نا آئی!!!
#باز_آجاو_رک_جاو_
غیرت مند مرد بنو، بے ،جسے پسند کرتے ہو نکاح کرو، Timepass نا کرو، حرام رستے چھوڑ دو، اپنی آخرت بھی بچاو دوسروں کی بھی، نا بےوقوف بنو نا بناو، ایسے مرد بنو کہ تمہاری بہنیں فخر سے مثال دیں تمہاری۔
اور میری بہن نا موقع دو نا دھوکا کھاو نا اجازت نامہ دو نا بعد میں مردوں کو بدنام کرو اپنی آخرت بچاو۔
میرے بھائی
توبہ کرلو، اور اس عذاب سے باہر آجاو،اب بھی وقت یے،یہ ہماری ہی بہن۔بیٹیاں ہیں،انھیں استعمال نا کرو،کسی کی بہن ہے بیٹی ہے،تمہارا کھلونا نہیں کہ جب دل کیا کھیل لیا جب دل کیا توڑ دیا۔۔۔
میرے بھائی مجھے فکر ہے تمہاری، میری بات کو سمجھو اور عمل کرو، تمہیں گمراہی سے بچانا چاہتا ہوں، اس گندگی سے بچو ، تمہیں تمہارا نفس ہر وقت تمہیں برباد کرنے میں لگا ہوا ہے،آنکھیں کھولو ،
۔حق کی راہ پہ آجاو میرے بھائی، دوبارہ شاید ضمیر کی آواز نا سنائی دے تمہیں.
ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں گناہ کا راستہ چھوڑ دو۔۔۔
#نوٹ
اس تحریر کو اپنی ٹائم لائن، وٹس ایپ، فیسبک گروپس میں شئیر کریں، سب بھائئ سب بہنیں مل کر اس کو شئیر کریں، کسی ایک نے بھی گندگی کا راستہ چھوڑا تو ناجانے کتنی زندگیاں بچ سکتی ہیں،
اللّٰه آپ کو اجر عظیم عطا کرے۔۔۔
#بےحیائی_کا_خاتمہ
منقول
No comments:
Post a Comment