find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kapde Pahanane ke Bawjood Nangi Auraton ka Fitna. | Hijab Ke Masail | Islamic Urdu Roman Post

Kapde Pahanane ke Bawjood Nangi Auraton ka Fitna. | Hijab Ke Masail | Islamic Urdu Roman Post

Aaj Modern Soch ne logo ko Modern Bhikhari Bana diya, Yah log Dusro ki najro ki Bhikh mangate hai take koi Hamari Jism ko dekh sake.

Kapda Pahanne Ke Masail, Islamic Urdu Roman Post, Hijab Ke Msail, Muslim Aurton Ka Kis Tarah Ka Hijab Pahanna Jayez Hai, Modern Aurton Ki Islah
Modern Fashion and Hijab

لباس_کے_باوجود_ننگی_عورتوں_کا_فتنہ!

عورتوں کا تنگ باریک یا عریاں لباس پہن کر اپنے جسم اور حسن کی نمائش کرنا قیامت کے فتنوں میں سے ایک فتنہ ہے۔

اہو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہنم میں جانے والی دو قسمیں ایسی ہیں جو میں نے ابھی تک نہیں دیکھیں، ان میں سے ایک وہ لوگ ہیں جن کے پاس بیل کی دموں کی طرح کے کوڑے ہوں گے جن سے وہ لوگوں کو یعنی (عوام) کو ماریں گے، دوسری قسم ان عورتوں کی ہے جو کپڑے پہننے کے باوجود ننگی ہونگی، مردوں کو بہکانے والیاں، اور خود بہکنے والیاں ان کے سر بختی اونٹوں کی کوہان کی طرح (بالوں میں اونچا جوڑا لگانے کی وجہ سے) ایک طرف جھکے ہوں گے۔ ایسی عورتیں جنت میں نہ جائیں گی اور نہ جنت کی خوشبو سونگھ سکیں گی حالانکہ جنت کی خوشبو طویل مسافت سے آتی ہے ۔
اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔

آج ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ تنگ اور ٹائٹ لیگیز ، شرٹش اور باریک ترین کپڑوں میں ہماری ہی مائیں بہنیں بیویاں فخر سے تیار ہوکر گھروں سے نکلتی ہیں، دکھانے کے لیے عبائے پہن کر اسکول کالج ، یونیورسٹی ، آفس میں جا کر اتار دیتی ہیں اور بڑے بڑے چاکوں سے جھانکتے ان کے جسم کے (سب سے زیادہ پردے میں رکھنے والے حصے ) فخر سے غیر مردوں ، عورتوں کو دکھائے جاتے ہیں یہ بتانے کے لیے کہ ہم ایسی آئیڈیل فگر رکھتے ہیں۔

کسی بھکاری کی طرح لوگوں کی نظروں کی بھیک مانگی عورتیں سمجھتی ہیں کہ اس سے ان کو اچھا رشتہ مل جائے گا، یا اچھی جاب یا اچھی سیلری ۔۔۔پر اس کے جواب میں ان کو کیا دینا پڑ رہا ہے اور قبر میں ان کے ساتھ اور جہنم میں ان کے ساتھ کیا ہوگا، وہ یہ سب بھول گئی ہیں ۔ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے جو ہمارے لیے لکھ دیا گیا ہے وہ ہم کو مل کر رہے گا۔

پر اس کو ہم  حرام اور حلال کر کے کھاتے ہیں۔

زلزلہ کے وقت جب ہم سب دوست باہر روڈ پر کھڑے کلمہ پڑھ رہے تھے تو ساتھ کی بلڈنگ سے باہر آنے والی فیشن ایبل خواتیں کو دیکھ کر ہمارے ایک بھائی نے کہا کے ان کے یہ بے شرمی کے لباس دیکھ کر (لیگیز دیکھ کر) مجھے یاد آ رہا ہے کہ ابھی کچھ وقت پہلے ہماری دادیاں یہ لیگیز سردی کی وجہ سے شلوار کے اندر پہنا کرتی تھیں لگتا ہے کہ انھوں نے لیگیز تو پہن لی ہیں پر شلوار پہننا بھول گئی ہیں۔ 

ان کی بات سن کر ہم سب میں سے کچھ تو طنزیہ ہنسے اور کچھ دکھ سے خاموش ہوگئے ۔

کیونکہ کچھ کے گھروں میں یہ فیشن ہے پر ان میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ اپنی ماوں ، بیٹیوں یا بہنوں کو ٹوک سکیں۔

مرد کا ستر اس کی ناف سے گھٹنوں تک ہے پر عورت کا ستر تو سر سے پاوں تک ہے، جس میں پنڈلیاں بھی شامل ہیں اور تھائس بھی ، کمر ، سینہ بھی ، سر کو ایک چھوٹے سے کپڑے سے کور کرنے اور پورے جسم کو کھلا رکھنے کو حجاب نہیں کہتے ۔

عورتوں کو گھر سے نکلتے ہوئے خود کو دیکھنا چاہئے ۔ اگر وہ فیس کور کرتی ہیں تو آنکھوں پر اتنا گہر گہرا میک اپ کر لیتی ہیں کہ جو نہ دیکھنا چاہے وہ بھی سوچنے لگے کہ اندر سے یہ کیسی لڑکی ہو سکتی ہے۔ یا عبائے اتنے بھڑکیلے یا ٹائٹ ،فینسی ہوتے ہیں کہ ججاب کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔

ان خواتیں نے یہ نہیں دیکھا کہ جنت میں نیک مردوں کے لیے حوروں کا وعدہ کیوں ہے اور  سب سے بہترین حور کے لیے چھپے ہوئے موتی جیسی آنکھوں والی عورتوں کا ذکر آیا ہے اور خیموں میں رہنے والی عورتوں کا ۔

حسن دکھانے میں نہیں چھپانے میں ہے ۔

مسلمان بہنیں اس بات کو سمجھ لیں اس سے پہلے کہ زندگی کی مہلت ختم ہو جائے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS