find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ramzan ke mahine me Musalmano Ko kis tarah filmo aur daramo me masaruf kar rakha hai jabki yah Dushmano ko Shikast dene wala Mahina hai.

Ramzan Fateh (victory) ka mahina hai Koi Ishq o maushiqi ka nahi?

Ramzan ka Mahina Dushmano Ko bahut thakaya hai.

ماہِ رمضان کے حوالے سے تعجب خیز سوچ ہے کہ جیسے یہ مہینہ سستی اور زرخیزی کے بغیر ہے.

ذیل میں ہم ان جنگوں اور فتوحات کا ذکر کریں گے جو رمضآن میں واقع ہوئے ہیں. اسکے بعد آپ پر یہ حقیقت آ شکار ہو گی کہ کیوں دشمن نے اس مہینے کو ٹی وی پروگراموں میں رات کو دیر تک لغو اور بے فائدہ مشاغل میں مگن رہنے کا مہینہ بنا دیا ہے.
حقیقت تو یہ ہے، تاریخ میں، رمضآن کے مہینے نے دشمنوں کو بہت تھکایا ہے.

1. غزوہ بدر
اسلام کی سب سے پہلی اور فیصلہ کن جنگ. یوم الفرقان. رمضان 2 ہجری میں پیش آیا.

2. فتح مکہ، رمضان 8 ہجری

3. معركة البويب‎، رمضآن 13 ہجری
مثنی بن حارثہ کی قیادت میں مسلمانوں نے فارس (ساسانی سلطنت) کو شکست دی.

4. معرکہ قادسیہ، رمضان 18 ہجری
سعد بن ابی وقاص ؓ کی قیادت میں مسلمانوں نے فارسیوں (ساسانی مملکت) کو شکست دے کر فتح کا تاج پہنا.

5. معركة النوبة، رمضآن 13 ہجری
عبداللہ بن ابی سرح کی قیادت میں مسلمانوں نے دنقلا، جنوبی افریقہ کے نوبین صوبہ کے دارالخلافہ، کا محاصرہ کرنے کے بعد قبطیوں (مقامی عیسائی) کو شکست دی.

6. رھوڈس کی فتح، رمضآن 53 ہجری
جنادہ بن ابی امیہ کی قیادت میں مسلمانوں نے رھوڈس کو فتح کیا. رھوڈس، بحیرہ روم کا جزیرہ ہے، جہاں سے رومی، مسلمانوں کے جہازوں اور ساحلی علاقوں پر حملہ کیا کرتے تھے. 

7. فتح اندلس (جزیرہ نما آئبیریا)، رمضآن 92 ہجری
مسلمان بَربَر سپہ سالار طارق بن زیاد نے جزیرہ نما آئبیریا (موجود اسپین اور پرتگال) میں مغربی گوتھ قوم کو شکست سے دوچار کیا.

8. فتح ہند، رمضآن 94 ہجری
عرب جرنیل محمد بن قاسم الثقفی نے ہند (موجودہ پاکستان اور انڈیا) کے علاقے فتح کیے.

9. فتح اموریم، رمضآن 223 ہجری
اموریم بازنطینی سلطنت کا ایک مضبوط دفاعی قلعہ بند شہر، جسکو خلیفہ المعتصم نے فتح کیا. کیونکہ رومیوں نے مسلمانوں کے علاقوں پر حملہ کر کے ان پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے. رومیوں نے مسلمان قیدیوں کے ناک کان کا مثلہ بنایا، انکی آنکھیں باہر کھینچ ڈالیں، اور کئی مسلمان خواتین کو قید کر لیا. چنانچہ المعتصم نے انکی سلطنت کے قلب میں جا کر انہیں ھزیمت سے دوچار کیا.

10. سائراکیز کی فتح ،رمضآن 264 ہجری
نو مہینے کے محاصرے کے بعد، جعفر بن محمد نے فتح کیا. سائراکیز، سسلی (بحیرہ روم) کا سب سے بڑا شہر ہے، جو رومن سلطنت کا حصہ تھا.

11. جنگِ حارم، رمضآن 559 ہجری
نور الدین زنگی کی قیادت میں مسلمانوں نے متحدہ فوجوں کو شکست دی جس میں ترپولی کی افواج، انطاکیہ کی صلیبی افواج، بازنطینی سلطنت اور آرمینین فوجیں شامل تھیں. نورالدین زنگی نے حارم کے علاقوں کو آزاد کروایا، جو موجودہ ادلب کا دیہی علاقہ ہے. 

12. عین جالوت کی جنگ، رمضآن 658 ہجری
سلطان سیف الدین قطز کی قیادت میں مسلمانوں نے تاتاریوں (منگول) کے اوپر فتح حاصل کی، جنہوں نے مسلمان علاقوں پر حملے کر کے لاکھوں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا.

13. آرمینیا کی فتح، رمضآن 673 ہجری
الظاهر رکن الدین بیبرس کی قیادت میں مسلمانوں نے آرمینیا کو فتح کیا.

14. معركة مرج الصُفر، رمضآن 702 ہجری
الناصر محمد بن قلاوون کی قیادت اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے ساتھ مل کر مسلمانوں نے تاتاریوں کو دمشق کے قریب غباغِب کے مقام پر شکست دی.

15. بوسنیا ہرزیگووینا کی فتح، رمضآن 791 ہجری
عثمانی سلطان مراد اوّل کی قیادت میں مسلمانوں نے صلیبی اتحاد سرب، بلغاری، پولش، ھنگری، اور البانوی، کو شکست دی. 

16. فتح قبرص، رمضآن 829 ہجری
پہلی بار معاویہؓ کے دور حکومت میں قبرص کو فتح کیا گیا تھا، تاہم، بعد میں وہ مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گیا. صلیبیوں نے قبرص کو اپنی مرکزی چوکی بنا لیا جہاں سے وہ تمام دنیا کے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتے تھے. چنانچہ، مملوک سلطان سيف الدين برسباي‎ نے قبرص کو فتح کیا.

رمضآن 1973 عیسوی (1392 ہجری) کی جنگ؛
پہلے مصری اور شامی افواج، صیہونی افواج پر فوقیت رکھتی تھیں. لیکن دونوں مسلم افواج اس نوعیت کی مستحکم نہیں تھیں، جیسے تاریخ میں رہیں.
پس، وہ کامیاب فوجیں تاریخ کی ہی تھیں.

سولہ عظیم جنگیں... اے مسلمانو! یہ فتوحات کا مہینہ ہے، کاہلی، موسیقی اور فسق و فجور کا نہیں..!

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS