find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Dr Zakir Naik Ke Dushman Unhe Malesiya Tak Nahi chhore.

Dr Zakir Naik Ke Mukhalefin Kis tarah unke Shohrat aur kamyabi Se Zal rahe hai.

ڈاکٹر ذاکر نائیک (حفظہ اللہ تعالیٰ) انبیاء کے راستے پر.....
میڈیا کی (شیطانی) طاقت کا اندازہ ڈاکٹر ذاکر نائیک (حفظہ اللہ) کے بارے میں حالیہ پراپگنڈے سے لگایا جا سکتا ہے.
ڈاکٹر صاحب کو بھارت میں حکومت پر قابض، انتہا پسند، دہشت گرد تنظیم نے حق گوئی اور ترویج اسلام کے جرم میں مختلف بہانوں سے دیس نکالا دے دیا ہوا ہے. ان پر الزام ہے کہ بنگلہ دیش میں کیفے حملے میں ملوث دہشت گرد انکی تقاریر سے متاثر ہوئے تھے.
برطانیہ میں بھی انکے داخلے پر پابندی ہے کیونکہ انکا سابقہ وزیر اعظم بلئیر، جس آقا(جارج بش) کا "پوڈل"(کتے کی ایک نسل) تھا، ڈاکٹر صاحب نے اسے دہشت گرد کہہ دیا تھا اور نائن الیون کا ذمہ دار قرار دیا تھا.
پھر ملائشیا نے انہیں اپنی مستقل شہریت دے دی. پر دشمنوں کو وہاں بھی انکا سکون سے بیٹھنا ایک آنکھ نہ بھایا اور انکے خلاف متعصبانہ پراپگنڈہ کر کے انہیں نکلوانے کی کوششیں جاری رکھیں. بھارت نے بطور مجرم انکے تبادلے کی باقاعدہ درخواست بھی دی جسے ملائشیا کی حکومت نے مسترد کر دیا.
اس سب کے باوجود مخالفین حق تاک میں بیٹھے تھے اور ہچھلے ہفتے انہیں ایک سنہری موقعہ ہاتھ لگ گیا:
ملائشیا میں "اسلامو فوبیا" کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب نے چین میں یغور مسلمانوں پر ریاستی جبر کی مذمت کی اور اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ کئی مسلم ممالک مسلمانوں کی بجائے چین کی حمایت کر رہے ہیں.
اسی دوران ملائشیا سے اپنی ملک بدری کے مطالبے کے تناظر میں ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ دوسروں کو قبول کرنے کے معاملے میں ملائشیا کا کردار مثالی ہے. لیکن کچھ لوگ مجھے یہاں سے نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں. میں تو یہاں پر "نیا مہمان" ہوں. اگر آپ مہمانوں کو نکالنا ہی چاہتے ہیں تو پہلے "پرانے مہمانوں" یعنی چینیوں کو نکالیں جو یہاں پیدا نہیں ہوئے بلکہ چین سے یہاں آ کر آباد ہوئے ہیں. انہوں نے مزید فرمایا کہ ہندو، جو یہاں انتہائی کم تعداد میں ہیں، انہیں بھارت میں مسلمانوں کو حاصل حقوق کی نسبت 100 گنا زیادہ حقوق حاصل ہیں. یہاں تک کہ وہ سیاسی معاملات میں ملائشیا کے وزیراعظم کی بجائے بھارتی وزیراعظم مودی کی حمایت کیلئے بھی آزاد ہیں (انکا اشارہ اپنی ملک بدری کے معاملے کی طرف ہی تھا).
اب ان دو باتوں کو میڈیا نے اپنی روایتی دجالیت سے کام لیتے ہوئے نہایت غلط رنگ میں اچھالا اور یوں پیش کیا کہ گویا ڈاکٹر صاحب نے ملائشیا سے چینیوں کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا ہے. مذید بہتان یہ لگایا گیا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ ملائشیا کے ہندو ملائشیا کی بجائے بھارت کے وفادار ہیں... اور یوں ڈاکٹر صاحب کو نسلی تعصب کا پرچار کرنے کے جرم میں ملائشیا سے نکالنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے.
اس پر ملائشیا کے تین وزراء نے مذمتی بیان دے کر ڈاکٹر صاحب کو ملائشیا سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا ہے. یہ پراپگنڈہ اس قدر زور پکڑ گیا ہے کہ مہاتیر محمد تک کو یہ کہنا پڑا کہ ڈاکٹر صاحب نے ریڈ لائن کراس کی ہے. مہاتیر صاحب کی بیٹی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کے ریمارکس "ریسسٹ" ہیں اور یہ کہ انکے اپنے کئی رشتے دار چینی ہیں جسکی وجہ سے انہیں دکھ پہنچا ہے.
ڈاکٹر صاحب نے کہا ہے کہ انکی باتوں کو غلط رنگ دیا گیا ہے، انکا یہ مطلب ہرگز نہیں تھا جو میڈیا میں پھیلایا جا رہا ہے. لیکن اسکے باوجود انہوں نے چینیوں کے جذبات مجروح ہونے پر ان سے معافی مانگ لی ہے.
دیکھنا یہ ہے کہ ملائشیا کی حکومت اب انکے بارے میں کیا فیصلہ کرتی ہے. اگر انہیں ملک سے نکالا جاتا ہے تو حکومت کے مخالفین اسلام پسندوں کی اکثریت کو اپنے ساتھ ملا کر حکومت کے لئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں خواہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے طور پر ہی سہی.
پر اصل بات یہ ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ آپ انبیاء کے طریقے پر دین کی دعوت دیں اور باطل آپکے راستے میں مشکلات کے پہاڑ نہ کھڑے کرے...
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی مساعی کو مذید برکات سے نوازے اور شیطانی طاقتوں کو رسوا کرے.
آمین
(ڈاکٹر رضوان اسد خان)
نوٹ: ایک مخلص مسلمان داعی کے حق میں گواہی ہمارا اجتماعی فریضہ ہے. اسے نبھانے میں ہمارا ساتھ دیں
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS