Khawateen Mard se aajkal kyu Mukabla kar rahi hai?
Kya Aurat aur Mard dono Barabar Banaya gaya hai?
Qudrat ne kya Aurat ko Mard ke jaisa hi takhlik (creat) kiya hai?
عورت تمام تر تقدس اور احترامِ آدمیت کی متحمل ہونے کے باوجود عقل و فہم میں مرد کے مقابلے میں نسبتًا کم عقل و فہم کی مالک ہوتی ہے ، اور بسا اوقات جب اس کے دل و دماغ سے دین کا گزر نہیں ہوتا تو دنیا کا فتنہ پرور ماحول اسے مثل ایک خالی برتن بنا دیتا ہے جو صرف آواز ہی پیدا کرتا ہے یا دوسرے برتنوں سے ٹکراتا پھرتا ہے ۔
اور بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ قوتِ برداشت کی شدید قلت اور مثل آبی گڑھے کی فطرت کے جو برسات کی ذرا سی چھینٹوں سے ابل پڑتا ہے عورت دین کی حلاوت چکھنے کے بعد بھی اعلیٰ ظرفی ، بردباری ، رعب اور بھاری بھرکم شخصیت سے محروم ہی رہتی ہے ۔
پس اپنی عورتوں کی کردار سازی کرو ، دین کی چاشنی سے ان کی زبانوں کو میٹھا بناو ، انہیں انسانیت کی قدرو قیمت کی شناسائی دو ، تاکہ وہ وزنی برتن کی مانند ہوجائیں جو آواز پیدا نہیں کرتا نا ہی اپنے مسلمان بہن بھائیوں کو کم تر سمجھ کر ان سے ٹکراتا پھرتا ہے ،
اور اس لیے بھی تاکہ بہترین تربیت جب تمہاری دہلیزوں سے تمہارے گھروں میں داخل ہو تو یہ بہترین تربیت نسلوں میں سفر کرے ۔۔
No comments:
Post a Comment