find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Muslim Country me kaise Islami Nijam Nafiz ho sakta hai , Pakistaan kaise America aur IMF ka Gulam bana?

Pakistan kya islami Mulk hai ya America ka Gulam.

Muslim Mumalik me Kaise Islami Nejam Nafij ho sakta hai?

مذہبی سیاسی جماعتیں کیسے اسلامی نظام نافذ کر پائیں گی، جب تک وہ حق بولنے سے خوفزدہ ہونا چھوڑ نہیں دیتیں اور جب تک یہ تسلیم نہیں کیا جاتا کہ یہ جمہوریت اور یہ جمہوری سیاست مسلمانوں کے مسائل کا حل اور ان کے درد کی دوا نہیں ہے!

جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن مرحوم نے جب حق بولا اور کہا کہ طالبان شہید ہیں اور امریکہ کے ساتھ مل کر لڑنے والے پاکستانی فوجی شہید نہیں، تو ان کو منظر سے ہٹا دیا گیا۔ اس بات کا قوی گمان ہے ان کو جماعتی الیکشن میں دھاندلی کرکے ہرایا گیا تھا اور موجودہ امیر سراج الحق کو منتخب کیا گیا۔

بہرحال، اللّٰه تعالیٰ نے ان کو عمر کے آخری حصے میں جمہوری نظام کا مزید حصہ بنے رہنے سے بچا لیا۔

جمہوریت کے متعلق بھی سید منور حسن کہا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات پر محض انتخابی سیاست اور جمہوری سیاست کے ذریعے قابو نہیں پایا جا سکتا، بلکہ اس کے لیے جہاد اور قتال فی سبیل اللّٰه کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

2014ء میں سید منور حسن نے لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا:

"میں ڈنکے کی چوٹ پر اور بِلا خوف و تردید یہ کہتا ہوں کہ جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں، اس میں اگر جہاد اور قتال فی سبیل اللّٰه کے کچلر کو عام نہیں کیا گیا تو محض انتخابی سیاست اور جمہوری سیاست کے ذریعے اس وقت کے حالات پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے۔

جہاد اور قتال فی سبیل اللّٰه کے لفظ کا استعمال متروک ہوتا جا رہا ہے اور اس کو دہشت گردی سے جوڑ دیا گیا اور شدت پسندی قرار پایا ہے اور بڑے بڑے لوگ اس لفظ کے زیادہ استعمال سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔"

لاپتہ افراد کے بارے میں سید منور حسن مرحوم نے کہا تھا کہ:

"لوگوں کو لاپتہ کرنے والے اپنی ہی فوج اور ایجنسیوں والے ہیں۔ ہمیں حیا آتی ہے کہ ہماری ایجنسی کے لوگ ہمارے نوجوانوں کو اغوا کرتی ہے۔

خدا کرے ان فوجیوں کے بیٹوں کے ساتھ بھی، اغوا کرنے والوں کے ساتھ بھی اللّٰه تعالیٰ وہی سلوک کرے۔ جو انہوں نے کیا ہے وہ ان کے سامنے آئے، یہ بھی رسوا ہوں۔"

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS