Aisi Lad kiyaan (Girls) jo Kisi dusre Ladke ki Muhabbat me fansi hui hai.
Aisi Betiyaan jo apne Baap Bhai ki Izzat ka janaza Nikal deti hai.
आज कल की दुल्हन शादियों मे नाचते हुए लड़के के साथ तस्वीर निकलवाती है।
लड़के लड़कियो का इनबॉक्स मे चैटिंग करने से लेकर शादी तक का सफर
जब एक औरत ने किसी भूखे लड़के को दूध पिलाई।
ایسی لڑکیاں جو بھاگ کر شادی کر لیتی ہے؟
ماشاء اللہ میری بہن بہت اچھی تحریر لکھی آپ نے سب اس کو ضرور پڑھیں
وہ لڑکیاں جو عشقِ مجازی میں مبتلا ہیں، میں ان کو کبھی نہیں کہتی کہ
”یہ وبال ہے، عذاب ہے، فورا چھوڑ دو اس کو،حرام کی لذت حلال کی لذت چھین لیتی یہ وہ وغیرہ۔۔“
میں ان کے لیے دعا کرتی ہوں۔ اور ان کو بھی دعا کا کہتی ہوں۔
کیونکہ دعائیں ہی شفائیں لاتی ہیں۔
اگر دلوں پہ کوئی زخم ہے تو اس زخم کی شفا اللہ دے گا۔
اگر کوئی اس اذیت میں مبتلاء ہے تو اللہ اس سے نکلنے کا راستہ بنائے گا۔
اگر کوئی اس تکلیف سے پل پل جی اور مر رہا ہے تو اللہ اس کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا ان شاءاللہ۔
لیکن۔۔
میں اس سب کے باوجود کہنا چاہتی ہوں۔۔۔
کیا پہاڑوں سے زیادہ مضبوط انسان، فرشتوں سے افضل، ابلیس سے آگے ”انسان“ اتنا ہی بے بس ہوگیا ہے کہ مٹی کی محبت میں میں ہار جائے؟؟
مرد کے لیے کیا مشکل ہے؟؟
اس کے لیے تو شریعت آسانیاں دے رہی ہے، اسے تو قرآن قوام کا سرٹیفیکیٹ دے رہا ہے۔۔۔ وہ مرد کب سے اتنا مجبور ہوگیا کہ آپ سے نکاح کرکے آپ کو عزت و احترام کے ساتھ گھر کی زینت نہ بنا سکے؟؟
آپ کو کیوں ایسا مرد اچھا لگ گیا جو اتنا اچھا نہیں جو آپ کو حرام سے بچا کر حلال کی طرف لے جائے ؟؟
آپ ایک ایسے انسان سے کیسے متاثر ہوجاتی ہیں جس میں نہ تو قوت ارادی ہے، نہ قوت فیصلہ؟؟
آپ اس شخص کو دعاؤں میں مانگ رہی ہیں جو وفاؤں میں نہیں ہے؟؟
”اللہ تو سب کچھ کر سکتا ہے نا۔۔۔ تو وہ اسے میرا بھی بنا سکتا ہے وہ بنا دے میں اسی سے مانگ رہی ہوں۔“
کہنے والی لڑکیاں یہ کیوں بھول جاتی ہیں اللہ ہم سے واقف ہماری پیدائش سے پہلے تھا، جو آپ مانگ رہی ہیں وہ تو چند لمحوں کا اثر ہے، وہ لمحے سالوں پہ بھی محیط ہوسکتے ہیں۔
لیکن ان لمحوں کے وقتی اثر کا نفع طویل مدت کے لیے مانگنا حماقت ہے۔
آپ اتنی پیاری ہیں، خوب صورت ہیں، تعلیم یافتہ ہیں۔۔۔ آپ کو چاہا اور سراہا جاتا ہے آپ کیوں بھول جاتی ہیں۔۔۔ شیطان سب سے زیادہ محنت نوجوانوں پہ کرتا ہے، وہ آپ پہ بھی محنت کر رہا ہے۔
اس نے کہا تھا نا اللہ سے کہ۔۔۔
”تیرے بندوں کے لیے دنیا مزین کردوں گا۔“
تو آپ یقین کیجیے وہ ایسا ہی کررہا ہے۔۔
کیا نہیں کیا اس نے ایسا؟؟
ایک غیر مرد کو اس نے مزین کرکے آپ کے سامنے نہیں رکھا؟
آپ کو ”محبت“ کا بہکاوا دیکر بے چینی اور بے سکونی میں نہیں ڈالا؟؟
باپ بھائی کی سلامتی مانگنے والی بیٹیاں اور بہنیں کیا اب ایک ہی شخص کی دعائیں نہیں مانگنے لگ گئیں؟؟
پیدائش میں حصے دار والدین، حفاظت میں حصہ ڈالنے والے بھائی بہن۔۔۔۔ بیماری کی ایمرجینسی میں ہسپتال لیکر بھاگ جانے والے بہن بھائی، کھانے پینے، پہننے اوڑھنے کو اچھا دینے والے گھر والے، مر جائیں تو کندھوں پہ اٹھا کر قبر میں اتارنے والے اپنے خونی محرم رشتے۔۔۔
اور دعاؤں میں صرف ایک ہی شخص کی طلب؟؟؟
ذہن پہ ایک ہی شخص سوار؟؟؟
دل میں صرف ایک ہی شخص کا راج۔۔۔۔۔؟؟؟
اگر بیٹیاں ایسی ہی ہوتی ہیں،
اگر بیٹیوں کو یہ ہی کچھ کرنا اور یہ ہی طرزِ عمل اپنانا ہے تو میں دعا کروں گی اللہ کرے کسی گھر میں ایسی بیٹی پیدا ہی نہ ہو۔
اگر ان کے پیدا ہونے کی تکلیف ہمارے پالنے والے والدین اٹھانے والے ہیں تو پھر یہ ہی باقی بچتا ہے، بیٹیاں پیدا ہوتے ہی مرجائیں۔
کیونکہ جس باپ بھائی کی غیرت کو معمولی سمجھ کر بیٹیاں غلط راستوں پر چل رہی ہوتی ہیں، وہ غیرت باپ بھائی کے لیے سانسوں کی طرح قیمتی ہوتی ہے۔
باوجود سمجھانے والے بہن بھائی، دوست، سہلیاں میسر ہونے کے کوئی پھر بھی اس راستے پہ چلے توووووووو۔
اک بات کہوں؟
بیٹیاں بہت سمجھدار ہوتی ہیں۔۔۔۔ وہ محض ایک خواہش کو ہمیشہ کی طلب نہیں بننے دیتیں۔
اللہ ہر بیٹی کو، اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔
No comments:
Post a Comment