find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Namaj me Pair se Pair aur Kandhe se Kandha nahi milane ka anjaam kya hota hai?

Namaj ki Saff sidhi na rakhne ka Anjaam kya hoga?
Namaj ke Dauran agar Kandhe se kandha, Ghutne se Ghutna nahi milane Par Shaitan hamare Dilo me Nafrat dal deta hai.

जब तक हक पर दस्तरस् हासिल न हो जाए, अहले बातिल के कुतुब न पढ़े। बातिल मे कोई कुव्वत नही मगर आप मे कमजोरी है। उलूम व फुनून की मिशाल पानी की तरह है।
अंजान शख्स जिसे तैरना नही आता वह तालाब मे भी डूब जाता है, जबकि माहिर  शख्स समुंदर भी तैर कर पार कर लेता है।
-------------------------------------------------

آدمی کی اصلاح ممکن نہیں، جب تک وہ لایعنی امور کو چھوڑ کر بامقصد کام میں نہ لگے؛ اس سے امید ہے کہ خداوند کریم اس کا سینہ کھول دے!

امام مالک رحمہ اللّٰہ
(ترتیب المدارک، 1: 209)

≖≖ نماز کی صف سیدھی نہ رکھنے کا انجام ≖

رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا کہ:

نماز میں اپنی صفوں کو برابر کرلو، نہیں تو اللّٰه تعالیٰ تمہارا منہ الٹ دے گا (آپس میں پھوٹ ڈال دے گا)۔ [صحیح بخاری # 717]

اپنی صفوں کو درست کرو، کیونکہ صفوں کو سیدھا کرنے سے نماز کی تکمیل ہوتی ہے۔ [صحیح مسلم # 975]

اللّٰه کے بندو اپنی صفوں کو سیدھا رکھا کرو، ورنہ اللّٰه تعالیٰ تمہارے چہروں کے درمیان پھوٹ ڈال دے گا۔ [صحیح مسلم # 979]

اپنی صفیں برابر کرو۔ اس لیے کہ صفوں کی برابری تکمیلِ نماز میں داخل ہے۔ [سنن ابن ماجہ # 993]

صفوں کو پُر کیا کرو، کیونکہ درمیان کی خالی جگہ میں شیاطین گھس جاتے ہیں۔ [مسند احمد # 12114]

تم اس طرح صف بندی کیوں نہیں کرتے جیسا کہ فرشتے اپنے رب کے سامنے صف بندی کرتے ہیں۔ پہلے اگلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں اور صفوں کے خلا کو پُر کرتے ہیں۔ [مسند احمد # 20063]

پہلے اگلی پھر اس کے بعد والی صفوں کو مکمل کیا کرو اور کوئی کمی ہو تو وہ آخری صف میں ہونی چاہئے۔ [مسند احمد # 12771]

(نماز کی) صفوں کو سیدھا رکھا کرو، کندھوں کو ملا لیا کرو اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نرم ہو جایا کرو، (نماز کی صف کو) درمیان میں خلا پُر کرلیا کرو، کیونکہ شیطان بکری کے چھوٹے بچوں کی طرح تمہاری صفوں میں گھس جاتا ہے۔ [مسند احمد # 21237]

بیشک اللّٰه اور اس کے فرشتے صفوں کو ملا کر رکھنے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں اور جو شخص صفوں کا درمیانی خلاء پُر کردے اللّٰه اس کا ایک درجہ بلند کر دیتا ہے۔ [مسند احمد # 23490]

اپنی صفوں کو سیدھا کرو۔ اللّٰه کی قسم! ضرور تم اپنی صفوں کو سیدھا کرو، ورنہ اللّٰه تعالیٰ تمہارے دلوں کے درمیان مخالفت ڈال دے گا۔
[سنن کبریٰ للبیہقی # 356]

اپنی صفوں کو خوب ملاؤ اور انہیں باہم قریب بناؤ، گردنوں کو برابر و مقابل رکھو۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں شیطان کو دیکھتا ہوں کہ وہ بکری کے بچے کی طرح صفوں کے شگاف میں داخل ہو جاتا ہے۔
[مشکوٰۃ المصابیح # 1093]

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS