find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Apne Bache ki Shadi Karne se pahle uski marji puchh leni chahiye?

Waldain ko Chahiye ke apne Baccho ki Shadi apni Aulad ki marji se kare.
Shadi se pahle Maa baap Ko apne bache se puchh lena chahiye ke wah pasand hai ya nahi?

والدین کو چاہیے اپنے بچوں کے شادی اپنی اولاد سے پوچھ کر کرے۔
"والدین بچوں سے پوچھ کر انکی شادیاں کریں"

والدین سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو عزت دو۔ بچوں سے کہتا ہوں اپنی شادی کے فیصلے خود نہ کرو۔ اپنی شادیاں اپنے ماں باپ کے حوالے کرو۔ اس میں شرافت بھی ہے، برکت بھی ہے، رحمت بھی ہے اور اس میں والدین کی دعایئں بھی ہیں۔

کورٹ میرج کو ہوا نہ دو۔ بواۓ فرینڈ، گرل فرینڈ کلچر ہمارا نہیں ہے۔ میرے نبیﷺ کے طریقے میں مرد اور عورت کا صرف نکاح سے تعلق ہے۔ اس کے علاوہ سب کچھ جہنم کی آگ ہے۔

والدین سے کہتا ہوں اپنے بچوں سے پوچھ کر شادیاں کیجئے، اپنے بچوں پر زبردستی مت کیجئے۔

ہمارا معاشرہ بہت سنگین قسم کے جرم کا شکار ہے۔ بچوں پر مسلط کر دیتے ہیں کہ بس یہیں کرنی ہے۔ ہم جٹ ہیں توجٹ میں کرنی ہے، ہم بٹ ہیں تو بٹ میں ہی کرنی ہے۔ ہم راجپوت ہیں تو راجپوتوں میں ہی کرنی ہے۔ اسکے علاوہ کرنی ہی کوئ نہیں۔
مسلمان بنیے نہ کے شیخ اور انصاری۔ جو ایمان لایا ہو دیندار ہو اس سے نکاح کر دینا چاہیے۔

اللہ کے واسطے یہ ظلم و ستم اولاد پر مت کرو۔

اپنی بچی سے پوچھو۔ اگر بیٹی ہاں کرے تو قدم اٹھاؤ۔ اگر بیٹی کہ دے میں یہاں نہیں کرنا چاہتی تو اللہ کی قسم وہ نافرمان نہیں ہے اللہ کے واسطے اس بات کو سمجھو۔۔۔ بھیڑ   بکریوں کی طرح کسی کے بھی کھوٹے سے باندھ کر آجاتے ہیں اور ساری زندگی آگ میں جھونک دیتے ہیں۔

اگر بیٹا کہ دے کہ ابا میں نے یہاں شادی نہیں کرنی تو وہ بیٹا نافرمان نہیں ہے۔ وہ فرمانبردار ہے۔

اس لڑکے نے شریعت کا حق استعمال کیا ہے۔ تم ایسے ظلم مت کرو کہ یہیں کرنی ہے ورنہ کرنی ہی نہیں ہے۔
زندگی تمہیں تو نہیں گذارنی ہے تمہارے بچوں کو گزارنی ہے۔ بچوں کے جذبات کو سنو، بچوں کے جذبات کو سمجھو۔ اپنی انانیت پر فیصلے مت کرو۔

والدین سے کہتا ہوں اپنے نبی ﷺ کی زندگی پڑھو۔ میرا درد ہے کہ ہماری ثقافت میں اسلام داخل نہیں ہوا۔ اللہ کا واسطہ دیتا ہوں اپنے گھروں کو رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات سے روشن کرو۔

اپنی زندگیوں میں رسول اللہ کی تعلیمات لیکر آؤ ورنہ وہ دن دور نہیں جب تباہی تمہارا مقدر بنے گی۔

رب تعالی عمل کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین۔🌷

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS