find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Islam se Pahle Daur-E-Jahiliyat me Sharab, Zina aur Homosexuality aam tha aur Aaj ke Modern daur me bhi.

Islam se Pahle ka daur aur Aaj ka Modern daur.
Daur e Jahiliyat aur Islamic Talimat.

دورِ اسلام بمقابلہ دورِ جاہلیت و جدید :

اسلام سے پہلے کا زمانہ "دورِ جاہلیت" کہلاتا ہے اور اُس دَور جاہلیت میں جنسی آزادی، بے پردگی، شراب، زنا، سود، ہم جنس پرستی اور دیگر اعمالِ بد عام تھے۔

اُس دَور جاہلیت کے مقابلے میں "دینِ اسلام" آیا اور معاشرے اور اقوام میں رائج تمام اعمالِ بد کے خلاف انقلاب برپا کیا۔
آج کا دور جدید اُنہی دور جاہلیت کی باتوں پہ عمل کرنے پر زور دے رہا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اللّٰه اور رسول ﷺ کے دشمن اُن تمام گمراہی و سرکشی کے افعال کی احیاء کرنے کی مہم میں لگے ہوئے ہیں، جن کو ختم کرنے کیلئے یہ دین اللّٰه نے نازل فرمایا ہے اور رسول اللّٰه ﷺ نے دعوت و جہاد کا عمل کیا تھا۔

یہود و نصارٰی، ہنود و ملحدین سے تو ہم مسلمان فکری و تہذیبی جنگ میں مبتلا ہیں ہی، لیکن ساتھ ساتھ اُس طبقہ سے بھی نبرد آزما ہونا ہے جو خود کو مسلمان کہتے ہیں لیکن دراصل "رئیس المنافقین" کی روحانی اولاد ہیں۔

یہ طبقہ کالم، ٹی وی پروگرام اور یوٹیوب چینل کے ذریعے دین اسلام کی بنیاد پر حملہ آور ہیں۔

کیونکہ جب بنیاد ہی کھوکھلی ہو جائے گی تو پھر اوپر کی تعمیر گِرنے میں زیادہ محنت و وقت نہیں لگے گا۔ قرآن کے بعد سیرتِ رسول ﷺ اور سیرتِ صحابہؓ کا گہرائی سے مطالعہ ان شاءاللّٰه ایسے منافق طبقہ کے بچھائے جال میں جکڑنے سے بچائے گا اور ان کا سدباب بھی کیا جا سکے گا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS