find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Qatar fifa World Cup 2022: Kuchh Napak rooh wale kyu Qatar Fifa World Cup 2022 ka Boycott kar rahe hai, Boycott Fifa World Cup 2022.

Aakhir #Qatarfifa2022 ka Boycott kyu kiya jara raha hai?

Kaise log Qatar Fifa World Cup 2022 ka boycott kar rahe hai?
#Qatarfifaworldcup2022 #Fifaworldcup #Qatarfifa #Boycottqatarfifa 
#Boycottqatar 
Hindi me Padhne ke liye yahan Click kare. 
 हम अपने मुल्क मे हर किसी का स्वागत करते है, लेकिन आने वालो को हमारी रिवायत का एहतेराम करना होगा, महज हम 28 दिनों के लिए अपना दिन व मजहब, रिवायत, तहजीब व शकाफ़त नही बदल सकते।

यह वो जुमले है जिसको सुनकर वेस्टर्न पाखंडी, यूरोपीय कट्टरपंथी, लेफ्टिस्ट, देशी लिबरल्स, फिरंगी परस्त के होश उड़ गए ... अरबो रुपये खर्च करने के बाद अरब का एक छोटा सा मुल्क अपने दिन व ईमान के लिए नही झूका जबकि नापाक रूहो को उम्मीद थी के इतने पैसे खर्च करने के बाद यह जरूर हमारी शर्तो पर खड़े उतरेंगे मगर ऐसा नही हुआ उसी वज़ह से लेफ्टिस्ट और वेस्टर्न गुलाम इस छोटे से देश मे हो रहे फुटबॉल का बॉयकॉट कर रहे है ताकि ज्यादा से ज्यादा नुक्सान पहुचाया जा सके और हमारी शर्तो को मान ले।
इतना ही नही

कतर ने दिन की दावत व तब्लिग़ के लिए 200 से ज्यादा उलेमा रखे है.... रहनुमाइ के लिए
उसके बाद कुछ लोगो को पता था के अब्दुल... सिर्फ पंचर् ही बनाता है मगर चैंपियन रहे अर्ज़ेनटिना को हरा दिया।

बुधवार को देश में सार्वजनिक अवकाश का एलान किया गया है. अर्जेंटीना पर सऊदी अरब की जीत का जश्न मनाने के लिए बुधवार को मुल्क के सभी स्कूल कॉलेज और प्राइवेट और सरकारी दफ्तर बंद रखे जाएंगे.

#Qatarfifaworldcup2022 #Fifaworldcup #Qatarfifa #Boycottqatarfifa  #Boycottqatar

الســـــلام عليــــــــــكم
اللــــــــــه تعـــــــــالٰی

أھل قطــــــــــــــــــر کی حفاظت فـــــــــرمــــــــائے

آخــــــر یہ کیــوں کہا جارہا ہے کہ
قطر کا بائیکاٹ کرو
۔۔۔
قطر کو آج سے بارہ سال پہلے یعنی دو ہزار دس میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

ان بارہ سالوں میں جدید مراعات پر مشتمل نئے اسٹیڈیمز، ہوٹل، شاپنگ مالز، فین زون اور رہائش گاہوں کی تعمیر و تیاری کی مد میں قطر اب تک تقریبا تین سو بلین ڈالرز خرچ کر چکا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ورلڈ کپ ہے اور اس کی لاگت ماضی کے تمام ورلڈ کپز کی کُل لاگت سے بھی زیادہ ہے۔

ان دنوں میں دوحہ کا ائیرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ ہو گا جہاں ہر روز نو سو سے زائد مسافر طیارے اتریں گے اور ایک اعداد و شمار کے مطابق قریبا بارہ لاکھ لوگ قطر کو وزٹ کریں گے۔

قطر نے ہر طرح کی ممکن جدت کو بروئے کار لاتے ہوئے آنے والوں کے لیے مقامی ثقافت و روایت کے مطابق آرٹ گیلری، میوزیم، فن زون، قومی اور بین الاقوامی کھانوں کے سٹال، موسیقی، اطفال و عوائل پروگرام غرض ہر ہر طرح کی تفریح ترتیب دے رکھی ہے۔

اتنی مہنگی اور اتنی شاندار تیاری کے باوجود قطر کی میزبانی کو محض اس لیے عالمی اور سوشل میڈیا پر ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے کہ انہوں نے آنے والے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ

براہ مہربانی ہماری ثقافت و روایات کا احترام کریں۔

ہمارے یہاں کھلے عام شراب، ہم جنس پرستی کے جھنڈے و نعرے، عُریاں لباس، اور بند کمروں کی کارروائ سڑکوں پر کرنے پر پابندی ہے۔”

اس چھوٹی سی عرضی کو لے کر پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی برپا ہے، ایسے لگتا ہے جیسے قطر نے ان کی دم پر نہیں “گچی” پر پاؤں رکھ دیا ہے۔

میرا جسم میری مرضی کے نعرے ایجاد کرنے والے “میرا ملک میری مرضی” کی اجازت نہیں دے رہے۔

نام نہاد مغربی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور این جی اوز باؤلے کتے کی طرح صبح شام بس ایک ہی رٹ لگا رہی ہیں کہ

“قطر کا بائیکاٹ کرو”

آپ کو ایسے ڈرامے پر کوئ حیرت ہو تو ہو تاریخ کے کسی طالب علم کو نہیں ہوگی۔ کیونکہ ان سفید چمڑی میں چھپی مہذب کالی بھیڑوں نے پچھلے کئ سو سالوں میں یہی تو کیا ہے۔

تمہارا کُتا ۔۔کتا، ہمارا کتا ٹومی۔

اسی بحث کو موضوع بناتے ہوئے کچھ ماہ پہلے ایک انگلش اینکر نے جب قطر ورلڈ کپ کے سیکورٹی چئیرمین عبدالعزیز عبداللہ الانصاری سے اس متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ

ہم اپنے ملک میں ہر کسی کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن آنے والوں کو ہماری روایات کا احترام کرنا ہوگا، محض اٹھائیس دن کے لیے ہم اپنا مذہب نہیں بدل سکتے”

پچھلے کچھ ماہ سے زور پکڑتی یہ تنقید و تضحیک اب اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے اور اس کی شدت کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیے کہ ورلڈ کپ سے محض ایک دن قبل فیفا چئیرمین جیانی انفین ٹینو کو قریبا ڈیڑھ گھنٹے کی پریس کانفرنس کرنی پڑی جس کا لب لباب کچھ یوں بنتا ہے کہ

“ہم کچھ نہیں کر سکتے جس کو آنا ہے آئے نہیں آنا تو بھاڑ میں جائے کھسماں نوں کھائے”
اگر اس بائیکاٹ کی تحریک کے پیش نظر سیکیورٹی اور امن عامہ کا بہانہ بنا کر یہ ورلڈ کپ کینسل کر دیا جاتا تو قطر کی بارہ سالہ محنت اور بلینز آف ڈالر ڈوب جاتے۔۔۔۔

مگر اتنا بڑا خطرہ مول لیتے ہوئے یہ چھوٹا سا ملک اپنی روایات کے لیے جس طرح پوری دنیا کے بد تہذیب، بے راہرہ اور بدمعاش ٹولے کے سامنے پوری جرأت سے کھڑا ہوا ہے یقینا ہر ہر طرح سے لائق تحسین اور قابل داد ہے۔

*عمّار *

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS