Taarikh-E-Islam aur Musalman Qaum.
Islam ke aane se pahle Duniya me kis Dharm ke manane wale they?
Isaiyo (Christian) ki Pasti aur Allah ke Nabi Ka aamad.
इस्लाम के आखिरी पैगंबर (रसूल) के आने से पहले दुनिया कैसी थी, उस वक्त कौन सा धर्म और सभ्यता व संस्कृति थी, कैसा शासन व्यवस्था था, वहाँ के लोगो के जिंदगी जीने का क्या तरीका था?
किसी भी कौम का राबता अगर उसके माजी ( भूतपूर्व ) से टूट जाए तो उस कौम का नाम व निशाँ तक बाकी नही रहता, उम्मत ए मुस्लेमा की तारीख क़यामत तक आने वाले मुसलमानो के लिए एक अज़ीम सरमाया है।
کتاب: تاریخِ اسلام
ملک عرب
عنوان: عیسائیوں کی پستی
سیدنا عیسیٰ علیہ السلام سے دو سو برس بعد تک عیسائیوں میں راہبوں کا کہیں نام و نشان تک نہ تھا.
لیکن چھٹی صدی میں راہبوں کی یہ کثرت شام و یونان و روم میں اتنی ہو گئی کہ ہر شخص جو عزت و تکریم کا خواہاں ہوتا رہبانیت اختیار کر لیتا.
پھر رفتہ رفتہ یہ رسم عورتوں میں بھی رائج ہو گئی‘ جس کا نتیجہ یہ تھا کہ خانقاہ جو راہب مردوں اور راہبہ عورتوں کی قیام گاہ تھی قابل شرم حرکات کا مقام بنی‘ بعض راہب صحرا نشیں بھی تھے.
عورتوں کی جائز عزت اور والدین کی تعظیم قطعاً مفقود ہو چکی تھی‘ چوری, زنا‘ دھوکہ بازی عام طور پر رائج تھی گداگری معیوب نہیں سمجھی جاتی تھی جو طوفان رہبانیت کا لازمی نتیجہ تھا۔
توحید اور خدا پرستی کا نام و نشان باقی نہ رہا تھا زاہدوں ‘ راہبوں اور مذہبی پیشوائوں کو خدمت گذاری سے رضا مند کر لینے کے ذریعہ نجات کے سرٹیفکٹ حاصل کئے جاتے تھے.
امراء غرباء کو اپنا خادم اور ان سے بطور غلام خدمت لینے کو اپنا جائز حق سمجھتے.
با دشاہ اور سپہ سالار رعایا کا مرتبہ حیوانوں سے برتر نہیں جانتے‘ اور کاشت کاروں کی تمام محنت و مشقت کے نتیجہ پر خود قابض ہو کر بقدر قوت لایموت ان کے لیے کچھ قدر قلیل چھوڑ دیتے تھے۔
No comments:
Post a Comment