find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Mard aur Aurat Sone ya Chandi ka Angoothi (Ring) pehan sakte hai, Kis Ungali (Finger) me Ring pehanana chahiye?

Kya Aurat Apne Ungali me Anghhoothi pehan sakti hai?

Kis Hath me Angoothi (Ring) Pehanana Chahiye?
Aurat aur Mard ke Liye Sona aur Chandi ka saman istemal karna kaisa hai?
Social Media Par Khawateen ka Deen ki dawat dena kaisa hai?

خاتون محمدی

الســـلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

سسٹر مرد یا عورت انڈیکس فنگر (Shahadat wali Ungali) میں رنگ پہن سکتے ہیں؟؟
۔-----------------------------
عورت کے لئے انگوٹھی پہننے کی جگہ میں فقہاء کا کوئی اختلاف نہیں ہے کیونکہ انگوٹھی اس کے حق میں زینت ہے، اس لئے عورت ہاتھ یا پاؤں کی انگلیوں میں یا جس جگہ چاہے انگوٹھی استعمال کر سکتی ہے ۔ تا ہم مردوں کے لیے انگوٹھی پہننے کے مقام کے بارے میں احکامات ہیں ۔ میں اس سلسلے میں الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ کا فتویٰ نقل کر رہی ہوں

خاتون سسٹر :

انگوٹھی دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں میں پہنی جا سکتی ہے البتہ دائیں ہاتھ میں پہننا بہتر ہے اس سلسلہ میں درج ذیل احادیث سے راہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔
(سنن ابی داؤد:4226)

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔
(سنن ابی داؤد،الخاتم:4227)

شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اس روایت کو ضعیف ابی داؤد میں درج کیا ہے اور اسے شاذ قرار دیا ہے۔ (ضعیف ابی داؤد:908)

آپ فرماتے ہیں کہ یسارہ کے بجائے یمینہ کے الفاظ محفوظ ہیں، تاہم بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنی جا سکتی ہے جیسا کہ حضرت نافع کا بیان ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
(سنن ابی داؤد:4228)

اسے کس انگلی میں پہننا چاہیے؟
حدیث میں ہے کہ انگشت شہادت اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی نہ پہنی جائے جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس اور اس یعنی انگشت شہادت اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔ (ابن ماجہ،اللباس: 3648)

سب سے چھوٹی انگلی میں انگوٹھی پہننے کا بھی ثبوت ہے۔
(صحیح مسلم:2095)

اس کے ساتھ والی انگلی میں بھی انگوٹھی پہنی جا سکتی ہے، ان کے علاوہ کسی بھی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے اجتناب کیا جائے۔ انگوٹھے میں ملنگ، بہلول اور بے وقوف انگوٹھی پہنتے ہیں، عقل مند آدمی کو تو اس سے گھن آتی ہے۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب
فتاویٰ اصحاب الحدیث/جلد : ۴/صفحہ نمبر : ٣٨٩

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
عورت کے لیے سونا جائز اور مرد کے لیے سونا حرام ہے ، عورت کا زینت اختیار کرنا جائز ہے ، عورت پیروں میں سونے یا چاندی کی پازیب یا انگوٹھی بھی پہن سکتی ہے البتہ پازیب ہو یا کوئی بھی زیور ، اس کی آواز نامحرم تک نا پہنچے ، کیوںکہ نامحرم مردوں کے سامنے عورت کا زیور یا اس کی آواز کا اظہار جائز نہیں ۔ عورت کے لئے انگوٹھی پہننے کے محل میں فقہاء کا اتفاق ہے ، کیونکہ انگوٹھی عورت کے لیے زینت کے اسباب میں سے ہے ، لہٰذا عورت ہاتھ یا پیروں کی انگلیوں میں انگوٹھی استعمال کرسکتی ہے ، جو لوگ اسے ہندوانہ رواج کہتے ہیں ان سے دلیل طلب کیجیے ۔

فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS