find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kali Rang ki Ba haya Dulhan Aur Uska Deen dar Shauhar. Part 1

Ek Kali rang ki Ba haya Dulhan Part 1

Ek Nek Khatoon Jiski Shadi ek Deen dar Gharane me ek Deen dar Shauhar se hui.

Kale rang ki ba haya dulhan Part 2

Kale rang ki ba haya dulhan Part 3

Kale rang ki ba haya dulhan Part 4

سانولے رنگ کی باحیا دلہن_ 鹿
سبق آموز۔ باحیا عورت کے لیے ضرور پڑھیں

{کُل 4 قسطیں ہیں قسط نمبر1}

عمر نہایت مؤدب دین دار اپنے والدین کی اکلوتی اولاد والدین کی آنکھوں کا تارا تمام دوست احباب اسکے اعلی اخلاق کے گرویدہ تھے اللہ نے اس کو بے پناہ خوبیوں سے نوازا تھا.

عمر پڑھائی کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا تھا
مدینہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم عمر نہایت ذہین اور ہونہار اپنے ساتھیوں اور اساتذہ کا پسندیدہ طالب علم جسکو دن رات مفید علم پا لینے کی جستجو رہتی.

بابا اور امی جان کی ہر فون کال پہ ایک ہی رٹ ہوتی بیٹا اپنا گھر بسا لے نکاح کر لے تیرا دین مکمل ہو جائے گا.

ان شاءاللہ

ہماری زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں نا جانے کب زندگی کی بازی ہار جائیں ہم چاہتے ہیں تیرے لئے اپنے ہاتھوں سے دین دار نیک لڑکی بیاہ کر لائیں جو تیری دین و دنیا کا کل سرمایہ ہو گی تیری آنے والی نسل کو پروان چڑھاے گی.

ان شاءاللہ
عمر جو نہایت ادب سے والدین کی نصیحتوں کو سن رہا تھا آخر کار اس کو ہتھیار ڈالنے پڑ گئے لمبی سانس لے کر بولا ٹھیک ہے بابا جان! جیسے آپ کی خواہش ہے میں خوش ہوں لیکن میں صرف 2 ہفتے کی چھٹی کے لیے آ سکتا ہوں مجھے واپس آ کر اپنے امتحانات کی تیاری بھی کرنی ہے عمر بیٹا ایک بہت اچھا رشتہ ہے.
میرے بہت قریبی دوست کی بھانجی ہے تمہاری ماں مل چکی ہے اس سے بہت ہی عمدہ اخلاق اور اعلی صفات کی مالک ہے تیرے لیے بہترین شریک حیات ہو گی اور میں اپنی تحقیق کروا چکا ہوں۔

الحمدللہ عمر کا دل تھوڑی دیر کے لیے خیالی تصورات میں چلا گیا تھوڑی دیر خاموش رہنے کے بعد ٹھیک ہے بابا جان جو آپ کو مناسب لگتا ہے کر گزریں مجھے پورا یقین ہے آپکا یہ فیصلہ خیر سے خالی نہیں ہو گا آپ نے ہمیشہ میری بہترین رہنمائی کی ہے اور مجھے آپ کی پسند پہ کوئی اعتراض نہیں ہے .

بیٹا تو نے میرا مان رکھ لیا ہے مجھے تم سے یہی امید تھی بابا بھرائی ہوئی آواز میں بولے فرحت جذبات سے لبریز بابا بولے بیٹا اللہ تجھے دین اور دنیا میں کامیاب کرے میرے بچے آمین .

بابا کی آنکھیں شدت جذبات سے امڈ آئیں

یہ لے میرے بچے ماں سے بات کر ماں کی مامتا جوکہ پہلے ہی نچھاور تھی اپنے فرمانبردار بیٹے پہ سلام اور دعا کے طویل سلسلے کے بعد امی بولیں میرے چاند تو جمعرات کو آ رہا ہے تو کیا ہم نکاح جمعہ کی نماز کے بعد طے کر لیں؟

میرے لعل تو ادھر زیادہ دنوں کے لیے نہیں ہوگا تو ہم چاہتے ہیں تو اپنی دلہن کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارے
پر میرے بچے تو نے ابھی تک زلیخا کو تو دیکھا ہی نہیں ہے؟

جی امی نہیں دیکھا ہے میں نے.

زلیخا کو آپ نے دیکھا میں نے دیکھا ایک ہی بات ہے مجھے آپ دونوں پر مکمل بھروسہ ہے میری طرف سے آپ دونوں کو مکمل اختیار ہے آپ اپنے فیصلے کو پایا تکمیل تک پہنچائیں.

ایک دم عمر کے دل کے نرم گوشے نے انگڑائی لی زلیخا اس کی ہونے والی شریک حیات جسکو نہ کبھی اس نے دیکھا نہ سنا لیکن پھر بھی دل اس کو سوچنے پر مجبور کر رہا تھا-

جوں جوں وقت گزر رہا تھا عمر کی دعاؤں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا تھا سوچا جانے سے پہلے عمرے کی ادائیگی کی جائے اللہ کے گھر عمر نے اپنے ہونے والی شریک حیات کے لیے ہاتھ پھیلا دیئے تقوی اور خیر و برکت کی دعائیں مانگی چونکہ یہ اسکی زندگی کا ایک بہت اہم فیصلہ تھا دل میں سنت کی تڑپ اور لگاؤ نے اس کی شخصیت کو چار چاند لگا دیئے تھے-

مردانہ وجاہت کا منہ بولتا ثبوت 6 فٹ کا قد کشادہ سینہ
سرخ و سپید عمر چہرے پہ سنت رسول سجائے کسی بھی لحاظ سے کم نہ تھا-

موتیوں جیسے دانت جو کثرت مسواک سے اور دمکتے تھے خوبصورت روشن آنکھیں اور کشادہ پیشانی کسی بھی دین دار دوشیزہ کے لیے ایک عظیم نعمت سے کم نہ تھی -

اپنے ملک   آمد پر والدین کی خوشی دے دینی تھی ہر طرف خوشیوں کا سماں تھا نکاح کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں-

بابا جان نے صبح کے انتظامات سے آگاہ کیا۔
دو سے اڑھائی گھنٹے کا سفر ہے اور ہم سیدھا مسجد جائیں گے نماز جمعہ کی ادائیگی اور پھر نکاح

ان شاءاللہ

عمر کے دل میں زلیخا کے دیدار نے ایک بار شدت سے انگڑائی لی ان دیکھی انجان زلیخا اس کی زندگی کا حصہ بننے جا رہی تھی وہ وقت بھی آن پہنچا دعائیہ کلمات اور مبارکباد کی پر جوش آوازیں بلند ہو رہی تھیں چھوارے اور مٹھائی کا دور دورہ چل رہا تھا-

فضا میں مسرت بھرے قہقہے بلند ہو رہے تھے طے پایا رخصتی نماز عصر کے بعد ان شاءاللہ

چند قریبی لوگوں کی بارات رخصتی کے لیے پر تول رہی تھی کہ سر سے پاؤں تک ڈھکی زلیخا کو امی نے اپنے پہلو میں بٹھایا بابا جان نے ڈرائیونگ سیٹ کو سنبھالا اور پھر عمر اگلی سیٹ پر بابا جانی کے ساتھ بیٹھ  گیا کچھ دیر بعد گاڑی جی ٹی روڈ پر فراٹے لے رہی تھی بابا جانی اور عمر ملکی حالات پر مہو گفتگو تھے۔

عمر کی بھاری مردانہ آواز زلیخا کو بہت بھا گئی جبکہ امی جان زلیخا کو ساتھ لگا کر بار بار  دعائیہ کلمات دہرا رہی تھیں-

مسافت کو مد نظر رکھتے ہوئے بابا جان نے کہا کیوں نہ کسی جگہ پہ رکا جائے لیکن امی بضد تھیں کہ مغرب سے پہلے گھر پہنچا جائے دھیرے دھیرے سورج اپنی تپش کھو رہا تھا زلیخا کا دل دھک دھک کر رہا تھا لیکن دل ہی دل میں دعائیہ کلمات دہرا رہی تھی اجنبی منزل کا عجیب مزا تڑپ شوق اور تجسس کے ملے جلے جذبات کا امتزاج-

ٹھیک آدھا گھنٹہ مغرب سے قبل وہ اپنے گھر کے دروازے پہ تھے امی سے چابی لے کر عمر نے مین گیٹ کھولا چنانچہ موقع غنیمت جان کر زلیخا نے دلہا جی کو دیکھنے کی ٹھانی لیکن گیٹ کھولتے ہی دلہا میاں اندر تشریف لے جا چکے تھے-

بابا جانی نے کھلے گیٹ سے گاڑی گھر کے بڑے صحن میں پارک کی جبکہ دلہا میاں گھر کے تالے اور گھر کی بتیاں جلانے کی تگ و دو میں دکھائی دیئے زلیخا کا دل مچلا اور جی چاہا وقت ادھر ہی رک جائے اور وہ اپنے دلہا جی کو دیکھتی رہے-

واپڈا کی کرم نوازی کے کیا کہنے بجلی کا جنازہ اٹھ چکا تھا واپڈا کے کارنامے ہر وقت لوگوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے میں کارفرماں پورے گھر کے دروازے کھل چکے تھے لیکن ہلکا اندھیرا چھا رہا تھا-

امی نے آواز لگائی عمر موبائل کی بیٹری لے آؤ تو دلہن اور سامان کو کمرے تک لے چلیں بابا واش روم جا چکے تھے اپنے موبائل کی بیٹری کے سہارے سے جی امی آیا عمر کی مؤدب آواز گونجی بیٹے زلیخا کو اندر لے چلو میں تمہارے بابا کے ساتھ سامان نکالتی ہوں نہیں امی میں کرتا ہوں آپ جائیں -

ارے نہیں نہیں بیٹا دلہن لمبے سفر سے آئی ہے اس کو کمرے میں لے چلو عمر نے اپنے دایاں ہاتھ آگے بڑھاتے ہوئے کہا آ جائیں میں آپ کو اندر لے چلوں-

زلیخا کا دل بلیوں کی طرح اچھل رہا تھا خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا کہ دین دار خوبصورت اور خوب سیرت شخص اس کی زندگی کا ہم سفر ہے دل میں بسم اللہ بول کر اس نے اپنا دستانے والا ہاتھ آ گے بڑھا دیا ایسے لگ رہا تھا جیسے کوئی خواب ہو زلیخا نے دل ہی دل میں سوچا چند لمحوں میں وہ اپنے کمرے میں آن پہنچے آپ ادھر رکیں میں کچن سے موم بتیاں لے کر آتا ہوں اور آپ اپنا برقعہ (عبایہ) اتار لیں -

چند لمحوں بعد عمر دو موم بتیوں سمیت ان کو جلانے کی تگ و دو میں مصروف تھا پھر بولا میں ایک موم بتی واش روم میں رکھ رہا ہوں اور ایک کمرے کے لیے ہے -

مغرب کی اذان کا وقت ہوا -

میں وضو کر کے مسجد جا رہا ہوں زلیخا نے دھیرے سے بولا جی
دستانے اور برقعہ اتارا ہی تھا کہ عمر واش روم سے باہر نکلا اچانک نظر اس کے مرمری پتلے ھاتھوں پہ پڑی بہت پتلے اور نازک ہاتھ لیکن رنگت کا اندازہ کرنے سے قاصر تھا-

جی وہ مجھے وضو کرنا ہے زلیخا دھیمے لہجے میں بولی
جی جی ضرور لیکن آپ اس لباس میں کیسے وضو کریں گی؟

عمر نے اچٹتی نگاہ ڈال کر استفسار کیا جی وہ میں کر لوں گی مجھے عادت ہے اکثر برقعے میں بھی وضو کرنے کی جی عمر لمبی سانس کھینچ کر چلیں جیسے آپ کو مناسب لگتا ہے میں مغرب کے لیے جا رہا ہوں-

السلام علیکم!

وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکتہ
زلیخا نے دھیمے لہجے میں جواب دیا

جاری ہے۔۔۔۔۔

Share:

2 comments:

  1. Bahut achi Tahrir
    Aisi dulhan kahi kahi milti hai
    Nasebb walo ko hi

    ReplyDelete
  2. Aisi dulhan har kisi ko nahi milti

    ReplyDelete

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS