find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Hellowin: Saudi Arab me is Tyohaar (Festival) ko kin logo ne manaya aur kaise Khushiyaan manayi?

Hellowin Saudi Arab me kaise logo ne manaya?

Kya Saudi Arab me Gairo ka Festival manana Jayez hai?
Hellowin Islam me Manana kaisa hai?

Hellowin ki tarik (History) , ye kyu aur kaise Shuru hua? 
 

Europe ki Gulami karne wale kaun Musalman hai?

Hadees: jis ne jis Qaum ka Tarika Apnaya wah usi me se hai ham me se nahi.

Muslim Country me Kaise Islamic Hukumat kayem ho sakti hai?

Umar Mukhtar: Europe ko Shikast dene wale "The Lion of Desert".

Islam Khatre me hai ha Europe?

Ind o Pak ke Musalmano ka Apna Christmas Day.

سعودی عرب میں ہیلووین کی تقریب میں لوگوں نے خوفناک روپ دھار کر شرکت کی۔

اس تقریب کا انعقاد سعودی عرب کی جنرل انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہورر ویک (Horror Week) کے عنوان کے تحت کیا گیا۔
دارالحکومت ریاض کے تفریحی مقام بولیوارڈ میں منعقدہ اس تقریب میں ایسے لوگوں کی انٹری مفت تھی جنہوں نے خوفناک روپ دھار رکھے تھے۔

تقریب میں سعودیوں اور رہائشی ڈیزائنرز نے زیادہ سے زیادہ خوف ناک نظر آنے والے تخلیقی ڈیزائنز کی نمائش کی۔

لوگ اپنی فیملیز اور بچوں کے ہمراہ اس تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ انکے لیے یہ ایونٹ ایک شاندار تفریح ہے جو کسی کیلئے نقصان دہ نہیں۔
شریک افراد کے مطابق یہ تقریب تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک اچھا موقع تھا، انھوں نے کہا کہ تقریب میں شرکت سے نہ صرف وہ لطف اندوز ہوئے بلکہ ان کا ذہنی دباؤ بھی کم ہوا۔
(اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن)

بتدریج جدت پسندی اپنانے والے سعودی عرب میں بالآخر ہیلووین کا تہوار بھی منالیا گیا، جو اس سے قبل منانے پر پابندی عائد تھی۔
سعودی عرب میں اس بار نہ صرف منایا گیا بلکہ منانے کے لیے تقریب کی میزبانی بھی کی کیونکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مملکت کو جدید بنانے کے لیے سماجی اصلاحات کو نافذ کرنا چاہتے ہیں۔
ریاض کے بلیوارڈ میں جمعرات اور جمعہ کو ہونے والی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ساتھ ہی خوفناک ملبوسات اور فینسی ڈریس زیب تن کیے۔ یہ تقریب سعودی دارالحکومت میں جاری ریاض سیزن کا حصے تھی۔ چند سالوں قبل ہی سعودی عرب ہیلووین پارٹی کرنا جرم تھا، جس پر گرفتار کرلیا جاتا تھا۔
لیکن اس بار حکومت کے زیر اہتمام ہیلووین منایا گیا۔
کیا یہی ہے اسلام اور اسلام کا مرکز کہے جانے والے وطن کا نظام ؟؟

کیا یہی ہے جدیدیت ؟؟
ہیلوئین ، روشنی سے اندھیرے کی طرف سفر ۔

تین دن قبل جنوبی کوریا (South Korea) کے دارالحکومت سول (Seoul) میں ہیلووین کے موقع پر ہونے والا شیطانی جشن میں بھگدڑ مچنے کچل کر کم از کم 151 افراد ہلاک ہو گئے۔ سانحے کے کئی گھنٹوں بعد ہزاروں افراد نے علاقے کے کلبوں میں جشن جاری رکھا۔ یہاں تک کہ ریسکیو اہل کار لاشوں کو ایمبولینسوں میں منتقل کرنے کے انتظار میں تھے۔

حکام کے مطابق سیول کے اتیون علاقے میں ہفتے کو ہونے والی ہیلووین پارٹی میں 3000 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے جس میں پیر کو چھٹی کے سبب لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ جنوبی کوریا کی تاریخ میں بدترین حادثہ ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان تھے۔

سیول کا علاقہ اتیون وسطی سیول میں واقع ہے جو کہ نائٹ کلبوں اور بارز سے کے لیے مشہور ہے جب کہ مقامی اور دیگر ممالک کے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

ہیلووین پارٹی میں شریک افراد جب آگے بڑھ رہے تھے تو وہ تنگ گلی میں پھنس گئے جس کے سبب لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ گلی میں لاشیں پڑی تھیں جب کہ قریب واقع کلبوں سے بلند آواز میں میوزک کی آواز آ رہی تھی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS