find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ek Aurat ne Kisi Ladke ko Bhookh se tadapate hue Dekh kar Use Doodh pilayi.

Jab ek ladke ko Bhookh se tadapte hue dekh kar ek Naw jawan Aurat ne use Doodh pine ko diya.

Aap ke Ek Glass Doodh ke badle Bill ka rakam Ada (Payment) kar diya gaya hai.

ایک چھوٹے سے شهر میں ایک غریب لڑکا اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کا لیۓ گھر گھر جاکر چیزیں فروخت کرتا تھا ، ایک دن اس کی کوئی بهی چیز فروخت نهیں هوئی.

بھوک کی وجه سے اس کی حالت خراب هو رهی تھی لیکن وه کسی سے کھانے کے لیۓ کچھ مانگنے کی همت نهیں کر پا رها تھا .

ایک گھر پر اس نے دستک دی تو دروازه ایک نوجوان عورت نے کھولا ، اس نے لڑکے کی شکل دیکھ کر بھانپ لیا که وه بھوکا هے ، خاموشی سے بغیر کوئی سوال کیۓ لڑکے کو دودھ کا گلاس تھما دیا ، دودھ پی کر لڑکے نے اس کی قیمت دریافت کی تو عورت نے کها :

ھمدردی اور مهربانی کی کوئی قیمت نهیں هوتی "
لڑکا شکریه ادا کر کے چلا گیا ..

اس بات کو ایک عرصه گزر گیا ..
وه عورت ایک شدید قسم کی بیماری میں مبتلا هوگئی ، اس کی بیماری کسی کی سمجھ میں نهیں آرهی تھی ،

شهر کے ایک بڑے ڈاکٹر سے رجوع کیا ،
ڈاکٹر نے اسے دیکھا اور ایک نظر میں پهچان لیا ، اس نے پوری توجه سے اس کا علاج کیا ، عورت کی جان بچ گئی ..

ڈاکٹر نے اسپتال والوں سے کھا که اس عورت کا بل اسے بھجوا دیا جاۓ ، اسپتال والوں نے بل بهجوا دیا ، ڈاکٹر نے بل کے ایک کونے په کچھ لکھا اور واپس اس عورت کو بهیج دیا .

جب بل کا لفافه اس عورت کو ملا تو اس نے ڈرتے ڈرتے لفافه کھولا ، اس کا خیال تھا که اس بل کی ادائیگی کے لیئے اسے اپنے اثاثے فروخت کرنا هوں گے لیکن بل پر ایک جمله لکھا تھا جسے پڑھتے ہی عورت کی آنکھیں محبت اور تشکر سے نم ہو گئی، وہ جملہ تھا کہ..

"آپ کے ایک دودھ کے گلاس کی عوض آپ کا بل ادا کر دیا گیا ہے"

زندگی میں بے لوثی سے کیا گیا کوئی بھی کام کبھی رائیگاں نهیں جاتا ، جو کچھ هم کرتے هیں ، اچھا یا برا ، اس کا بدل جلد یا بدیر همیں ضرور ملتا هے ، لیکن شرط یه هے که بغیر کسی صلے کی تمنا کے کسی کی خوشی کے لیۓ ، کسی سے همدردی کے لیئے نیکی کی جاۓ..

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS