Musalman kin wazaho se Aaj Zaleel ho raha hai?
Musalmano ki asal Taqat Imaan ki Daulat hai ya Duniyawi takat?جہاد کی بدولت افغانستان میں 30 سالوں میں دو بار اسلامی حکومت کا قیام ہوا ہے۔ الحمدللّٰه! ماشاءاللّٰه لا قوۃ الا باللّٰه! جبکہ جمہوریت کی بدولت پاکستان میں 75 سالوں میں کئی بار غیر اسلامی بلِ منظور ہوئے ہیں، اسلام سے مذاق اور مسلمانوں سے دھوکہ ہوا ہے۔
مسلمانوں کا مسئلہ ایمانی طاقت یا مادی طاقت؟
مکہ کے پڑھے لکھے طبقے نے اسلام کی دعوت کو ٹھکرایا تھا، جبکہ دنیاوی تعلیم سے محروم افراد نے رسول اللّٰه ﷺ کی دعوت پر لبیک کہا تھا۔
جنگِ بدر کے معرکہ میں مسلمانوں نے اُس وقت کی تعلیم یافتہ، زیادہ فوجی طاقت اور عددی طور پر برتر قوت کو اللّٰه کی مدد سے شکست دی۔
اگر تعلیم مسئلہ ہوتی تو مسلمان کفار کے قیدیوں کو چھوڑنے کی یہ شرط نہ رکھتے کہ دس مسلمانوں کو لکھنا پڑھنا سکھاؤ تو تمہیں چھوڑ دیں گے۔
یہ اسلام کی علم دوستی تھی، لیکن اکثر مسلمان لکھنے پڑھنے کے ہنر سے ناواقف تھے۔ صرف ایمان تھا!
یہ بات آج کے ایٹمی دَور میں کسی کو ہضم ہی نہیں ہوتی تھی۔
لیکن طالبان نے دنیا کی دو سپر پاورز کو خاک میں ملا کر دکھایا ہے۔
ان کے پاس بھی صرف ایمان کی دولت تھی۔ امریکا، مغرب، مشرق، پاکستان ہر طرف سے ان افغان مجاہدین کے لیے رکاوٹیں اور اختلاف ہی تھا۔
ان کے پاس تو ہیلی کاپٹر، جنگی طیارے، بم اور جدید میزائل نہیں تھے۔ ایمان کی دولت تھی!
مسلمانوں نے پہلے ایمان حاصل کیا، عمل کیا، دنیا کو فتح کیا اور ساتھ ساتھ علم و ہنر سیکھتے اور ایجادات بھی کرتے چلے گئے۔
وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر،
اور تم خوار ہوئے تارکِ قرآں ہوکر۔
اقبالؒ
Masha Allah
ReplyDeleteAaj musalmano ki yahi kamjori
Allah sare musalmano ko seerat e mustakim par chala
ReplyDeleteAmeen
DeleteImaan se hua hai Taliban se nahi
ReplyDelete